geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایرانی پارلیمنٹ کے 60 ارکان کا صدر حسن روحانی سے باز پرس کا مطالبہ

November 18, 2019 0 1 min read
Hassan Rouhani
Share this:

Hassan Rouhani

ایران (اصل میڈیا ڈیسک) ذرائع نے بتایا ہے کہ 60 ایرانی قانون سازوں نے ایران کے درجنوں شہروں میں مظاہروں کے پس منظر میں صدر حسن روحانی سے باز پرس کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایران میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں میں اب تک 36 افراد ہلاک اور ایک ہزار سے زاید کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے ارکان نے صدر حسن روحانی پر ملک کا انتظام وانصرام چلانے میں ناکامی اور نا اہلی کا الزام عاید کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صدر حسن روحانی اور ان کی حکومت اپنے عوام کے ساتھ امتیازی سلوک کررہی ہے۔

دوسری طرف ایرانی صدر حسن روحانی نے ایک صدارتی بیان میں کہا ہے کہ احتجاج عوام کا حق ہے لیکن “مظاہروں اور فسادات کے درمیان فرق کیا جانا ضروری ہے”۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی آڑ میں ایران کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
روحانی نے ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کا جواز پیش کرتے ہوئے کہاکہ اگر ہم پٹرول کی قیمت میں اضافہ نہیں کرتے تو ایران کو دو سال میں تیل درآمد کرنا پڑے گا۔

اس سے قبل ایرانی شوریٰ کونسل کے ممبران پارلیمنٹ نے صدر روحانی کو ایندھن کی قیمتوں پر مظاہرین کے فسادات کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ ارکان پارلیمنٹ نے مطالبہ کیا کہ حکومت قیمتوں پر قابو پانے اور نگرانی کے لیے ضروری اقدامات کرے تاکہ عوام کو زیادہ مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس سے قبل اتوار کے روز ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور اس کی تقسیم کو قانونی حیثیت دینے کے فیصلے کی حمایت کی تھی۔

اتوار کے روز ایران کے سرکاری ٹی وی نے بتایا ہے کہ خامنہ ای نے اس حکومتی فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ “میں کوئی ماہر نہیں اور اس حوالے سے مختلف آرا موجود ہیں مگر میں واضح کر چکا ہوں کہ اگر ریاست کی تینوں شاخوں کی قیادت کوئی فیصلہ کرے گی تو میں اس کی حمایت کروں گا”۔

جمعے کے روز پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان اقتصادی رابطہ کاری کی سپریم کونسل نے کیا۔ یہ کونسل صدر، پارلیمنٹ کے اسپیکر اور عدلیہ کے سربراہ پر مشتمل ہے۔

خامنہ ای کے مطابق اس فیصلے پر یقینا بعض لوگوں کو تشویش محسوس ہو رہی ہے مگر تخریب کاری اور آگ لگانے کی کارروائیاں عوام نہیں بلکہ بلوائی کر رہے ہیں۔ ایران اور اس کے انقلاب کے دشمن ہمیشہ تخریب کاری اور قانون کی خلاف ورزی کو سپورٹ کرتے ہیں۔

صدر روحانی نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر ہونے والے احتجاج پر یہ کہتے ہوئے جواب دیا کہ “یہ لوگوں اور معاشرے کے ناقص طبقے کے مفاد میں ہے”۔

Share this:
FBR
Previous Post ایف بی آر میں تنظیم نو کیلئے سات رکنی سٹیئرنگ کمیٹی قائم
Next Post ایرانی جنرل قاسم سلیمانی عراق میں مظاہرین کو کچلنے میں ملوث ہے: امریکا
Demonstrators

Related Posts

Netanyahu Claims Iran's Nuclear and Missile Capabilities Destroyed

ایران کی یورینیم افزودگی اور بیلسٹک میزائل کی صلاحیت ختم ہوگئی، نیٹن یاہو کا دعویٰ

March 19, 2026
Israeli Police Assault Journalists Covering Ramadan Prayers in Jerusalem

یروشلم: فلسطینیوں کی تروایح کی نماز کے دوران اسرائیلی پولیس کا صحافیوں پر تشدد، سی این این پروڈیوسر کا ہاتھ ٹوٹا

March 19, 2026
French Weatherman Drops Viral '6-7' Meme on Live TV

فرانس کے موسمیات کے پروگرام میں وائرل ’6-7‘ میم کا غیر متوقع حوالہ

March 19, 2026
Toulouse Left-Wing Candidates Jeered at Merah Attack Memorial

ٹولوز میں انتخابی کشیدگی: یادگاری تقریب میں بائیں بازو کے امیدواروں کی للکار

March 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.