geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 21, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ماں کتنی ٹھنڈک ہے تیرے نام کے ان حرفوں میں

May 12, 2019 0 1 min read
Mother
Share this:

Mother

تحریر : رانا اعجاز حسین چوہان

کہا جاتا ہے کہ ماں جیسا اور کوئی نہیں کیونکہ ماں کی محبت مصنوعی نہیں ہوتی ،اس کے عمل میں دکھاوا نہیں ہوتا۔ ماں وہ ہستی ہے جو اپنی اولاد کے دلوں کے بھید جانتی ہے، ان کی خوبیوں کو اجاگر کرتی ہے، ان کی خامیوںکی پردہ پوشی کرتی ہے۔ جو اولاد کی خوشی میں خوش، ان کے غم میں ان کی دل جوئی کرتی ہے، اولاد کی کامیابی پر خوشی سے نہال اور ناکامی پر دل گرفتہ ہوتی ہے۔ خالق کائنات کے بعد ماں ہی وہ واحد ہستی ہے جو لائق، نالائق، صالح، بد اعمال، اپنے سارے جگر گوشوں کے ساتھ یکساں پیار کرتی ہے۔ وہ اپنی اولاد سے پیار اس کی ڈگری، منصب، اہلیت کی بنیاد پر نہیں کرتی۔ اس کا میرٹ صرف اور صرف اس کی کوکھ سے جنم لینے والا بچہ ہے۔ ہاں کبھی کبھار کسی ایک بچے کو اپنی ہتھیلی کا چھالہ بنا لیتی ہے۔ اس کو نہیں جو سب سے ذہین، فطین یا خوبرو ہے بلکہ اس کو جو کمزور ہو، زندگی کی دوڑ میں پیچھے رہ چکا ہو، یہ وصف صرف اور صرف ماں کے رشتے میں ہے اور کسی میں نہیں۔ انسان تو انسان چرند، پرند حتیٰ کہ حیوان جانوروں کی ماں بھی اپنے دل میں اولاد کا درد رکھتی ہے ۔

مشہور واقعہ ہے کہ ایک صحابی رضی اللہ عنہ جارہے تھے تو انہوں نے ایک درخت کے اوپر گھونسلا دیکھا جس میں بہت خوب صورت چھوٹے چھوٹے چڑیا کے بچے تھے۔ ان بچوں کی ماں دانہ چگنے کے لیے کہیں گئی ہوئی تھی۔ صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو چڑیا کے یہ بچے بہت پیارے لگے انہوں نے فرط محبت سے انہیں پکڑ لیا اور لے کر چل دیے۔ کچھ ہی آگے گئے تو اتنے میں چڑیا بھی آگئی۔اس نے جب اپنے بچو ںکو غائب پایا تو بے چین ہوکر تلاش کرنے لگی۔ اس دوران اس نے پہچان لیا کہ اس شخص کے پاس میرے بچے موجود ہیں، وہ ان کے سر کے اوپر چکر لگانے لگی۔ ممتا کے ہاتھوں مجبور آوازیں نکالتی اور چکر لگاتی رہی۔ یہ صحابی اس کا مقصد اس کا مدعا نہیں سمجھے۔ تھوڑی دیر کے بعد وہ چڑیا ان کے کندھے پر آکر بیٹھ گئی۔ انہوں نے اس چڑیا کو بھی پکڑ لیا۔ صحابی رسول نے عجیب جان کر پورا واقعہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کوآکر سنایا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ ماں ہے، جب تم نے اس کے بچوں کو پکڑ لیا۔ یہ تمہارے سر کے اوپر چکر لگاتی رہی فریاد کرتی رہی، منت سماجت کرتی رہی کہ میرے بچوں کو چھوڑ دے۔ مجھے اپنے بچوں سے جدا نہ کر۔ تم اس کی بات نہیں سمجھے۔ جب تم نے اس کے بچوں کو نہ چھوڑا تو اس ماں نے یہ فیصلہ کیا کہ میں بھی اپنی آزادی اپنے ننے منے بچوں کی خاطر قربان کرتی ہوں۔ میں بھی اپنے آپ کو گرفتار کرو ادیتی ہوں۔ گرفتار تو ہو جاؤں گی مگر اپنے بچوں کے ساتھ تور ہوں گی۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم جاؤ اور اس چڑیا اور اس کے بچوں کو واپس اسی گھونسلے میں چھوڑ کر آؤ۔

بلاشبہ ماں جیسا رشتہ اور کوئی نہیں، دنیا میں صرف ایک ہستی ماں ہے جو گرمیوں میں بچوں کو پنکھے کے عین نیچے سلاتی ہے اور خود دور سوتی ہے تاکہ اس کے لخت جگر کو گرمی نہ لگ جائے۔ بجلی چلی جائے تو دستی پنکھے سے، گتے کے کسی ٹکڑے سے، ہر ممکن طریقہ سے پنکھا جھلتی ہے تاکہ اس کے جگر گوشہ کی آنکھ نہ کھل جائے۔ اس کو مچھر نہ کاٹیں، ایسے وقت وہ خود گرمی کے پسینہ سے نہائی ہوتی ہے۔ لیکن اپنے لئے وہ ہوا کا ایک جھونکا بھی بچا کر نہیں رکھتی۔ سب اپنے بچے پر نچھاور کر دیتی ہے۔ سردیوں میں نیا اور قیمتی کمبل، موٹی اور گرم رضائی بچوں کے لئے مختص کر دیتی ہے۔ خود چادر لپیٹ کر یا بستر کے آخری کنارے، تنگ جگہ پر سکڑ کر سمٹ کر سو رہتی ہے۔ صرف اس لئے کہ بستر پر لیٹے کم سن بچے کو کشادگی کا احساس ہو، تنگی محسوس نہ ہو۔ یہ صرف ماں ہے جو بچے کی پہلی آواز، پہلی پکار پر لبیک کہتی ہے، دنیا میں ایسی کوئی ہستی نہیں۔ ماں تو محبت ہے، گداز ہے ، نرم ہے، ریشم ہے، لطافت ہے، وارفتگی ہے، مٹھاس ہے۔ اس کو تو سب گوارا ہے اولاد کا ہر ناز پیارا ہے کیونکہ وہ ماں ہے۔ یہ ماں ہے جو چلچلاتی دھوپ میں کھڑے ہو کر اپنے بچوں کا انتظار کرتی ہے۔ ان کو اپنے ہاتھوں سے نوالہ کھلاتی ہے۔ یہ صرف اور صرف ماں ہے جو سب سے آخر میں کھانا کھاتی ہے تاکہ اس کے بچے پیٹ بھر کر کھا سکیں۔ وہ محض اس لئے بچا کھچا کھاتی ہے کہ کہیں بچوں کو ان کی غربت اور کم مائیگی کا احساس نہ ہو۔ وہ محض اس لئے کم کھا کر، کبھی بھوکے پیٹ سو جاتی ہے کہ کہیں اولاد بھوکی نہ رہ جائے۔ بقول شاعر

ماں کتنی ٹھنڈک ہے تیرے نام کے ان حرفوں میں
لب پہ آتے ہی تپتی دھوپ بھی گھنی چھاؤں لگنے لگتی ہے
تیرا سایہ رہے مجھ پر میری زندگی کی آخری حد تک
ماں تجھے اک دن نہ دیکھوں تو زندگی بری لگنے لگتی ہے

یہ ماں ہے جس کے لئے اس کی اولاد ہمیشہ بچہ ہی رہتی ہے۔ چاہے اس کے عمر رفتہ کے ساتھ بال سفید کیوں نہ ہو چکے ہوں۔ یہ ماں ہی جو اپنے بچوںکی ایک ایک، شرارت ہر ایک حرکت کو، گزرے ہر دن کو ضروری آموختہ کی طرح دل کی کتاب میں محفوظ رکھتی ہے۔ یہ ماں ہے جس کو بچے کا بولا گیا پہلا لفظ، رینگنے، اپنے قدموں پر چلنے کا پہلا دن ہمیشہ یاد رہتا ہے۔ بچے کے سکول جانے کا پہلا دن ہمیشہ اس کی آنکھوں کے سامنے رہتا ہے۔ بیٹی کی پیدائش کے دن سے ہی اس کی رخصتی کیلئے پیسہ پس انداز کرنا شروع کر دیتی ہے۔ ایک ایک جوڑا بنا کر جہیز تیار کرتی ہے۔

یہ ماں ہے جو گھر کے خرچ سے ( جو اکثر حالتوں میں بہت محدود اور قلیل ہوتا ہے )میں سے خاوند کی نظر بچا کر پیسہ پیسہ الگ رکھتی جاتی ہے۔ پھر عین اس دن جب شوہر کی جیب میں بچے کی فیس، داخلہ بھجوانے کیلئے پیسے نہیں ہوتے، کوئی ضروری کتاب خریدنے کی سکت نہیں ہوتی۔ ماں آگے بڑھتی ہے کسی تکیہ کے غلاف میں، کسی دوپٹہ کے کونے میں محفوظ کئے ہوئے پیسے نکال کر ہاتھ پر رکھ دیتی ہے۔ کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ بڑے چاؤ اور شوق سے بنوائی کوئی معمولی بالی، ہاتھ کی چوڑی نکال کر بچے کی خواہش پر قربان کر دیتی ہے۔ ایسے کرتے ہوئے وہ کسی کریڈٹ کی طلب گار ہوتی ہے نہ ستائش کا مطالبہ کرتی ہے۔ بستر مرگ تک اولاد کے لئے تڑپنے، بے چین ، بیقرار و بے کل رہنے والی اس ہستی کے لئے ، ماں کے لئے صرف ایک دن کیوں؟ دن کے 24 گھنٹے، ہفتے کے سات روز، سال کے 365 دن، سب اس کے نام، سارے اس کے لئے، صرف ماں کیلئے۔ ہم ماں کی کسی شفقت اور مشقت کا بدلہ تو ہرگز نہیں چکا سکتے بس یہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی ماؤں کی قدر کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔
Rana Aijaz Hussain

تحریر : رانا اعجاز حسین چوہان

ای میل: ra03009230033@gmail.com
رابطہ نمبر:03009230033

Share this:
USA vs Iran
Previous Post عالمی تنازعات میں امریکا کی بے جا مداخلت
Next Post رمضان اور مہنگائی کا طوفان
Ramadan and inflation

Related Posts

US-Israel Strikes Escalate as Iran Retaliates, Oil Prices Fluctuate

امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں جنگ چوتھے ہفتے میں داخل

March 20, 2026
Pakistan Accuses India of Water Weaponization at UN Forum

اقوام متحدہ میں پاکستان نے بے بنیاد دہشت گردی کے الزامات پر بھارت کی آبی وسائل کو ہتھیار بنانے کی پالیسی کی سخت مذمت کی

March 20, 2026
Oil Prices Retreat as Hawkish Central Banks Rattle Markets

ایران جنگ کے تناؤ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں، بانڈ مارکیٹ میں ہلچل

March 20, 2026
Pakistan's Economy at High Risk from Hormuz Strait Disruption

ہرمز کے آبنائے میں خلل پاکستان کی معیشت کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے، مطالعہ انتباہ

March 20, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.