geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 22, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایران: تہران میں کووِڈ-19 کے کیسوں میں اضافے کے بعد سرکاری دفاتر اور بنک بند

July 20, 2021 4 1 min read
Iran Corona Cases
Share this:

Iran Corona Cases

تہران (اصل میڈیا ڈیسک) ایران نے دارالحکومت تہران اور اس کے پڑوس میں واقع ایک اور صوبہ میں کووِڈ-19 کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظرسخت اقدامات کا اعلان کیا ہے اور تہران میں سرکاری دفاتر اور بنک بند کردیے ہیں۔

ایرانی صدر حسن روحانی نے اسی ماہ کے اوائل میں ملک میں کرونا وائرس کی پانچویں لہر سے خبردار کیا تھا۔ایران مشرقِ اوسط میں اس مہلک وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے اور یہاں اب اس کی نئی شکل ڈیلٹا کے بھی بڑی تعداد میں نئے کیس سامنے آرہے ہیں۔

ایرانی حکومت نے کووِڈ-19 کے یومیہ کیسوں کی تعدادمیں اضافے کے بعد تہران اور اس کے پڑوس میں واقع صوبہ البرز میں سرکاری دفاتر کو سوموار کی شام چھے بجے سے آیندہ سوموار تک بند کردیا ہے۔

ایران کی کرونا ٹاسک فورس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’نئی قدغنوں کے تحت ان دونوں صوبوں میں کارپر سفر پر بھی پابندی ہوگی اور تہران اورالبرز سے کوئی شخص کار پر سوار ہوکرباہر جاسکے اور نہ ان دونوں صوبوں کی حدود میں داخل ہوسکے گا۔‘‘

ایرانی حکومت نے کرونا وائرس کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے یہ اقدامات عیدالاضحیٰ سے صرف دوروز قبل کیے ہیں۔ایران میں بدھ کو عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے۔

ایران کے فراہم کردہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اب تک ملک میں 35لاکھ سے زیادہ افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ان میں سے 87370 افراد وفات پا چکے ہیں۔گذشتہ 24 گھنٹے میں ایرانی وزارت صحت نے 25441نئے کیسوں کی تشخیص کی اطلاع دی ہے۔اس سے پہلے 14 اپریل کو 25582 کیس ریکارڈ کیے گئے تھے۔

وزارت صحت کے مطابق کرونا وائرس کا شکارمزید 213 افراد وفات پاگئے ہیں۔ان میں سے 92 اموات صرف صوبہ تہران میں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

ایران میں گذشتہ سال کے اوائل میں کروناوائرس کی وبا پھیلنے کے بعدپہلی مرتبہ سرکاری دفاتراور بنکوں کو بند کیا گیا ہے۔ایرانی حکومت نے گذشتہ ڈیڑھ ایک سال میں وبا کے دوران میں مکمل لاک ڈاؤن سے گریزکیا ہے اور اس کے بجائے عارضی نوعیت کے اقدامات کیے ہیں

صدر حسن روحانی نے گذشتہ ہفتے کے روزخبردار کیا تھا کہ حفظان صحت کے پروٹوکولزکی بہت کم پاسداری کی جارہی ہے اور ایران کے قریب قریب تمام علاقوں میں کروناوائرس کے یومیہ کیسوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

ایران کو امریکا کی عاید کردہ پابندیوں کی وجہ سے کرونا وائرس کی ویکسین کے حصول میں دشواری کاسامنا ہے اور وہ ان پابندیوں کی وجہ سے بیرون ملک دوا ساز فرموں سے ویکسین خریدار کرنے کے لیے رقوم منتقل نہیں کرسکتا ہے۔ایران کی آٹھ کروڑ تیس لاکھ آبادی میں سے صرف 61 لاکھ کو ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاسکی ہے جبکہ صرف 22 لاکھ افراد کو ویکسین کی دونوں خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔

ایرانی حکام نے ملک میں مقامی ساختہ دوویکسینوں کے ہنگامی استعمال کی منظوری دی ہے۔ان میں سے ’کووایران برکات‘ کو بڑے پیمانے پر تیارکیا جارہا ہے مگر اس کے باوجود شہروں میں اس کی رسد کم ہے۔

Share this:
Arbaaz Khan and Salman Khan
Previous Post ارباز خان نے محبت سے متعلق سلمان خان کے خیالات کو بدترین قرار دیدیا
Next Post امریکی صدر بائیڈن کا شاہ عبداللہ دوم سے مشرقِ اوسط کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال
Joe Biden Meeting

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.