geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 22, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اسلام آباد میں مظاہرین کی ریڈ زون جانے کی کوشش، پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ

February 10, 2021February 10, 2021 0 1 min read
Protesters
Share this:

Protesters

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تنخواہوں میں اضافے کیلئے احتجاج کرنے والے سرکاری ملازمین نے پارلیمنٹ ہاؤس کی طرف مارچ کی کوشش کی جس پر پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

مظاہرین نے ڈی چوک میں لگائے گئے کنٹینر عبور کرکے پارلیمنٹ ہاؤس کی جانب جانے کی کوشش کی تو پولیس نے شدید شیلنگ کی۔

اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا جبکہ پولیس کی جانب سے ڈی چوک پر شیلنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

مظاہرین ڈی چوک اور چائنہ چوک کے درمیان موجود ہیں اور وقتاً فوقتاً پارلیمنٹ کی جانب بڑھنے کی کوشش کر رہے ہیں، جب مظاہرین آگے بڑھنے کی کوشش کرتے ہیں تو پولیس کی جانب سے شیلنگ کی جاتی ہے اور آنکھ مچولی کا یہ سلسلہ مسلسل جاری ہے۔

پولیس کے مطابق احتجاج کے دوران مظاہرین کے پتھراؤ سے 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

قبل ازیں گزشتہ روز سرکاری ملازمین اور وفاقی وزراء کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے تھے جس کے بعد آج ملازمین نے پارلیمنٹ ہاؤس کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی تو پولیس نے ملازمین پر دھاوا بول دیا۔

پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے باعث شاہراہ دستور پورا دن میدان جنگ بنی رہی جبکہ پولیس کی شیلنگ سے متعدد ملازمین بے ہوش ہوگئے اور متعدد کو پولیس نے گرفتار بھی کیا ہے۔

خیال رہے کہ سرکاری ملازمین کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے کیلئے احتجاج کیا جارہا ہے جبکہ ملازمین اور وزراء کے درمیان مذاکرات کے کئی دور ہوئے جو ناکام ہوگئے۔

سرکاری ملازمین نے موٹر وے چوک 26 نمبر چونگی پر ٹریفک بلاک کردی۔ دوسرے شہروں سے سرکاری ملازمین احتجاج کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس آنا چاہتے تھے لیکن پولیس کی جانب سے سرکاری ملازمین کو روک دیا گیا جس پر مظاہرین نے چونگی نمبر26 پر ٹریفک بلاک کردی۔

چونگی نمبر26 کےساتھ شاہراہ سری نگر پر گاڑیوں کی لمبی لائن لگ گئی۔

Share this:
Valentine Day
Previous Post مغرب کا ’ڈے کلچر‘ اور مسلم نوجوان
Next Post عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان میں بھی سونے کی قیمت ایک بار پھر گر گئی
Gold

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.