واشنگٹں (جیوڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ عراق میں متعین امریکی فوج کے لیے ضروری ہے کہ وہ واشنگٹن کی جانب سے ایرانی سرگرمیوں پر نگاہ رکھے۔
ٹرمپ نے ایران کو ایک حقیقی مسئلہ قرار دیا اور اسی تناظر میں عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر موجود امریکی فوج سے ایران کی ممکنہ نگرانی کرنے کی توقع ظاہر کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسی فوجی نگرانی اُن کی خواہش ہے۔
امریکی صدر نے یہ بات ٹیلی وژن چینل سی بی ایس کو دیے گئے انٹرویو میں کہی، جو آج اتوار تین فروری کو نشر کیا گیا۔ یہ انٹرویو سی بی ایس چینل کے پروگرام فیس دی نیشن کا حصہ تھا۔

