geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 23, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایران کے نو منتخب صدر نے بھارت کو دعوت دی

July 11, 2021 0 1 min read
Ebrahim Raisi
Share this:

Ebrahim Raisi

تہران (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی وزیر خارجہ ایران کے نو منتخب صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کرنے والے سب سے پہلے غیر ملکی رہنما تھے۔ انہوں نے تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب سے بھی تبادلہ خیال کیا تھا۔

بھارت نے نو منتخب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی حلف برادری تقریب میں شرکت کرنے کی دعوت قبول کر لی ہے اور جلد ہی یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ ان کی حلف برداری تقریب میں کون بھارتی رہنما شریک ہو گا۔ اطلاعات کے مطابق ایران نے بہت کم ممالک کو اس تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

بدھ سات جولائی کو ماسکو جاتے ہوئے بھارتی وزير خارجہ ایس جے شنکر نے تہران میں نو منتخب صدر سید ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی تھی اور انہیں بھارتی وزير اعظم نریندر مودی کا ذاتی پیغام پہنچایا تھا۔ خبروں کے مطابق مودی نے ایران کے نو منتخب صدر کو اپنے ہاتھ سے تحریر کردہ ایک مکتوب بھیجا۔

بھارتی وزير خارجہ کا تہران کا یہ مختصر سا دورہ اچانک ہوا تھا جس کی پہلے سے کسی کو بھی اطلاع نہیں تھی۔ اسی موقع پر انہوں نے اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے بھی ملاقات کی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت نے ابھی یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ کس حکومتی اہلکار کو تہران روانہ کیا جائے گا تاہم حکومت کا ماننا ہے کہ اقتدار کی تبدیلی کے بعد، ’’ایران کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کا یہ بہترین موقع ہو گا۔‘‘

بدھ سات جولائی کو ماسکو جاتے ہوئے بھارتی وزير خارجہ ایس جے شنکر نے تہران میں نو منتخب صدر سید ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی تھی اور انہیں بھارتی وزير اعظم نریندر مودی کا ذاتی پیغام پہنچایا تھا۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے مکتوب میں ایران کے نو منتخب صدر کو بھارت آنے کی دعوت دی ہے۔

بھارتی وزير خارجہ ایس جے شنکر نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں ابراہیم رئیسی سے ملاقات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا تھا، ’’بھارت کے لیے ان کی گرم جوشی اور اچھے جذبات کے لیے میں ان کی تعریف کرتا ہوں۔ ہمارے دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے اور علاقائی اور عالمی امور میں تعاون بڑھانے کے لیے ہم ان کے پختہ عزم کی دل کی گہرائیوں سے قدر کرتے ہیں۔‘‘

حلف برداری کی تقریب پانچ اگست کو ہونا ہے اور اتفاق سے اسی دن کشمیر کی دفعہ 370 کے خاتمے کو دو برس پورے ہوں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ایران نے بھی کشمیر کے حوالے سے بھارتی حکومت کے ان اقدامات پر احتجاج کیا تھا اور بھارت کے یکطرفہ فیصلوں پر دبے الفاظ میں نکتہ چینی بھی کی تھی۔

بھارتی وزير خارجہ ایس جے شنکر نے تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف سے بھی خطے میں بدلتی صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے ایک بڑے حلقے کے مطابق اس بات چيت میں تیزی سے بدلتی ہوئی افغانستان کی صورت حال پر خاص توجہ دی گئی اور چابہار بندر گاہ پراجیکٹ پر تبادلہ خیال کیا گيا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق دونوں نے بین الافغان مذاکرات کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ اس کی مدد سے افغانستان میں جامع سیاسی شراکت داری کے امکان روشن ہو سکیں۔

اتفاق کی بات یہ ہے کہ سات جولائی بدھ کے روز جب بھارتی وزير خارجہ تہران میں تھے تو اسی دن ایران طالبان کے سفیروں اور کابل حکومت کے عہدیداروں کے درمیان بات چیت کی میزبانی کر رہا تھا۔ اس بات چیت میں افغانستان کے سابق نائب صدر یونس قانونی بھی موجود تھے۔

بھارت میں بعض مبصرین کا کہنا ہے کہ اس بات کا بھی امکان ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ اس موقع کی مناسبت سے ہی تہران پہنچے ہوں گے اور ایران کے ذریعے طالبان قیادت تک یا تو رسائی کی کوشش کی ہوگی یا پھر طالبان تک اپنا موقف پہنچایا ہو گا۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کرنے والے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے طالبان اور افغان حکومت کے نمائندوں سے اپیل کی تھی کہ وہ، ”اپنے ملک کے مستقبل کے لیے کوئی سخت فیصلہ کر لیں۔‘‘

بھارت نے افغانستان میں کافی کچھ سرمایہ کاری کر رکھی ہے اور اب جبکہ بیرونی افواج وہاں سے واپس جا رہی ہیں ایسا لگتا ہے کا طالبان دوباہ اقتدار میں واپس آ سکتے ہیں۔ بھارت اسی صورت حال سے کافی کشمکش میں مبتلا ہے۔

Share this:
Mahmoud Abbas and President Erdogan
Previous Post فلسطین کے صدر محمود عباس کی صدر ایردوان سے ملاقات
Next Post امریکا اور روس: حریف بھی مگر ایک دوسرے کی ضرورت بھی
Wladimir Putin and Joe Biden

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.