geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 22, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مشرق وسطیٰ میں گریٹ وار کی تیاریاں

September 21, 2019 0 1 min read
America and Iran
Share this:

America and Iran

تحریر : قادر خان یوسف زئی

امریکا اور ایران کے درمیان تنازع طویل ہوتا جارہا ہے اور امریکی صدر فیصلہ نہیں کرپارہے کہ وہ ایران پر حملے کے احکامات دیں یا نہیں ۔ دراصل امریکا کی تاریخ رہی ہے کہ اس نے ہمیشہ کمزور ممالک پر حملہ و جارحیت کی ہے اور بے شمار انسانوں کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا ہے ۔ اپنی مصنوعی طاقت کے زعم میں مبتلا امریکا اس وقت ایران کے ڈٹے رہنے پر پریشان ہے اسی لئے اسرائیل کے دباو کے باوجود ایران پر حملے کی ہمت نہیں کر پارہے ۔ 40 برسوں سے حالت جنگ میں رہنے والے ایران نے امریکا کو ایسا کھلا چیلنج دیا ہوا کہ ایران کے مخالفین سمجھ نہیں پا رہے کہ امریکا ایران کا حریف ہے یا حلیف ؟ ۔ جی سیون کانفرنس میں امریکی صدر نے ایران سے مذاکرات کرنے کا عندیہ دیا تھا ، لیکن ایرانی صدر نے پابندیاں ہٹانے سے قبل کسی بھی قسم کے مذاکرات سے انکار کردیا تھا ۔ حالیہ دنوں ایران نے امریکا سے کسی بھی قسم کے مذاکرات کے آخری امکان کو بھی مسترد کردیا ۔ یہ ایک بڑا فیصلہ ہے جس نے امریکا کی رٹ کو چیلنج کیا ہوا ہے ۔ امریکا نے ہمیشہ کرائے کے فوجی کا کردار ادا کیا ہے ۔ عراق پر جب امریکا نے چڑھائی کی تھی تو عرب ممالک نے امریکی چڑھائی کے سارے اخراجات برداشت کئے تھے ۔ افغانستان پر بھی جارحیت کرتے وقت امریکی صدر بش کے دماغ میں غلط فہمی تھی کہ چند دنوں میں یہ پہاڑی علاقے میں رہنے والے( جو پہلے ہی سوویت یونین وار اور آپسی خانہ جنگی کے سبب زبوں حال ہوچکے ہیں )، جلد ہتھیار ڈال دیں گے ، لیکن افغان جنگ ، امریکی کی تاریخ کی سب سے طویل جنگ بن گئی ہے اور کھربوں ڈالر خرچ کرنے کے باوجود امریکا ، فتح کے نزدیک بھی نہیں آسکا ۔ بچے کچے فوجیوں کو لے کر افغانستان سے نکلنے کی کوشش کو خود موجودہ امریکی صدر نے ناکام بنا دیا ۔

سعودی تیل تنصیبات پر حملے کے بعد امریکا نے سعودی عرب کی حفاظت کے لئے پیش کش کی ۔ لیکن سعودی عرب کا فی الحال کوئی ارادہ نظر نہیں آرہا کہ کرائے پر فوجی حاصل کئے جائیں ۔ امریکا اور اسرائیل ایران کی جنگی قوت کا مقابلہ کرنے کے لئے ذہنی طور پر تیار نہیں ہیں ، یہی وجہ ہے کہ صدر ٹرمپ نے قدامت پسند قومی سلامتی کے مشیر بولٹن کو برطرف کردیا کیونکہ ان کے مشیر ایران پر حملے کا کہتے لیکن امریکی صدر صرف ٹویٹر پر جنگ کرنے کو ترجیح دے رہے تھے ۔ جان بولٹن کو بھی صدر ٹرمپ نے اسی لئے برطرف ہوئے کیونکہ بولٹن ، ایران پر حملے کرنے کے سخت حامی تھے ۔ ایران اس وقت عظیم مشرق وسطیٰ میں ایک اہم و سخت جنگی حریف کے طور پر نمودار ہوا ہے جس کے پشت پر روس ، شام اور اب ترکی بھی کھڑے ہیں ۔ عراق میں ایرانی جنگجووں کے کامیابی اور پھر شام میں ایرانی مفادات کی کامرانی نے اسرائیل کو سخت خوف زدہ کیا ہوا ہے ۔ کیونکہ دوسری جانب شام میں نو برس کی جنگ کے بعد انقرہ میں روس ، ترکی اور ایران کے درمیان بالا آخر امن معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت 2020 یا 2021 کومملکت شام میں نئے نظام کے تحت انتخابات کرائے جائیں گے ۔ امریکی صدر شام کی جنگ میں بھی عرب ممالک پر گرجے تھے کہ امریکی فوج کے اخراجات برداشت کئے جائیں ۔ امریکا عربوں کی جنگ مفت نہیں لڑ نا چاہتا ۔ امریکی صدر ٹرمپ سعودی عرب پر بھی ناراض ہیں کہ ان کے ساتھ تعاون نہیں کیا جارہا ۔ امریکا ، ہر صورت عرب ممالک کو دباو میں لاکر اپنے مفادات کو پورا کرنا چاہتا ہے ۔ لیکن عرب ممالک کو غالباََ اندازہ ہے کہ امریکا کوئی بھی بات و کام بغیر کسی مطلب کے نہیں کرتا ۔ امریکا اگر کسی ملک کا ساتھ دیتا ہے تو بھی اس میں اس کے فروعی مفادات ہوتے ہیں اور اگر کسی ملک کے خلاف بات کرتا ہے تو بھی اس میں امریکا کا کوئی نہ کوئی مفاد چھپا ہوتا ہے ۔ امریکا کی دو عملی کا وتیرہ پوری دنیا پر عیاں ہے ۔

ایران اپنے مخصوص مفادات کے تحت عراق ، شام ، لبنان ، یمن ،اردن اور افغانستان سمیت کئی ممالک میں اثر رسوخ قائم کیا ہوا ہے ۔ ایک طویل خطے پر ایران نے اپنے مفادات کے لئے بھرپور تیاریاں کیں ہوئی ہیں ۔ امریکا کے لئے یہ بالکل آسان فیصلہ نہیں کہ وہ ایران پر اکیلا حملہ ٓاور ہوسکے ۔ اس لئے ایران کے خلاف وہ ایک نیا عالمی اتحاد بنانے کی تیاری میں مشغول ہے لیکن جس طرح امریکی صدر نے امریکا ۔ ایران معاہدہ کو ختم کرکے ایران پر دباو ڈالنے کی کوشش کیں کہ وہ نئے معاہدے پر راضی ہوجائیں ۔ اس عمل کو سلامتی کونسل کے کئی ممالک نے نا پسند کیا ہے ۔ یورپی ممالک نے امریکی اقدامات کو جلد بازی قرار دیا ۔ گو کہ اس وقت عظیم مشرق وسطیٰ میں ایران کی وجہ سے خانہ جنگیاں طول پکڑ چکی ہیں ، اور کروڑوں مسلمانوں کو مہاجرت کا سامنا ہے ۔ لیکن اس کی واحد وجہ مسلم اکثریتی ممالک کے درمیان یک جہتی و اعتماد کا فقدان رہا ہے جس کا فائدہ بیرونی طاقتوں نے اٹھایا ۔

شام ، ایرانی تیل کی مصنوعات کی فروخت کا اہم مارکیٹ کی حیثیت رکھتا ہے ۔ شام میں ایران کی موجودگی، دراصل ایران کی معاشی بقا کے لئے ضروری ہے ، اسی لئے امریکا نے ایران کو معاشی طور پر مفلوج کرنے کے لئے سمندری ناکہ بندی کی ہوئی ہے لیکن ایران امریکی اقدامات کو کسی خاطر میں نہیں لا رہا ۔ یہ امریکا کے لئے بڑی سبکی کا سبب بن رہا ہے اور چاہنے کے باوجود وہ ایرا ن کے خلاف جنگ میں اترنے سے مکمل خاءف نظر آتا ہے ۔ کیونکہ ایران نے امریکی مفادات کے قریب ایسے حصار بنا چکا ہے کہ اگر امریکا ، ایران پر حملے کی غلطی کرتا ہے تو شاید اس کو پچھتانے کا موقع بھی نہ ملے ۔

قیاس یہی کیا جارہا ہے کہ امریکا ایک ایسا کندھا چاہتا ہے جس پر بندوق رکھ اپنے مفادات کو حاصل کرسکے ۔ لیکن ابھی تک تمام تر کوششوں کے باوجود امریکا کو ناکامی کا سامنا ہے لیکن اس کی کوششیں جاری ہیں ۔ آنے والے دنوں میں دیکھنا ہوگا کہ امریکا اور ایران کے درمیان سنگین محاذ آرائی کا ایندھن کون بنتا ہے اور ایران کے خلاف امریکا ، کس کا کندھا استعمال کرتا ہے ۔ سعودی تیل تنصیبات حملے کے بعد امریکا کی خواہش ہوگی کہ سعودی عرب ، ایران کے خلاف میدان میں اترے ، جس کا واضح مطلب امریکا کو استعمال کرنا ہوگا اور اس کے جنگی اخراجات برداشت کرنے ہونگے ۔ اب یہ سعودی حکمرانوں پر منحصرہے کہ وہ خطے میں ایک نئے گریٹ وار سے کس طرح نبر الزما ہوتے ہیں ۔ تحمل و برداشت کے ساتھ مستقبل میں درپیش حالات کا مکمل جائزہ لینے کے بعد ہی عرب ممالک کو اپنی مملکت اور معاشی صورتحال کا فیصلہ کرنا ہوگا ۔ ان کے لئے یہی بہتر ہے کہ اگر امریکا نے جنگ لڑنی ہے تو وہ خود لڑے ۔ امریکا کو اپنی لڑائی لڑنے کے لئے کسی بھی ملک کا کندھے فراہم نہ کرنا عظیم مشرق وسطیٰ و تما م مسلم امہ کے حق میں بہتر ہے ۔ عظیم مشرق وسطی میں گریٹ وار کی نئی تیاریوں سے صرف مسلم امہ کو نقصان ہوگا اور ملت اسلامیہ مزید کمزور سے کمزور ہوتی چلی جائے گی جو ایک اچھا شگون نہیں ہو گا۔
Qadir Khan Yousafzai

تحریر : قادر خان یوسف زئی

Share this:
Coffee Cup
Previous Post جاپان میں 22 سال پرانی کافی کا ایک کپ، قیمت 900 ڈالر
Next Post بھارت کا اصل کردار
Indian Army in Kashmir

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.