geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 21, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

عید الاضحی اور کشمیر کا بھارتی آئین میں خصوصی درجہ ختم!

August 11, 2019 0 1 min read
Eid ul Adha
Share this:

Eid ul Adha

تحریر : میر افسر امان

دنیا کی ہر قوم خوشی کے تہوار مناتی ہے تہواروں کے پیچھے کوئی نہ کوئی فلسفہ ضرور ہوتا ہے۔ جس طرح مسلمان ایک سنجیدہ امت ہے اسی طرح مسلمانوں کے تہوار بھی سنجیدہ ہیں۔ کیوں نہ ہوں جس امت کو لوگوں کی اصلاح کے لئے اُٹھایا گیا ہوںوہ بردبار ، پُروقارقاراور سنجیدہ ہوتی ہے۔ قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ ”اور اسی طرح تو ہم نے تمہیں ایک امّتِ وَسَط بنایا ہے۔تا کہ تم دنیا پر گواہ ہو اور رسولۖ تم پر گواہ ہو”۔(البقرا۔١٤٣) ۔ دوسری جگہ فرمایا گیااَب دنیا میں وہ بہترین گرو ہ تم ہو جسے انسانوں کی ہدایت کے لیے میدان میں لایا گیا ہے۔ تم نیکی کا حکم دیتے ہو اور بدی سے روکتے ہو اور اللہ پر ایمان رکھتے ہو۔ امتِ وَسَط بنانے کا مقصد ایک امتیازی نشان سے مراد یہ ہے کہ جب آخرت میں رسول ۖ اللہ اپنی اُمت پر گواہی دیںگے کہ اے ربّ میں نے تیرا پیغام امتِ مسلمہ تک پہنچا دیا تھا۔ اَب تم نے اس امت کو امتِ َ وسَط بنایا تھا یہ اِن کا رہتی دنیا تک کام تھا کے وہ دنیا کی قوموں تک تیرا پیغام پہنچائیں۔ یہ اعزاز کہ نبی ۖ کے بعد اس امت نے نبی ۖ کے قائم مقام کی ڈیو ٹی ادا کر کے دنیا کی قوموں کے سامنے نبی ۖ کی شر یعت کو نافذ کرنا تھا ۔کیا اس امت نے یہ کام کیا؟ یہ ہے امتِ وَسَط کا مفہوم۔اس امت کے سارے خوشی کے تہوار اس کے شیان شان ہیں۔

عیدالفطر میں مسلمان ٣٠ دن کے روزے رکھتے ہیں تراویح پڑھتے ہیں شب بیداری کا اہتمام کرتے ہیں تہجد کے نفل ادا کرتے اللہ سے رو رو کے اپنے گناہوں کی بخشش کے دعائیں مانگتے ہیں اپنی زکوٰة ادا کرتے ہیں فطرانہ ادا کرتے ہیں اس کے بعد شکرانے کے طور پر عید الفطر کی دو رکعت نماز ادا کرتے ہیں پھر خوشی مناتے ہیں اسی طرح عید ا لاضحیٰ سے پہلے پوری دنیا سے مسلمان اللہ کے گھر خانہ کعبہ میں جمع ہوتے ہیں سخت گرمی اور سخت سردی میں سفر کی صعوبتیں برداشت کرتے ہیں خانہ کعبہ کا طواف کرتے ہیں صفاء مروہ کے درمیان سعی کرتے ہیں قربانی کرتے ہیں۔منا میں خیموں کی بستی آباد کرتے ہیں مدینے میں مسجد نبوی میں نمازیںادا کرتے ہیں۔سارے مناسک حج کی ادائیگی کے بعد عیدا لا ضحیٰ مناتے ہیں۔ اس سارے پروسس کے اندر جو فلسفہ پوشیدہ ہے وہ قربانی کا فلسفہ ہے۔ امتِ مسلمہ ہر سال عیدُا لا ضحیٰ پر سنتِ ابرا ہیم علیہ السلام پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کرتے ہیں اور یہ عمل پوری دنیا میںجہا ں جہاں مسلمان آباد ہیں تسلسل سے ہو رہا ہے۔ ابراہیم نے اللہ سے دعُا مانگی اے پروردگار مجھے ایک بیٹا عطا کر جو صالحوں میں سے ہو۔اُ س د ُعا کے بدلے میں اللہ نے اُس کو ا یک حلیم برُدبار لڑکے کی بشارت دی۔اورحضرت اسماعیل پیدا ہوئے۔ قرآن میں ہے کہ ” وہ لڑکا جب اِس کے ساتھ دوڑ دھوپ کرنے کی عمر کو پہنچا گیا تو ابراہیم نے اس سے کہا، بیٹا میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ میں تمہیں ذبح کر ہا ہوں۔ اب تو بتا تیرا کیا خیال ہے۔ اس نے کہا ابّا جان جو کچھ آپ کو حکم دیاجارہا ہے کر ڈالیے آپ مجھے صابروں میں پائیںگے۔

آخر میں ان دونوںنے سر تسلیم خم کر دیا اور ابراہیم نے اپنے بیٹے کو ماتھے کے بَل گرِ ا دیا۔ اور ہم نے ندا دِی کہ اَے ابراہیم تو نے خواب سچ کر دکھایا ہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں۔یقینا یہ ایک کھلی آزمائش تھی۔ اور ہم نے ایک بڑی قربانی فد یے میں دے کر اِس بچے کو چھڑا لیا۔ اوراُسکی تعریف اور توصیف ہمیشہ کے لیے بعد کی نسلوں میںچھوڑ دی سلام ہے ابراہیم پر۔ہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں یقینا وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھا اور ہم نے اُسے اسحاق کی بشارت دی ۔ایک بنی صالحین میں سے ۔ اسے اور اسحاق کو برکت دی اَب اُن دونوں کی ذرےّت میں سے کوئی محسن ہے اور کوئی اپنے نفس پر صریح ظلم کرنے والا ”(الصفٰت١٠١تا١١٣)۔ مسلمان عیدُا لا ضحیٰ کے دن قربانی کرتے ہیں اورقربانی نام ہے خوشی کے موقعے پر اللہ کے راستے میں اپنی عزیز ترین چیز کو قربان کرنے دینے کا۔

اب کہ عید کے موقعے پر پاکستان کے ازلی دشمن بھارت،پاکستان کی شہ رگ پر جس نے ٧١ سال سے قبضہ کیا ہوا ۔اس کا خصوصی درجہ دفعہ ٣٧٠ اور ٣٥۔ اے کو ختم کر دیا۔ اس طرح وہ فلسطین کی طرح کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرے گا۔ کشمیری راجہ کے دور سے لے کر آج چھ لاکھ جانوں کی قربانی دے چکے ہیں۔ وہ پاکستان کے ساتھ ملنے کے بھارت کی قابض فوج پر پتھرائو کرتے ہیں۔ مظاہرے کرتے ہیں۔آزادی کا مطلب کیا لا الہ الاللہ کے نعرے ،جس کو تحریک پاکستان میں مقبولیت ملی تھی کو تازہ کیا ہوا ہے۔ وہ اس طرح تحریک پاکستان کو ٧١ سال سے زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ ظلم کی لمبی رات ان پر تاری ہے۔ آج سات دن سے کرفیوں لگا ہوا ہے۔ تھوڑی دیر کے لیے کرفیو ہٹا تو ہزاروں کی تعد میں باہر نکل آئے اور گو بھارت گو کے نعرے لگائے۔ قابض فوج نے ان پر گولیاں چلائیں۔ بلیٹ گئوں نے فائر کھولے۔ کشمیری قربانیوں کی مثالیں قائم کر رہے ہیں۔ پاکستان کو اپنی پرانی سفارتی اخلاقی مدد سے بڑھ کر فوجی مدد کرنے چاہیے۔ اگر مشرقی پاکستان میں بھارت فوج داخل کر سکتا ہے تو ایٹمی پاکستان اپنا ایجنڈا مکمل کرنے کے لیے کشمیر میں فوج کیوں نہیں داخل کر سکتا۔ کشمیر کا ایک ہی حل ہے کہ مدینہ کی اسلامی ریاست کی گردان دھرانے والے ہمارمحترم عمران خان صاحب وزیر اعظم پاکستان علما ء سے مشورہ کر کے جہاد فی سبیل اللہ کا اعلان کریں۔ ہرگز نہ گھرائیں بھارت یا دنیا سے، وہ تو پہلے ہی سے ہمیں ختم کرنے کے سامان کیے ہوئے ہے۔

ہمیں صرف اللہ پریقین کرتے ہوئے یہ اقدام اُٹھا دینا چاہیے۔ ہمارے ازلی بھارت نے پہلے دشمن نے پاکستان کے دو ٹکڑے کیے ۔ بھارت کے موجودہ وزیر دفاع کہتا ہے کہ اب پاکستان کے دس ٹکڑے کریں گے۔ موددی ، ان کی قابینہ اوروزیر داخلہ آر ایس ایس کے ایجنڈے پر عمل کر رہے ہیں ،راجیہ سبھا میں موددی کا وزیر تقریر کے دوران اعلان کر رہا ہے کہ پہلے بنگلہ دیش بنایا تھا۔ اب آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان کو علیحدہ کر کے اکھنڈ بھارت بنائیں گے۔ جس میں ارد گرد کے سارے ملک بشمول کابل شامل ہو گے۔ جسکا نقشہ بھارت نے پہلے سے جاری کیا ہوا ہے۔ کیا ان اعلانات اور بھارت کے عزاہم کے بعد بھی پاکستان جہاد کا اعلان نہیں کرے گا۔ کیا جب پاکستان ختم ہو جائے گا تو ہمارے کان گھڑے ہو نگے۔نہیں نہیں اللہ کے بروصے پر پاکستان کے بچانے کے لیے ہمیں ابھی سے ہی اعلان جہاد کرنا چاہیے۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اس کے کٹنے سے پہلے اس کی باقی جان پاکستان کو بچانا ہے۔

کشمیر کے حل کا یہی سبق ہے۔ جوہمیں سنتِ ابراہیم سے ملتا ہے کس طرح باپ بیٹے نے اللہ کے حکم کے سامنے سرِ تسلیمِ خم کر دیا۔ کس طرح باپ نے اللہ کا حکم بجا لاتے ہوئے اپنے بیٹے کو منہ کے بل گرا دیا اور قربان کرنے کے لیے تیار ہو گئے ۔ پھر جب اللہ انسان سے راضی ہو جاتا ہے تو سارے عالم میں اپنے پسندیدہ بندے کا نام سربلند کرتا ہے آج دنیا کے ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمان اللہ کے حکم کے مطابق اُس وقت سے لیکر آج تک اور قیامت تک ہر سال اس سنتِ ابراہیم کو جاری وساری کئے ہوئے اور کرتے رہیں گے ا ن شا اللہ۔ پھر اللہ اپنے ایسے نیک بندوں پر آخرت میں جو انعامات کی بارش کریگاان انعامات کا احاطہ انسانی ذہن کے لیے ممکن ہی نہیں ۔ اللہ مسلمانوں کو اپنی راہ میں بہتریں چیزیں قربان کرنے کی تو فیق عطا فرمائے ۔عیداُ لا ضحیٰ منانے کا یہی فلسفہ ہے۔ اس وقت اپنی جانیں قربان کرنے کا وقت آن پہنچا ہے لہٰذا جہاد کا اعلان کیا جائے۔یہ اعلان سن کر بھارے کے مایا سے محبت کرنے والی عوام کی جان نکل جائے گی ۔ بھارت کے مظلوم بھی پاکستان کا ساتھ دیں۔ مشرقی پاکستان کے مسلمان اس کے انتظار میں ہیں۔دنیا نے ان کے مظاہرے دیکھ لیے ہیں۔ پاکستان کی حفاظت فرمائے مین۔
Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان

Share this:
Imran Khan
Previous Post مقبوضہ کشمیر میں آر ایس ایس کے نظریات کے عین مطابق نسل کشی ہو رہی ہے: وزیراعظم
Next Post ملک بھر میں عید الاضحیٰ کے اجتماعات، سنت ابراہیمی کی ادائیگی جاری
Eid al-Adha

Related Posts

US-Israel Strikes Escalate as Iran Retaliates, Oil Prices Fluctuate

امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں جنگ چوتھے ہفتے میں داخل

March 20, 2026
Pakistan Accuses India of Water Weaponization at UN Forum

اقوام متحدہ میں پاکستان نے بے بنیاد دہشت گردی کے الزامات پر بھارت کی آبی وسائل کو ہتھیار بنانے کی پالیسی کی سخت مذمت کی

March 20, 2026
Oil Prices Retreat as Hawkish Central Banks Rattle Markets

ایران جنگ کے تناؤ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں، بانڈ مارکیٹ میں ہلچل

March 20, 2026
Pakistan's Economy at High Risk from Hormuz Strait Disruption

ہرمز کے آبنائے میں خلل پاکستان کی معیشت کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے، مطالعہ انتباہ

March 20, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.