geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 22, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مولانا فضل الرحمن کا اعلان جہاد

January 23, 2021 1 1 min read
Maulana Fazlur Rehman
Share this:

Maulana Fazlur Rehman

تحریر : پروفیسر مظہر

امیر المومنین حضرت عمر نے فرمایا ”حکومت کے منصب کے لیے ایسا شخص سب سے موزوں ہے کہ جب وہ اِس منصب پر فائز نہ ہو تو قوم کا سردار نظر آئے اور جب اِس پر فائز ہو تو انہی میں سے ایک نظر آئے”۔ سات عشرے گزرنے کے باوجود تاحال قوم کو کوئی ایسا شخص میسر نہیں آیا جو اِس معیار کے قریب بھی پہنچ سکے۔ یہی وجہ ہے کہ جمہوریت ہو یا آمریت ہردَور میں ہیجانی کیفیت ہی رہی۔ اِس خطۂ بینظیر کی تقدیر بدلنا بزعمِ خویش اشرافیہ کے بَس کا روگ نہ ایسے حکمرانوں کا مقصوو جنہیں مسجودِ ملائک سے اتنا بھی پیار نہیں جتنا اپنے ”کُتوں” سے۔ مجبورومقہور عوام کے اُکھڑے حرفوں کی کتابِ زیست پہ سوائے یاس کی داستانوں اور برگِ آرزو کی معکوس تعبیر کے اور کچھ نہیں۔ قوم کا مقدر گدائی اور اِس کے خون سے کشید کیا گیا ہر قطرہ ”کُشتۂ شاہی”۔ لیکن نام نہاد اشرافیہ بھول چکی کہ مایوسیوں کا رَدِ عمل ہمیشہ انقلابِ فرانس جیسے خونی انقلاب کا باعث بنتا ہے جس میں سروں کی فصل کاٹی جاتی ہے۔

وہ تاریخ کے اوراق پلٹ کے دیکھیں کہ زَر وجواہر کی ہوس کا مآل کیا ہوتا ہے۔ بغداد کو تاراج کرنے کے بعدہلاکو کی قید میں موجود کئی دن کے بھوکے خلیفہ کے سامنے کھانے کے لیے کپڑے سے ڈھکا ہوا تھال پیش کیا گیا اور ہلاکو خاں نے عباسی خلیفہ کو کھانا کھانے کے لیے کہا۔ جب تھال سے کپڑا ہٹایا گیا تو وہ ہیرے جواہرات سے بھرا ہوا تھا۔ زروجواہر دیکھ کر خلیفہ نے کہا”ہیرے کیسے کھاؤں؟”۔ ہلاکو نے کہا ”اگر تم اِن ہیروں سے اپنے سپاہیوں کے لیے تلواریں اور تیر بنا لیتے تو میں دریا عبور نہ کر پاتا”۔ خلیفہ نے کہا ”خُدا کی یہی مرضی تھی”۔ ہلاکو بولا ”اب میں جو تمہارے ساتھ کرنے جا رہا ہوں، وہ بھی خُدا ہی کی مرضی ہے”۔ پھر خلیفہ کو نمدوں میں لپیٹ کر اُس پر گھوڑے دوڑا دیئے گئے۔ تاریخ کا سبق تو یہی مگر تاریخ کو کون یادر کھتاہے۔

اہلِ صحافت میں سے انگلیوں پر گنے چند ایسے کہ جب تک اُن کے خون میں دھڑکن اور نطق سلامت ہے وہ بولتے اور لکھتے رہیں گے کہ ہر حکمران نے قوم کو ایک حد تک مایوس ہی کیا لیکن یہاں صر صر کو صبا کہنے والے بھی بہت جن کے خواہشوں کی جھلمل سے آلودہ قلم شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار۔ کتنے ہوںگے صحافت کو سیادت سمجھنے والے؟ ۔ ایسے میں مولانا فضل الرحمٰن کا اعلانِ جہاد کاسہ لیسوں کے لیے نعمتِ غیرمترقبہ۔ اب وہ جلتی پر تیل ڈالنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا نے فرمایا ”ہم نے پگڑیاں سَر اُٹھانے کے لیے باندھی ہیں۔ اگر عزت نہیں ہوگی تو پھر یہ پگڑیاں اُتر جانی چاہییں۔ حکمرانوں کے خلاف تحریک شرعی لحاظ سے جہاد ہے اِس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ چور حکمرانوں کے خلاف میدانِ جہاد میں رہنا ہے۔ ہم نے جدوجہد کرکے قوم کو اِس کرب سے نکالنا ہے۔ ہمیں گردن اُٹھا کر چلنا آتا ہے، جھکا کر نہیں۔ حکمران پاکستان کے ماتھے پر بدنما داغ ہیں۔ یہ داغ ہمیں اپنے خون ہی سے کیوں نہ دھونے پڑیں، دھوئیں گے۔ اگر کوئی بزدل ہے تو ہماری صفوں سے نکل کر اپنے گھروں میں بیویوں کے ساتھ جا کر بیٹھ جائے”۔ مولانا صاحب کا یہ دبنگ خطاب پوری قوم نے سنا ہو گا کہ ٹی وی اب ہر گھر کی زینت۔

یوں محسوس ہوتا تھا کہ جیسے مولانا سرحدوں پر کھڑے ہو کر دشمن کو للکار رہے ہوں۔ اپنے ہی ملک کے سلیکٹڈ یا الیکٹڈ حکمران کو ہٹانے کے لیے مولانا نے جو دھمکی آمیز خطاب کیا وہ ملک کو انارکی کی طرف لے جاتا ہے جو مولانا کو بھی ہرگز قبول نہ ہوگا۔ شاید جوشِ خطابت میں مولانا وہ زبان استعمال کر گئے جو صرف تحریکِ انصاف ہی کو زیب دیتی ہے یا پھر شیخ رشید جیسے شخص کو جو نوازلیگ کے دور میں جلاؤ گھراؤ مارو مرجاؤجیسے نعرے لگا کر تحریکِ انصاف میں اپنی جگہ بناتا رہا۔ مولانا منجھے ہوئے سیاستدان ہیںاور خوب جانتے ہیں کہ وزیرِاعظم کے گرد کئی ابوعلقمی (ہلاکو کو بغداد پر حملہ کرنے کی ترغیب دینے والا مستعصم باللہ کا وزیرِخاص) موجود ہیں جن کا مطلوب ومقصود اپوزیشن کو صفحۂ ہستی سے نابود کرناہے۔ شایدخاں نہیں جانتا کہ یہ سبھی تو پنچھی ہیں جو ٹھکانے بدلتے رہتے ہیں۔ اِس لیے مولانا کے لیے ایسی باتوں سے گریز ہی بہتر۔

ویسے بھی یہ حکومت ایسی کہ جس کی اپوزیشن بھی وہ خود ہی ۔ پچھلے اڑھائی سالوں میں موجودہ حکومت نے کون سے تیر مار لیے جو اگلے اڑھائی سالوں میں مار لے گی۔ ہر طرف افراتفری کا عالم۔ کہیں آٹا اور چینی کے سکینڈل، کہیں براڈشیٹ کے بھاری جرمانے اور کہیں سب سے بڑھ کر ملائیشیا میں پی آئی اے کا طیارہ قانون کی گرفت میں جو ہماری غیرتوں پر تازیانہ۔ یہ حکومت گزشتہ اڑھائی سال سے قوم کو محض وعدوں اور ارادوں پہ ٹرخا رہی ہے اور اب تو اِس کے خیرخواہ بھی مایوس۔ اُن کی اُمیدیں بھی دم توڑ رہی ہیں اور باقی مدت پوری ہونے پراِس حکومت کا دفاع کرنے والا بھی کوئی باقی نہیں بچے گا۔ یہ حکومت جس کرپشن فری نعرے کے ساتھ اقتدار میں آئی، اُس کا نتیجہ بھی صفر۔ اب یہ بیانیہ بھی پِٹ چکا کہ بین الاقوامی سرویز کے مطابق کرپشن پہلے سے بڑھ چکی۔ اِس لیے مولانا کو وہ زبان استعمال نہیں کرنی چاہیے جو 2014ء کے دھرنے میں عمران خاں نے استعمال کی اور اگر میاں نوازشریف مصلحت اور صبر سے کام نہ لیتے تو سقوطِ ڈھاکہ جیسا کوئی سانحہ رونما ہو سکتا تھا۔

ہماری اندرونی چپقلش اور حماقتوں سے ہمارے ازلی ابدی دشمن بھارت کو مشرقی پاکستان میں دَراندازی کرنے کا موقع ملا جس سے ہمارا ایک بازو الگ ہوگیا۔ قوم آج تک وہ سولہ دسمبر نہیں بھولی جب ڈھاکہ کے پلٹن میدان میں ہماری غیرتوں پہ تازیانے لگائے گئے۔ آج ہمیں ایک دفعہ پھر اندرونی طور پر کمزور کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔ پڑوسی بھارت کشمیر کو ہڑپ کرنے کے بعد پاکستان کی سالمیت کے درپے ہے لیکن ہم اپنوں کے خلاف ہی جہاد کا اعلان کر رہے ہیں۔ مانا کہ موجودہ حکومت نے قوم کو انتہائی مایوس کیا ہے لیکن اِس کا یہ مطلب بھی ہرگز نہیں کہ ہم اپنوں کے خلاف ہی جہادی فتوے دیتے رہیں۔ یہ بجا کہ حکمران نااہل اور نالائق، یہ بھی عین حقیقت کہ پی ڈی ایم کا نعرہ آئین وقانون کے عین مطابق لیکن کیا قوم کسی اور ”سقوطِ ڈھاکہ” کی متحمل ہو سکتی ہے؟۔ایسے میں اپوزیشن کے منجھے ہوئے سیاستدانوں کو ہر قدم پھونک پھونک کر رکھنا ہو گا۔
Prof Mazhar

تحریر : پروفیسر مظہر

Share this:
Overseas
Previous Post تارکین وطن کی جائیدادوں پر قبضے
Next Post گاؤ کدل کے شہدا کو سلام
Gaw Kadal Massacre

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.