geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 23, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

’ایران آگ سے کھیل رہا ہے‘، جرمن وزیر خارجہ

February 20, 2021 0 1 min read
Heiko Mass
Share this:

Heiko Mass

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) ایران کے جوہری پروگرام کو محدود کرنے والے معاہدے کو بچانے کی کوشش کے حوالے سے ہونے والی میٹنگ سے قبل ہائیکو ماس نے کہا کہ تہران ”کشیدگی کم کرنے کے بجائے اسے بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔”

جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران”آگ سے کھیل رہا ہے” اور ایسے میں جبکہ یورپی ممالک اور امریکی مذاکرات کار مصالحت کے نئے راستے تلاش کر رہے ہیں، تہران کشیدگی کو بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔

برطانیہ، فرانس، جرمنی اور امریکا کی طرف سے سن 2015 کے بین الاقوامی جوہری معاہدے کو بچانے کے لیے مجوزہ چوٹی کانفرنس سے چند گھنٹے قبل ان ملکوں کے رہنماوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تہران کی جانب سے جس طرح کی بیان بازی ہو رہی ہے اس سے معاہدے کی امیدیں دم توڑ سکتی ہیں۔

مذاکرات سے قبل جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے کہا کہ ”ایران آگ سے کھیل رہا ہے” اور اس کے تازہ ترین اقدامات سے”مشترکہ جامع منصوبہ عمل“ (جے سی پی او اے) معاہدے میں امریکا کے واپس لوٹنے کی حوصلہ شکنی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

سن 2018 میں اس جوہری معاہدے سے امریکا کو الگ کرلینے اور ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کردینے کے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کے بعد سے یہ معاہدہ تقریباً ختم ہونے کی دہلیز پر پہنچ گیا تھا۔

ہائیکو ماس کا کہنا تھا”اس وقت سب سے اہم یہ ہے کہ اس معاہدے کی طرف دوبارہ واپس لوٹنے کے لیے امریکا کی حمایت کی جائے، گوکہ جو بائیڈن نے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد اس معاہدے کی طرف واپس لوٹنے کا عندیہ دیا تھا لیکن ایران بظاہر کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کرنے کے بجائے اسے بڑھا رہا ہے۔”

پیرس میں میٹنگ ایران کی اس دھمکی کے بعد ہوئی کہ اگر امریکا اس کے خلاف عائد اقتصادی پابندیاں ختم نہیں کرتا ہے تو وہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے معائنہ کاروں کو اپنے جوہری تنصیبات تک رسائی محدود کر دے گا۔

فرانسیسی وزیر خارجہ زاں ایف لو دریان نے اس میٹنگ کی میزبانی کی، جس میں ان کے جرمن اور برطانوی ہم منصب بھی شریک تھے جب کہ امریکا کے نئے وزیر خارجہ انٹونی بلینکن ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ میٹنگ میں شامل رہے۔

سپری کے مطابق 6,375 جوہری ہتھیاروں کے ساتھ روس سب سے آگے ہے۔ روس نے 1,570 جوہری ہتھیار نصب بھی کر رکھے ہیں۔ سابق سوویت یونین نے اپنی طرف سے پہلی بار ایٹمی دھماکا سن 1949ء میں کیا تھا۔ سن 2015 میں روس کے پاس آٹھ ہزار جوہری ہتھیار تھے، جن میں سے متروک ہتھیار ختم کر دیے گئے۔ سپری کا یہ بھی کہنا ہے کہ روس اور امریکا جدید اور مہنگے جوہری ہتھیار تیار کر رہے ہیں۔

اس دوران یورپی کونسل کے صدر چارلس مائیکل نے ایرانی صدر حسن روحانی کے ساتھ فون پر بات چیت کی ہے۔ انہوں نے ایک ٹوئٹ کر کے اس کی اطلاع دیتے ہوئے کہا یورپی یونین جے سی پی او اے کے مکمل نفاذ کی حمایت کرتی ہے۔

بات چیت کے بعد یورپی کونسل نے ایک بیان بھی جاری کیا ہے جس میں عالمی جوہری تحدید اسلحہ کے پس منظر میں جے سی پی او اے کے مکمل نفاذ کی اہمیت کے حوالے سے یورپی یونین کے موقف کا اعادہ کیا گیا ہے۔

مائیکل نے تہران کے حالیہ اقدامات پر بھی تشویش کا اظہار کیا جو ان کے بقول معاہدے کے تحت ایران کے سابقہ وعدوں سے انحراف کے مترادف ہے۔

بدھ سترہ فروری کو جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے ایرانی صدر روحانی سے ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران سن 2015 کے جوہری معاہدے پر ایران کی عدم تعمیل پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

یورپی کونسل نے اپنے بیان میں کہا ”عالمی امن، سلامتی اور اقتصادی ترقی صرف کثیر فریقی اقدامات کے ذریعہ ہی حاصل کی جاسکتی ہے۔”

Share this:
Indian Army Kashmir
Previous Post مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس پر حملے میں 3 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
Next Post بھارت چین تنازعہ، فوجیوں کے ہلاک ہونے کی اولین چینی تصدیق
Indo-China Conflict

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.