geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 22, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ملیریا مخالف ویکسین نئے کورونا وائرس کے علاج میں کتنی مفید؟

March 22, 2020 1 1 min read
Malaria Vaccine
Share this:

Malaria Vaccine

چین (اصل میڈیا ڈیسک) کووڈ انیس کے علاج کے ليے ویکسین تیار کرنے کی کوششیں عالمی سطح پر جاری ہیں۔ چند کيسز ميں ملیریا کی ویکسین کے استعمال سے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں تاہم ماہرين اس پر فی الحال منقسم ہيں۔

مچھروں کے کاٹنے سے منتقل ہونے والی بيماری ملیریا کے علاج کے لیے غیر قدرتی اجزاء یعنی لیبارٹری میں تیار کیے جانے والے کیمیکل کی حامل ویکسین کلوروکوئین (اس دوا کا کیمیاوی یا کیمیکل نام ہائیڈرو آکسی کلوروکوئین ہے) کی دریافت سن 1940 کی دہائی میں ہوئی تھی۔

کورونا وائرس کی ان دنوں پھیلتی ہوئی وبا کو کنٹرول کرنے کے لیے چین اور فرانس میں اس دوا کا استعمال کیا گیا۔ چند ايک کيسز ميں اس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہيں۔ بعد ازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انیس مارچ کو اعلان کیا کہ کورونا وائرس کی نئی قسم کے خلاف کسی تصديق شدہ ویکسین کی دریافت تک ملیریا کی پہلے سے دستیاب ویکسین کو استعمال کیا جائے گا۔

اس کے برعکس طبی محققین کا کہنا ہے کہ ملیریا کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی ویکسین سے مفید نتائج پر فوری طور پر کوئی حتمی بات کہنا مشکل ہے۔ ٹی وی پر لائیو ڈیلی بریفنگ کے دوران صدر ٹرمپ کے ساتھ ہی موجود ڈاکٹر اینتھونی فاؤچی نے کلوروکوئین کی نئے کورونا وائرس کے خلاف افادیت کے بارے میں صدر ٹرمپ کے دعوے کی نفی بھی کر دی تھی۔ ڈاکٹر فاؤچی کا کہنا تھا کہ فی الحال ایسے کوئی حتمی ثبوت موجود نہیں کہ یہ ویکسین کورونا وائرس کے علاج میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

ایک رپورٹر نے بریفنگ کے دوران ڈاکٹر فاؤچی سے پوچھا کہ کیا اس دوا سے کورونا وائرس کی نئی قسم میں مبتلا مریضوں کا علاج ممکن ہے، تو انہوں نے کہا، ”اس کا جواب ہے، نہیں۔ جن معلومات کا آپ حوالہ دے رہے ہیں وہ ابتدائی ہیں۔ اب تک اس کا کنٹرولڈ کلینیکل ٹرائل نہیں کیا گیا اس لیے ہم اس کے بارے میں کوئی بھی حتمی بیان نہیں دے سکتے۔‘‘

تاہم صدر ٹرمپ نے فوری طور پر مائیک اپنے ہاتھ میں لے لیا اور کہا، ”دیکھیں ہو سکتا ہے یہ کام کر جائے، یا ہو سکتا ہے یہ کام نہ کرے، میں ڈاکٹر سے متفق ہوں۔ لیکن میں اس (دوا) کے بارے میں اچھا محسوس کر رہا ہوں۔ صرف یہی، یہ صرف میرا احساس ہے۔ آپ جانتے ہیں میں ایک ذہین شخص ہوں۔ مجھے اس کے بارے میں اچھا محسوس ہو رہا ہے اور آپ جلد ہی دیکھ لیں گے۔‘‘

امريکی صدر اس موقع پر نے یہ بھی کہا تھا کہ ملیریا کی ویکسین فوری طور پر میڈیکل اسٹورز سے حاصل کی جا سکے گی۔ امریکا کے خوراک اور ادویات کے نگران ادارے ایف ڈی اے کے مطابق یہ دوا صرف ڈاکٹر کے تجویز کرنے پر ہی میڈیکل اسٹورز فراہم کریں گے۔

دريں اثناء امریکا کی فوڈ اینڈ ڈرگز ایجنسی کے کمشنر اسٹیفن ہان کا کہنا ہے کہ ملیریا ویکسین کا کووڈ انیس کے مریضوں کے لیے استعمال، رحم کے جذبے کے تحت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہان کے مطابق وائرس کے خلاف تجرباتی دوا استعمال کرنے کے حوالے سے ڈاکٹر پہلے مریض سے اجازت حاصل کرنے کا پابند ہو گا۔

دوسری جانب کورونا وائرس کے خلاف کلوروکوئین کی افاديت کے حوالے سے اسی ہفتے ابتدائی خبريں سامنے آنے کے بعد سے امریکا سمیت کئی ممالک میں کلوروکوئین کی قلت ديکھی گئی ہے۔ امریکی تنظیم برائے ہیلتھ سسٹم فارماسسٹ نے اس دوا کو دستیاب ادویات میں شامل کرنے کا اعلان ضرور کیا ہے لیکن یہ نہیں بتایا کہ عدم دستیابی یا قلت کی صورت میں کیا ہو گا۔

يہ امر اہم ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم کی وبا کے خلاف باضابطہ طور پر کوئی تیر بہدف دوا اس وقت موجود نہیں ہے۔ دنیا بھر میں ایسے مریضوں کا علاج اسپورٹ میڈیسن سے ہی کیا جا رہا ہے۔ چین، جرمنی، فرانس، پاکستان اور امریکا سمیت کئی ممالک کووڈ انیس بیماری کی شافی دوا جلد تیار کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں۔ یہ امر بھی اہم ہے کہ ملیریا ویکسین کلوروکوئین جوڑوں کے درد کی بیماری کے لیے بھی مثبت نتائج دے چکی ہے۔

Share this:
Donald Trump
Previous Post کرونا ایک پیچیدہ دشمن ہے مگر اس کے خلاف جنگ جیتیں گے: ٹرمپ
Next Post کورونا وائرس: دنیا بھر میں وینٹیلیٹرز کی شدید کمی
Ventilator

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.