geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 22, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

شاہ اردن کے خلاف بغاوت کے الزام میں دو عہدیداروں کے خلاف مقدمہ

June 14, 2021 0 1 min read
Prinz Hassan Bin Talal and Prinz Hamzah
Share this:

Prinz Hassan Bin Talal and Prinz Hamzah

اردن (اصل میڈیا ڈیسک) شریف حسن زید اور باسم عواد اللہ کو شاہ عبداللہ کے خلاف بغاوت کا مبینہ منصوبہ بنانے کے الزام میں اپریل کے اوائل میں گرفتار کیا گیا تھا۔

شریف حسن زید اور باسم عواد اللہ کو شاہ عبداللہ کے خلاف بغاوت کا مبینہ منصوبہ بنانے کے الزام میں اپریل کے اوائل میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان دونوں پر سلطنت کو غیر مستحکم کرنے کے لیے مظاہروں کا منصوبہ بنانے کے الزام میں مقدمہ چلایا جائے گا۔

اردن کی سرکاری میڈیا نے اتوار کے روز خبر دی کہ اردن کی بادشاہت کو غیر مستحکم کرنے کے الزام میں جن دو افراد کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا ان میں سے ایک اردن کے شاہ عبداللہ کے دور کے رشتہ دار اوردوسرے شاہی عدالت کے سابق سربراہ ہیں۔ مقدمے کی کارروائی اگلے ہفتے شروع ہو گی۔

شریف حسن زید اور باسم عواد اللہ کو اپریل کے اوائل میں تقریباً انہیں دنوں گرفتار کیا گیا تھا جب حکومت نے سابق ولی عہد شہزادہ حمزہ کو گرفتار کیا تھا۔

حمزہ کو شہنشاہیت کے خلاف بین الاقوامی سازش میں ملو ث ہونے کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا اور شاہ عبداللہ کے تئیں اپنی وفاداری کا باضابطہ اعلان کرنے کے بعد ہی انہیں رہائی مل سکی تھی۔

امریکا کا اتحادی اور مشرق وسطی میں سب سے مستحکم ملکوں میں سے ایک سمجھے جانے والے اردن چار اپریل کو دنیا بھر میں اس وقت سرخیوں میں آگیا تھا جب سابق ولی عہد شہزادہ حمزہ کونظر بند کردینے کی خبریں عام ہو گئیں۔

انہوں نے ایک ویڈیو بیان میں اپنے اوپرعائد کیے جانے والے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا”سرکاری طورپر جو کچھ بتایا جارہا ہے اس کا حقیقت سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہے۔”

شہزادہ حمزہ نے بعد میں شاہ عبداللہ کے ساتھ وفاداری کے ایک عہد نامے پر دستخط کیے اور اردنی شہنشاہیت کے ساتھ اپنے اختلافات ختم ہو جانے کا اعلان کیا۔

اس واقعے کے بعد تقریباً بیس افراد کو گرفتار کرلیا گیا اور ان کے خلاف تفتیش شروع کی گئی۔ حکام نے اس پورے واقعے کو شاہ عبداللہ دوئم کے خلاف ایک ‘انتہائی منصوبہ بند‘ سازش قرار دیا تھا۔

اس وقت مشرق وسطی کی بیشتر مملکتوں بشمول سعودی عرب نیز امریکا نے بھی شاہ عبداللہ کی حمایت کی تھی۔

امریکی تعلیم یافتہ عواداللہ سن 2008 تک شاہی عدالت کے رکن رہے۔ انہوں نے اردن کے وزیر خزانہ کے طورپر متعدد اقتصادی اصلاحات کیں۔

تاہم انہیں شاہی محل میں پہلے سے کام کرنے والے عہدیداروں کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا اور وہ شاہی بیوروکریٹک نظام کے جال میں پھنس گئے۔

شریف حسن زید، شاہ عبداللہ کے ایک غیر معروف رشتے دار ہیں۔ وہ سعودی عرب میں اردن کے سفیر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ وہ کیپٹن علی بن زید کے بھائی ہیں جو افغانستان میں امریکی انٹلی جنس کے ہیڈکوارٹر میں سن 2009 میں ایک خود کش بم دھماکے میں مارے گئے تھے۔

Share this:
School
Previous Post سندھ میں چھٹی سے آٹھویں تک تدریسی عمل کل سے شروع کرنے کا اعلان
Next Post بائیڈن یورپی یونین اور نیٹو کانفرنس میں شرکت کے لیے برسلز میں
Joe Biden

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.