geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 21, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کشمیریوں کے حق میں بولنے پر اداکارہ ہما قریشی کو بھارت چھوڑنے کی دھمکی

August 9, 2019August 9, 2019 0 1 min read
Huma Qureshi
Share this:

Huma Qureshi

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی اداکارہ ہما قریشی کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی خون ریزی اور کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف سچ بولنے پر بھارت چھوڑنے کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔

مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر اور ناانصافیوں کا سلسلہ جاری ہی تھا کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت اب کشمیر کو مزید دو حصوں میں تقسیم کردیا گیا اور اس دوران کشمیریوں کو اپنے حق کے خلاف آواز اُٹھانے سے قبل ہی وہاں مزید فوج بھیج دی گئی۔

بھارتی حکومت کی کشمیر میں کھیلی جانے خون ریزی پر دنیا بھر سے مذمت دیکھنے میں آئی یہاں تک کہ ان ہی کی انڈسٹری کے کئی فنکاروں نے کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کی اور عدم برداشت کا شکار بھارت بھی کشمیریوں کے حق میں بولنے والوں کو پاکستانی قرار دینے لگا۔
اسی دوران بالی ووڈ کی اداکارہ ہما قریشی نے بھی کشمیریوں کی آواز بننا چاہا تو انہیں بھی بھارت چھوڑ کر پاکستان جانے کا مشورہ دیا جانے لگا۔

ہما قریشی نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے پر ایک ٹویٹ میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر کسی کی کشمیر کے معاملے پر ایک سوچ اور رائے ہے میں بھی اس ضمن میں آپ لوگوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ لوگوں کو کشمیریوں کی زندگی، وہاں ہونے والی خونریزی اور اس سے پیدا ہونے والے نقصان کا بالکل بھی اندازہ نہیں ہے۔

ہما قریشی نے یہ بھی کہا کہ وہاں بہت سے لوگ ہیں جن میں خواتین، بچے بزرگ اور بیمار لوگ بھی ہیں، اس صورتحال میں آپ خود کو ان کی جگہ پر رکھ کر دیکھیں، یہ بہت ہی حساس نوعیت کا معاملہ ہے۔

اداکارہ کا کشمیریوں کی حمایت کرنا انتہاپسند ہندوؤں کو پسند نہ آیا اور ہما قریشی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اریان سنگھ نے اداکارہ کے اقدام کو پروپیگنڈا قرار دیا۔

جیس پسوان نامی ہندو پسند شخص نے ٹویٹر پر ہما قریشی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ’تم جیسے لوگ ہی ملک توڑتے ہیں‘۔ روہان نامی صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر تمھیں بھارت پسند نہیں تو پاکستان چلی جاؤ۔

Share this:
Pakistan Stock Exchange
Previous Post پاکستان اسٹاک ایکسچینج 4 سال میں پہلی بار 30 ہزار پوائنٹس سے نیچے آ گیا
Next Post امریکا کے سفر میں احتیاط کریں، ایمنسٹی کا انتباہ
America Firing

Related Posts

US-Israel Strikes Escalate as Iran Retaliates, Oil Prices Fluctuate

امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں جنگ چوتھے ہفتے میں داخل

March 20, 2026
Pakistan Accuses India of Water Weaponization at UN Forum

اقوام متحدہ میں پاکستان نے بے بنیاد دہشت گردی کے الزامات پر بھارت کی آبی وسائل کو ہتھیار بنانے کی پالیسی کی سخت مذمت کی

March 20, 2026
Oil Prices Retreat as Hawkish Central Banks Rattle Markets

ایران جنگ کے تناؤ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں، بانڈ مارکیٹ میں ہلچل

March 20, 2026
Pakistan's Economy at High Risk from Hormuz Strait Disruption

ہرمز کے آبنائے میں خلل پاکستان کی معیشت کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے، مطالعہ انتباہ

March 20, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.