geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 22, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کراچی: پانی کے تنازع پر فائرنگ، پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی رمضان گھانچی زخمی

January 25, 2019 0 1 min read
Ramzan Ghanchi
Share this:

 Ramzan Ghanchi

کراچی (جیوڈیسک) شہرِ قائد کے علاقے پرانا حاجی کیمپ میں پانی کے تنازع پر فائرنگ سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن صوبائی اسمبلی رمضان گھانچی زخمی ہوگئے، فائرنگ کے الزام میں ٹمبر مارکیٹ کے ایک عہدیدار کو بیٹے سمیت حراست میں لے لیا گیا۔

ایس ایس پی سٹی مقدس حیدر کے مطابق گھاس منڈی میں واقع پرانا حاجی کیمپ ٹمبر مارکیٹ کے قریب جھگڑے کے دوران فائرنگ سے پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی رمضان گھانچی ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گئے۔

مقدس حیدر کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ پانی کی لائن کے تنازع پر پیش آیا۔

دوسری جانب نیپیئر تھانے میں واقعے کا مقدمہ درج کرکے فائرنگ کے الزام میں ٹمبر مارکیٹ کے عہدیدار سلیمان سومرو اور ان کے بیٹے کو حراست میں لے لیا گیا۔

نیپیئر تھانے کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کراچی چیپٹر کے صدر خرم شیر زمان نے بتایا کہ ‘انہیں رمضان گھانچی کا فون آیا تھا، جنہوں نے بتایا کہ انہیں سلیمان سومرو اور اس کے بیٹے نے گولیاں ماریں’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘جب ایک ایم پی اے محفوظ نہیں تو عام آدمی کا کیا ہوگا’۔

ساتھ ہی خرم شیر زمان نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ حملہ آورں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘ریاست کی ذمےداری ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے’۔

خرم شیر زمان کے مطابق واقعہ ‘شہر کے امن کو تباہ کرنے کی کوشش ہے، جس پر آج ہونے والے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں بھی احتجاج کیا جائے گا’۔

واضح رہے کہ رمضان گھانچی 2018 کے عام انتخابات میں کراچی کے حلقے پی ایس 109 سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

رکن صوبائی اسمبلی رمضان گھانچی پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما علی حیدر زیدی نے کہا کہ ‘یہ اوچھے ہتھکنڈے ہمیں اپنے ہمارے اہداف کے حصول سے نہیں روک سکتے’۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘ہم ملک کو لوٹنے والوں کا احتساب جاری رکھیں گے اور پاکستان کو معاشی بحالی کی راہ پر گامزن کریں گے’۔

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے بھی رمضان گھانچی پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ‘انصاف ہوگا اور اس واقعے میں ملوث ملزمان کو سخت ترین سزا کا سامنا کرنا پڑے گا’۔

آفتاب صدیقی نے زخمی ایم پی اے کی جلد از جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش چاولہ نے بھی رمضان گھانچی پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Share this:
Katar Büro der Taliban in Doha
Previous Post طالبان نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کی تصدیق کر دی
Next Post ماضی کی مشہور اداکارہ روحی بانو انتقال کر گئیں
Roohi Bano

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.