geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 21, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کیا کشمیر میں خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے؟

August 8, 2019August 9, 2019 0 1 min read
Indian Army
Share this:

Indian Army

تحریر : عقیل خان

سنا تھا کہ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے۔ یہ بھی سنا ہے کہ جب گھوڑا لگام سے قابو میں نہ آئے تو پھر چابوک سے قابو کیا جاتا ہے۔ یہی حالات ہمارے ہمسایہ ملک اور ہمارے اذلی دشمن نے کشمیر اور لائن آف کنٹرول پرکیے ہوئے ہیں ۔ اس کو پیار کی زبان سے کئی بات سمجھایا جاچکا ہے۔دفتر خارجہ میں بلا کر ان کو بتایا گیا ہے کہ جو کچھ وہ بارڈر پر کررہے ہو وہ ٹھیک نہیں مگر کیا کریں ہندوؤںکو پیار کی زبان کب سمجھ آتی ہے ان کو تو بس ایک ہی زبان سمجھ آتی ہے اور وہ ہے”پیار نہیں مار” پچھلے دنوں جب انڈیا نے پاکستان میں آنے کا ڈرامہ رچایا اور بمباری کرکے اپنے آپ کو فلمی ہیرو بنانے کی ناکام کوشش کی تو اس کو انڈیا والے بھولے نہیں ہونگے کہ پاکستانی فوج نے ایک ہی جھٹکے میں چھٹی کا دودھ یاد دلادیاتھا۔بھارت آئے روز ایل او سی کی خلاف ورزی کررہا ہے کبھی کسی بارڈر پر فائرنگ تو کبھی کسی پر۔ہم نے اسے کئی بار سبق بھی چکھایا مگر افسوس کے لاتوں کے بھوت باتوں سے کب مانتے ہیں۔ بھارت اپنی ہٹ دھرمی کی وجہ سے اپنے کئی فوجیوں کی جان لے چکا ہے جنہوں نے اپنے ہاتھ سے آپ کو گولی مار کر ہلاک کرلیا۔ بھارتی حکومت کے رویے کی وجہ سے بھارتی عوام میں اپنی حکومت کے خلاف نفرت پائی جاتی ہے کیونکہ جب بھارت پاکستان میں کسی کو شہید کرتا ہے تو اس کے جوا ب میں وہ اپنی ایک کے بدلے دو دو مرواتا ہے۔

آج جب نیٹ آن کیا تو ٹویٹر پر کشمیر ی رہنما سیدعلی گیلانی کا ٹویٹ پڑھا ۔کشمیر کے بزرگ سینئر حریت رہنما سیّد علی گیلانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری مسلم امہ کے نام پیغام میں کہا ہے کہ” بھارت مقبوضہ ویلی میں بڑا آپریشن کرنے جار ہا ہے، اللہ تعالیٰ ہم سب کی حفاظت فرمائے۔ اگر ہم شہیداہو گئے اورآپ خاموش رہے تو اللہ تعالیٰ کو جواب دینا ہو گا۔”

جب میں نے پڑھا تو مجھے امت مسلمہ کی بے حسی پر بہت دکھ ہواکہ ہم مسلمان آخر کب تک دوسروں کے محتاج رہیں گے۔ اگر دنیا بھر کے تمام مسلمان صرف ایک بار سچے دل سے یکجا ہوجائیں تو رب کی قسم بڑی بڑی قوتوں ہمارے قدموں میں ہونگی تو پھر انڈیا کی تو حیثیت ہی کیا ہے؟ تمام غیر ملکی (کفار) مسلمانوں کو لڑا کر اپنا مقصد پورا کررہے ہیں۔ اپنی چالاکیوں سے مسلمانوں کو آپس میں لڑا کر پھر اپنی فوج اس ملک میں بھیج کر مسلمانوں کی معشیت کو تباہ کرکے اور پھر اس کو قرضہ دیکر اپنا محتاج بنا لیتے ہیں ۔اس ملک کی معشیت کو اپنے کنڑول میں کرلیتا ہے ۔
سید علی گیلانی اور دوسرے کشمیری رہنماوؤں کی طرح عمر عبدللہ اور محبوبہ مفتی نے بھی پشیمانی ظاہر کی ہے کہ کچھ ہونے والا ہے ـ سننے میں آرہا ہے کہ بھارتی حکام نے انڈین آرمی کو کپواڑہ میں ایل او سی کے قریب “ایمرجنسی ہاسپٹل کنٹرول روم” بنانے کا آرڈر جاری کردیا ہے.پہلے دس ہزار ، اور کل رات کو مزید اٹھائیس 28000 ہزار فوجیوں کی مقبوضہ جموں کشمیر میں آمد ، انڈین ایئر فورس کو ہائی الرٹ کا سگنل ، اس سے لگتا ہے کہ جو گیلانی صاحب کا خدشہ غلط نہیں بلکہ درست ہے۔

کارگل جنگ کے بعد لائن اف کنٹرول پر پہلی دفعہ بھاری توپوں یعنی بوفر توپوں کا استعمال، انڈین ائیرفورس کا C130 طیارہ دو دنوں میں 8 بار انڈیا کشمیر آ جاچکا ہے جو کہ اس بات کا پیش خیمہ ہے کہ انڈیا بھاری ہتھیار و سازوسان بڑی مقدار میں کشمیر میں جمع کررہا ہے ان طیاروں کی پروازیں مسلسل جاری ہیں. دوسری طرف ساری کشمیری قیادت پابند سلاسل ، سکول بند کرنے کا حکم دیا جارہا ہے اور جو لوگ کشمیر میں گھومنے پھرنے آئے ہیں ان کو چوبیس گھنٹوں میں کشمیر چھوڑنے کی وارننگ دی جارہی ہے۔سرینگرمیں حالات کشیدہ،بھارتی فوج نے وادی کو گھیر میںلیاہوا۔اطلاع کے مطابق بھارت اضافی ائیرڈیفنس سسٹم کشمیر لے آیا ہے اسکے ساتھ بھاری آرٹلری بھی شامل ہے سننے میں یہ بھی آیا ہے کہ کشمیر میں بیٹھی انڈین سی ار پی ایف، پولیس اور آرمی کو یہاں تک کے ہا ئی رینک کے افسران و سیاسی شخصیات تک کو بھی واضح طور پر صورتحال کا علم نہیں کہ کشمیر میں کونسا کھیل کھیلا جارہا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ ہندو بنیوں کی کوئی شاطر چال ہو مگر معلوم یہ ہی ہوا ہے کہ تمام ہدایات براہ راست نئی دہلی سے مل رہی ہیں جہاں سوائے چند اہم ترین افراد کے کسی کو علم نہیں کہ یہ سب اتنی ہڑبڑاہٹ میں کیوںاور کس لیے کی جا رہی ہے؟

مجھے تو یہ لگ رہا ہے کہ ٹرمپ کی مکارانہ چال کا پیش خیمہ ثابت نہ ہویہ کیونکہ جس طرح ٹرمپ کشمیر پر ثالثی کا بیان داغ رہا ہے اور پاکستان سے پینگیں بڑھانے کی باتیں کررہا ہے اور دوسری طرف انڈیا کو اندر خانے کشمیر میں ظلم وستم تیز کرنے کا مشورہ نہ دے رہا ہو۔ اگر تھوڑا سا پیچھے مڑ کر دیکھیں تو افغانستان، ایران ، عراق اور کویت کی جنگوں میں اس نے کونسی ثالثی کی پیشکش کی تھی جو اب انڈیا کے معاملے میں پیشکش رہا ہے؟ اگر انسانیت سے اس کو اتنا پیار ہے جتنا اس نے کویت ، ایران اور عراق کی جنگ میں کیا تھا تو پھر بغیر پوچھے کشمیر یوں کی حفاظت کے لیے انڈین آرمی کو سبق کو سکھانے کے لیے اپنی افواج کشمیر میں اتار دے مگر کفار کب مسلمان کا دوست بن سکاہے کیونکہ میرے نبی ۖ نے پہلے ہی فرمادیا تھا کہ کافر کبھی مسلمان کا دوست نہیں ہوسکتا۔

حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے دنیا بھر کے مسلمانوں سے میں یہی درخواست اور التجا کروں گا کہ کشمیر میں اگر انڈیا نے کوئی گڑبڑ کی تو پھر ہم سب کو ملکر انڈیا اور کفار کو سبق سکھانا ہوگا۔ کشمیر یوں کو اگر کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار ہم ہونگے کیونکہ کشمیریوں کو مسلمان ہونے کی سزا دی جارہی ہے اورہم سب مسلمان ایک جسم کی طرح ہیں اگر ہمارے کسی بھی حصے میں درد ہوا تو تکلیف پورے جسم کو پہنچتی ہے۔

پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہونے کے ساتھ ساتھ اسلامی ملک بھی ہے اور دنیا بھر کے مسلمان پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہوتے ہیں کہ وہ کیا کرے گا تو میں حکومت پاکستان سے یہی امید رکھتا ہوں کہ وہ اپنا کردار کھل کر ادا کرے گا۔ کشمیر یوں کی حفاظت کے لیے جو کچھ بھی کرنا پڑے گا تو وہ کرے گا۔ اللہ تعالیٰ ہمارے کشمیری بھائیوں کی غیب سے مدد فرما اور جہاں جہاں مسلمان موجود ہیں ان سب کی حفاظت فرما۔ آمین۔
Aqeel Khan

تحریر : عقیل خان
aqeelkhancolumnist@grmail.com

Share this:
Indian Army in Kashmir
Previous Post مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا چوتھا دن، مزید 500 افراد گرفتار
Next Post پیرمحل کی خبریں 8/8/2018
Incrochmint

Related Posts

US-Israel Strikes Escalate as Iran Retaliates, Oil Prices Fluctuate

امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں جنگ چوتھے ہفتے میں داخل

March 20, 2026
Pakistan Accuses India of Water Weaponization at UN Forum

اقوام متحدہ میں پاکستان نے بے بنیاد دہشت گردی کے الزامات پر بھارت کی آبی وسائل کو ہتھیار بنانے کی پالیسی کی سخت مذمت کی

March 20, 2026
Oil Prices Retreat as Hawkish Central Banks Rattle Markets

ایران جنگ کے تناؤ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں، بانڈ مارکیٹ میں ہلچل

March 20, 2026
Pakistan's Economy at High Risk from Hormuz Strait Disruption

ہرمز کے آبنائے میں خلل پاکستان کی معیشت کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے، مطالعہ انتباہ

March 20, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.