geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 23, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایرانی پولیس نے احتجاج کرنے والے 100 رہنمائوں کو حراست میں لے لیا

November 23, 2019 0 1 min read
Iran Protests
Share this:

Iran Protests

ایران (اصل میڈیا ڈیسک) ایرانی پولیس نے ملک میں حکومت مخالف مظاہروں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران احتجاج کرنے والے 100 سرکردہ لیڈروں کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایرانی عدلیہ کے ترجمان نے ٹویٹر پر کہا کہ ایران کے سپاہ پاسداران انقلاب نے ملک بھر میں 100 مظاہرین لیڈروں کو گرفتار کیا ہے۔

“ایران انٹرنیشنل عربیبک” چینل کے مطابق جمعہ کے روز سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنی ای کے مندوب اور تہران کی جامع مسجد کے خطیب احمد خاتمی نے کہا ہے کہ پر امن احتجاج ہر ایک کا حق ہے اور کسی کو پرامن احتجاج سے نہیں روکا گیا۔ انہوں نے مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کی تردید کی اور کہا کہ مظاہرین کی آڑ میں ان کی صفوں میں موجود شرپسندوں کے خلاف کارروائی کی گئی جو احتجاج کی گاڑی میں سوار ہو کرملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے اپنے خطبے کے دوران پرتشدد احتجاج کرنے والوں “دشمن” کے ایجنٹ قرار دیا اور کہا کہ اس احتجاج اور فسادات کی منصوبہ بندی تین سال کی گئی۔ فسادات کے لیے اندرون اور بیرون ملک لوگوں کو تربیت فراہم کی گئی۔

یہ دعویٰ اس وقت کیا گیا جب ایرانی عدالتی حکام نے مظاہرین کو “سخت” نوعیت کی پابندیوں میں جکڑنے کا عزم کیا ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے جمعہ کے روز اعتراف کیا کہ پہلے دن 28 صوبوں اور 100 شہروں میں مظاہرے ہوئے۔ ایرانی میڈیا نے پاسداران انقلاب کے نائب کمانڈر ان چیف کے حوالے سے بتایاکہ ہم 48 گھنٹوں کے اندر بدامنی روکنے میں کامیاب ہوگئے۔

ادھر ایران کے صوبہ اھواز میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ‘ہیومن رائٹس واچ’ ایک گروپ نے ملک میں مظاہروں کے دوران طاقت کے استعمال کی تحقیقات کے لیے بین الاقوامی انکوائری کمیشن بھیجنے، حقائق تلاش کرنے اور قصورواروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

تنظیم کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران میں احتجاجی مظاہروں کے آغاز سے ہی صوبہ اہواز کے قصبوں اور شہروں میں 60 سے زیادہ مظاہرین ہلاک ہوچکے ہیں۔

ہیومن رائٹس واچ نے بتایا کہ ایرانی حکام نے اہواز کو فوجی چھائونی میں تبدیل کر دیا ہے۔

تنظیم نے ایرانی حکومت کی زیادتیوں کی مذمت کی جس کے نتیجے میں قتل عام ہوا اورعالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ تہران پرہلاکتوں کے اصل اعدادو شمار سامنے لانے کے لیے دبائو ڈالے۔

ایران کی قومی مزاحمتی کونسل نے اپنی طرف سے ہلاک اور زخمی ہونے والے مظاہروں کے بارے میں رپورٹ بتایا کہ ان مظاہروں کے نتیجے میں 20 شہروں میں 251 اموات ہوئیں جب کہ سیکیورٹی فورسز کے حملوں میں 3700 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مزاحمتی کونسل نے تصدیق کی ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے 7000 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ تشدد کے دوران ایک 13 سالہ بچے کو بھی گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ ایران میں گذشتہ ہفتے اس وقت ملک گیر احتجاج کی لہر اٹھ کھڑی ہوئی تھی جب حکومت نے پٹرولیم مصوعات کی قیموں میں دو سو فی صد اضافہ کردیا تھا۔

Share this:
Australia Woman Violence
Previous Post آسٹریلیا میں ایک نسل پرست عورت کا حاملہ عرب خاتون پر ریستوران میں وحشیانہ میں تشدد
Next Post استعفیٰ بھی آئے گا اور اسمبلیاں بھی تحلیل ہو جائیں گی، عبدالغفور حیدری
Abdul Ghafoor Haidari

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.