geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 22, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مالی میں فرانسیسی فضائی حملے میں 50 سے زائد افراد ہلاک

November 3, 2020 0 1 min read
Military Operation
Share this:

Military Operation

مالی (اصل میڈیا ڈیسک) فرانسیسی سکیورٹی فورسز نے مالی میں ایک فوجی آپریشن میں 50 سے زائد شدت پسندوں کو ہلاک اور چار کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ فرانس کی وزیر دفاع کے مطابق اس کارروائی سے القاعدہ کو زبردست نقصان سے دوچار ہونا پڑا ہے۔

فرانس کی حکومت کا کہنا ہے کہ اس کی فوج نے گزشتہ ہفتے مالی میں جہادی گرپوں کے خلاف جو آپریشن شروع کیا تھا اس کی کارروائیوں کے دوران مالی کے مرکزی علاقے میں القائدہ سے منسلک 50 سے زیادہ شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق چار مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا گيا ہے۔

فرانس کی وزیر دفاع فلورنس پارلی کا کہنا تھا، ”میں ایک بڑی اہمیت کے حامل آپریشن کا انکشاف کرنا چاہتی ہوں جو بارکھان فورسز نے 30 اکتوبر کو مالی میں انجام دیا تھا۔ اس میں 50 سے زیادہ جہادیوں کو بے اثر کیا گیا اور بڑی تعداد میں ہتھیار اور دیگر ساز و سامان بھی ضبط کرنے میں کامیابی ملی۔”

وزات دفاع کے ایک ترجمان کرنل فریڈرک باربیری نے ایک بیان میں کہا، ” چار شدت پسندوں کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔” صحافیوں سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ شدت پسند ایک فوجی ٹھکانے پر حملے کی تیار کر رہے تھے اور ان کے ٹھکانوں سے دھماکہ خیز مواد سمیت خود کش جیکٹ برآمد کی گئی ہیں۔

فرانس کی وزیر دفاع پارلی نے مالی کے دارالحکومت بماکو میں عبوری حکومت کے بعض حکام کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا کہ فرانس نے یہ کارروائی برکینا فاسو اور نائیجریا کی سرحدی علاقوں کے ان مقامات پر کارروائی کی تھی جہاں سرکاری افواج اسلامی انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے جہادی گرپوں سے برسرپیکار ہیں۔

مسلح گروہوں میں بھرتی ہونے والے سابقہ فوجی بچوں نے وسطی افریقی جمہوریہ (CAR) کے دارالحکومت بنگوئی کے قریب ایک غریب نواحی علاقے میں پچیس ہزار افراد کے لیے یہ کنواں تیار کیا ہے۔ یہ بچے یونیسیف کے ایک منصوبے کے تحت مقامی کمیونٹی میں حفظان صحت کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔ یہ منصوبہ تو کورونا وائرس کی وبا سے قبل شروع ہوا تھا لیکن اب یہ کورونا کے خلاف بھی کارآمد ثابت ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ ڈرون کی مدد سے سرحدی علاقے میں موٹر سائیکلوں پر سوار ایک بڑے کارواں کی نقل و حرکت کا پتہ چلا تھا جس کے بعد یہ حملہ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ باغیوں نے نگرانی سے بچنے کے لیے درختوں کا سہارا لیتے ہوئے چھپنے کی کوشش کی، تبھی فرانس نے میزائل سے حملہ کرنے کے لیے اپنے دو میراج طیارے اور ڈرون روانہ کیے۔ اس حملے میں شدت پسندوں کے ہلاک ہونے کے ساتھ ہی تقریبا تیس موٹرسائیکلیں بھی تباہ ہوگئیں۔

محترمہ پارلی کا کہنا تھا کہ یہ فضائی کارروائی مقامی اسلامی شدت پسندوں کے لیے ایک بڑا دھچکا ثابت ہوا جن کے القائدہ کے ساتھ روابط ہیں۔ فرانس کی وزیر دفاع نے مالی پہنچنے سے قبل نائیجر کے صدر محمدو یوسفو اور نائیجریا کے اپنے ہم منصب سے ملاقات کی تھی۔

فرانس کی وزیر دفاع کا مالی کا یہ دورہ موجودہ عبوری حکومت کی جانب سے چار فرانسیسی یرغمالیوں کو اسلامی شدت پسندوں سے بات چیت کے بعد رہا کرانے میں کامیابی بعد ہوا ہے۔ تاہم اس کے لیے اسے تقریباً 200 قیدیوں، بعض کے مطابق شدت پسندوں، کو رہا کرنا پڑا تھا۔ جن افراد کو رہا کیا گیا اس میں 75 سالہ صوفی پیونن بھی شامل ہیں۔

فرانس نے ساحلی علاقے میں شدت پسندوں اور باغیوں سے نمٹنے کے لیے اپنے پانچ ہزار فوجی تعینات کیے ہیں۔

Share this:
Annegret Kramp-Karrenbauer
Previous Post امریکا اور یورپ کو مل کر کا کام کرنا ہو گا: جرمن وزیر دفاع
Next Post ویانا حملے میں مارا گیا دہشت گرد شام گیا تھا، سزا یافتہ تھا
Vienna Attacks

Related Posts

US-Israel Strikes Escalate as Iran Retaliates, Oil Prices Fluctuate

امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں جنگ چوتھے ہفتے میں داخل

March 20, 2026
Pakistan Accuses India of Water Weaponization at UN Forum

اقوام متحدہ میں پاکستان نے بے بنیاد دہشت گردی کے الزامات پر بھارت کی آبی وسائل کو ہتھیار بنانے کی پالیسی کی سخت مذمت کی

March 20, 2026
Oil Prices Retreat as Hawkish Central Banks Rattle Markets

ایران جنگ کے تناؤ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں، بانڈ مارکیٹ میں ہلچل

March 20, 2026
Pakistan's Economy at High Risk from Hormuz Strait Disruption

ہرمز کے آبنائے میں خلل پاکستان کی معیشت کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے، مطالعہ انتباہ

March 20, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.