geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 21, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

لاطینی امریکا: جلسے، جلوس اور ہنگاموں کے پیچھے کیا ہے؟

October 27, 2019 0 1 min read
Proteste in Santiago
Share this:

Proteste in Santiago

لاطینی امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) کیا ایکواڈور اور چلی میں حکومت مخالف پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ لاطینی امریکا کے دیگر ملکوں تک پھیل سکتا ہے؟ چلی کے دارالحکومت سانتیاگو میں جمعے کے مظاہرے کو ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج قرار دیا جا رہا ہے۔ حکومت مخالف مظاہرے میں دس لاکھ سے زائد لوگ سڑکوں پر نکلے۔ مظاہرین صدر سباستیان پِنیرا کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

سانتیاگو کی میئر کارلا روبیلار بھی عوامی غم و غصے کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹر پرمظاہرے کی ویڈیو شیئر کی اور کہا، ”آج چلی میں ایک تاریخی دن تھا۔ سانتیاگو میٹروپولیٹن علاقے میں قریب ایک ملین افراد نے پرامن مظاہرہ کیا۔ یہ لوگ ایک نئے چلی کے خواب کے ترجمان ہیں۔‘‘

گزشتہ دو ہفتوں کے دوران پہلے ایکواڈوراور پھر چلی میں حکومت مخالف مظاہروں میں شدت دیکھی گئی ہے۔ یہ دونوں ملک جغرافیائی طور پر ایک دوسرے سے ڈھائی ہزار کلومیٹر دور واقع ہیں۔ دونوں ملکوں میں عوامی مظاہرے ان کے صدور کی معاشی پالیسیوں کے خلاف ہیں۔ مظاہروں کے بعد دونوں حکومتوں نے کچھ معاشی اصلاحات کا اعلان کیا، لیکن لوگ مطمئن نہ ہوئے اور احتجاج پھیلتا چلا گیا۔

جرمنی کے تھنک ٹینک فریڈرش ایبرٹ فاؤنڈیشن میں لاطینی امریکا کی ڈائریکٹر والیسکا ہیسے کے مطابق ان مظاہروں کے محرکات باقی لاطینی امریکی ممالک میں بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

پانچ دہائیوں سے زائد کے عرصے میں آئی ایم ایف ہمیشہ ایک ہی نسخہ اختیار کیے ہوئے ہے، یعنی اقتصادی آزادی (نجکاری) اور عوامی اخراجات میں کمی۔‘‘ ان کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ قرضوں کی ادائیگی کے لیے ارجنٹینا اور ایکواڈور دونوں کو معاشی کفایت شعاری اختیار کرنے پر مجبور کیا گیا تھا۔

لیکن ایکواڈور اور ارجنٹائن کے برعکس چلی کو قرضوں کا مسئلہ درپیش نہیں۔ ہیسے کے مطابق اس کے باوجود چلی کے عوام کی اقتصادی حالت دیگر لاطینی امریکی ممالک سے زیادہ مختلف نہیں ہے۔

چلی کے بارے میں والیسکا ہیسے نے بتایا، ”چلی دنیا کا سب سے زیادہ نیولبرل ملک ہے۔ صحت، تعلیم اور پینشن سمیت عوامی زندگی کے ہر شعبے کی نجکاری کی جا چکی ہے۔ اس کے باوجود عوام اپنے اخراجات پورے نہیں کر پا رہے اور عوامی مظاہروں کی وجہ بھی یہی ہے۔ مڈل کلاس افراد کی ماہانہ اوسط کمائی قریب سات سو یورو بنتی ہے جبکہ اُن کے اخراجاتِ زندگی برلن کے برابر ہیں۔‘‘

اعداد و شمار کے مطابق چلی کی اقتصادی حالت بہتری کی جانب گامزن ہے۔ لاطینی امریکی اکنامک کمیشن کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق سن 2016 سے سن 2019 کے درمیان چلی میں غربت کی شرح میں بھی تین فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ لیکن اسی رپورٹ کے مطابق ملک کی ایک چوتھائی دولت محض ایک فیصد طبقے کے پاس ہے۔

ماہرین کے مطابق زیادہ تر جنوبی امریکی ممالک میں امیر اور غریب کے درمیان فرق بہت زیادہ ہے۔ اس بات کا اندازہ عالمی بینک کے ایک جائزے کے مطابق دنیا کے دس بدترین معاشی عدم مساوات کے حامل ممالک میں سے آٹھ لاطینی امریکی ملک ہیں، جن میں چلی بھی شامل ہے۔

جرمن گرین پارٹی کے تھنک ٹینک ادارے ہائنرش بؤل فاؤنڈیشن سے وابستہ مشائل الواریز کئی برس سانتیاگو میں رہے ہیں۔ مشائل کے مطابق موجودہ صدی کے اوائل میں لاطینی امریکی ملکوں میں سماجی ترقی ہوئی لیکن اب ایکواڈور اور ارجنٹائن سمیت خطے کے کئی حکومتیں خسارے میں ہیں۔ انہوں نے کہا، ”حکومتیں ٹیکس نظام اور منظم ٹیکس اصلاحات پر توجہ نہیں دے رہیں۔‘‘

اکثر سماجی ماہرین اس کا جواب نفی میں دیتے ہیں۔ ہیسے کے خیال میں اگر ایسا ہوتا تو ارجنٹائن کے عوام بھی اب تک سڑکوں پر نکل چکے ہوتے۔

چلی کے قدامت پسند تھنک ٹینک ‘لبرٹاڈ ڈیسارولو‘ سے وابستہ بیٹینا ہورسٹ لاطینی امریکی ممالک میں عدم استحکام کی ذمہ داری بائیں بازو کی سیاسی جماعتوں پر ڈالتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے، ”جب وہ ووٹ کی طاقت سے اقتدار حاصل نہیں کر پاتیں تو تشدد کی راہ اختیار کر کے اقتدار میں آنا چاہتی ہیں۔‘‘

تاہم الواریز اس بات سے اتفاق نہیں کرتے اور ان کا کہنا ہے کہ لاطینی امریکا کے زیادہ تر عوام اب امیر اور غریب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج سے تنگ آ چکے ہیں۔

Share this:
Bilawal Bhutto
Previous Post ملک کے حالات بہت خوفناک دیکھ رہا ہوں، نالائق اور نااہل وزیراعظم کو گھر جانا ہو گا۔ بلاول بھٹو
Next Post ٹوئٹر نے بھارتی ایما پر کشمیریوں کی آواز دبائی، سی پی جے
Indian Army in Kashmir

Related Posts

US-Israel Strikes Escalate as Iran Retaliates, Oil Prices Fluctuate

امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں جنگ چوتھے ہفتے میں داخل

March 20, 2026
Pakistan Accuses India of Water Weaponization at UN Forum

اقوام متحدہ میں پاکستان نے بے بنیاد دہشت گردی کے الزامات پر بھارت کی آبی وسائل کو ہتھیار بنانے کی پالیسی کی سخت مذمت کی

March 20, 2026
Oil Prices Retreat as Hawkish Central Banks Rattle Markets

ایران جنگ کے تناؤ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں، بانڈ مارکیٹ میں ہلچل

March 20, 2026
Pakistan's Economy at High Risk from Hormuz Strait Disruption

ہرمز کے آبنائے میں خلل پاکستان کی معیشت کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے، مطالعہ انتباہ

March 20, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.