geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 23, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مزاح کا عہد مشتاق احمد یوسفی…!

June 23, 2019June 23, 2019 0 1 min read
Mushtaq Ahmad Yousefi
Share this:

Mushtaq Ahmad Yousefi

تحریر: رانا اعجاز حسین چوہان

یوں تو ہر شخص یہ سمجھتا ہے کہ اسے ہنسنا اور ہنسانا آتا ہے، درست ہے کہ ”ہنسنا”خوشی کے احساس کا نام ہے، لیکن سوچنے کی بات یہ ہے کہ کیا ہر ہنسی خوشی کا اظہار ہوا کرتی ہے، کیونکہ جو لوگ اپنے دکھ درد اپنے دل میں چھپا کر ہنس رہے ہیں ان کی ہنسی، دل لگی اور مذاق کو کیا نام دینا چاہیے۔ صرف ہنسنے اور ہنسانے کا عمل مزاح نہیں، مزاح نہ لطیفہ گوئی ہے ، نہ تضحیک نہ طنز۔ اس کے لیے لہجے کی ظرافت، عظمت خیال اور کلاسیکی رچائو کے ساتھ مہذب جملوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ مزاح وہی ہے جو بظاہر تو ہلکی پھلکی لطافت اور ظرافت میں ڈوبی تحریر لگے لیکن قاری کو لطیفے پر قہقہہ لگا کر بھول جانے کے بجائے یکلخت اس تحریر کی گہرائی میں جا کر سنجیدگی سے اپنے آپ کا جائزہ لینے پر مجبور کر دے۔

رد عمل بجلی کی چمک کی طرح ذہن میں اس طرح کوندے کہ اسے لگے کہ کسی نے اس کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھ دیا ہو۔اور ایک ایسا مزاح جو جذبات کو مجروح کیے بغیر، اور کسی کی دل آزاری سے عاری ہو وہ صرف مطالعے ہی سے وجود میں آتا ہے۔مشتاق احمد یوسفی کو نفسیات انسانی اور جذبات انسانی کا مکمل شعور تھا، ان کی تحریروں میں طنز اور مزاح اصلاح معاشرہ کے معنوں میں استعمال ہوتا نظر آتا ہے۔ وہ پچھلے کئی برسوں سے اس عرق ریزی کے ذریعے اپنے قارئین و سامعین کو زمانے کی تلخیوں سے روشناس کرواتے رہے ہیں، اور اپنی زندہ جاوید ہستی سے اچھا اور مثبت مزاح تخلیق کرتے رہے ہیں۔ ان کا ہر مضمون ہم جیسے ایک عام آدمی کا ایسا خاکہ ہے جس میں کروڑوں انسانوں ہی کی نہیں بلکہ پوری تہذیب اور ثقافت کی تصویر ملتی ہے۔ مشتاق احمد یوسفی ایک رجحان ساز اور صاحب اسلوب مزاح نگار تھے ، انہوں نے نہ صرف اردو ادب کو مزاح کے میدان میں بے پایاں عزت دی بلکہ جدید اسلوب سے اس کی خوبصورت تشکیل بھی کی ۔

مشتاق احمد یوسفی 4 اگست1921ء میں ہندوستان کی ریاست ٹونک( راجھستان) میں پیدا ہوئے،ان کا آبائی وطن جے پور جسے ”پنک سٹی” بھی کہا جاتا ہے تھا جہاں انہوں نے گریجوایشن تک کی تعلیم حاصل کی۔ پھر علی گڑھ یونیورسٹی سے فلسفے میں ایم اے اور ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی، تعلیم سے فراغت کے بعد آئی سی ایس کا امتحان پاس کیا اور 1950ء تک بھارت میں ڈپٹی کمشنرکے عہدے پر فائز رہے۔ تقسیم ہند کے بعد جب ان کے والدین نے پاکستان ہجرت کی تو وہ بھی 1956ء میں کراچی منتقل ہوگئے۔

یہاں انہوں نے بنکاری کے پیشے کا انتخاب کرتے ہوئے مسلم کمرشل بنک سے اپنی ملازمت کا آغاز کیا، جہاں وہ بڑے عہدوں پر فائز رہے اور ترقی کرتے کرتے بینک کے صدر بنے، اور پھر یونائیٹڈ بنک کے بھی صدر رہے، لیکن اعلیٰ عہدوں پر خدمات کے باوجود ان کی اصل پہچان اردو کی مایہ ناز مزاح نگاری بنی۔ مشتاق احمد یوسفی صاحب نے اپنی ادبی زندگی کا آغاز”مشتاق احمد” کے قلمی نام سے کیا، 1955ء میں ان کا پہلا باقاعدہ مطبوعہ مضمون ”صنف لاغر” معروف ادبی جریدے ماہنامہ ”ادب لطیف” کے مدیر میرزا ادیب نے شائع کیا۔ اردو زبان وادب کے صف اول کے ادیبوں میں شمار کیے جانے والے مشتاق احمد یوسفی کے مزاح کی خصوصیت ان کا منفرد انداز ہے۔

آپ لفظوں سے کھیلتے اور موقع ومحل کی مناسبت سے ان کے خوب صورت بر جستہ استعمال سے ایک نئے معانی عطا کردیتے تھے۔ اور ایک تخلیق کار کی اس سے بڑھ کر کامیابی کیا ہو سکتی ہے کہ وہ جھنجلاہٹ میں مبتلا نہیں ہوتا، بلکہ ہنس ہنس کر اور ہنسا کر زندگی کو گلے لگاتا ہے۔ یوسفی صاحب طنز و مزاح نگاری کے لیے مضمون، آپ بیتی، خاکہ، تاریخ، مرقع، افسانہ، ناولٹ، ناول جیسی اصناف کو استعمال میں لائے اور انہوں نے مزاحیہ نثر میں بدنظمی کا شائبہ تک پیدا نہیں ہونے دیا۔ مزاح کے اس معیار پر جب ہم مشتاق احمد یوسفی کی تحریروں کا جائزہ لیتے ہیں تو اندازہ ہوتا ہے کہ مشتاق احمد یوسفی مزاح کی معراج پرتھے۔ یوسفی صاحب نے پانچ مقبول عام کتابوں ، چراغ تلے 1961ئ، خاکم بدہن 1969ئ، زرگزشت 1976ء ، آب گم 1990ئ، شامِ شعر یاراں2014ئ، کی صورت میں اردو ادب کو مزاح کے بہترین نمونوں سے نوازا۔ حکومت پاکستان کی جانب سے اردو مزاح میں شاندار خدمات کے اعتراف میںمشتاق احمد یوسفی کو 1999ء میں ستارہ امتیاز اور 2002ء میں ہلال امتیاز سے نواز ا گیا۔

ان کی پر لطف کتابوں کے بارے میں ابن انشا نے لکھا تھا کہ ”یوسفی صاحب کی کتاب منگوائی ہے اور ابھی تک پڑھی نہیںکیونکہ اگر پڑھ لیا تو ختم ہوجائے گی اور اگلے دس سال تک یہ کوئی کتاب نہیں لکھیں گے”۔ اپنی تحریروں میںمعاشرتی پہلوؤں کا بغورمشاہدہ اور ان پر بطریق احسن طنز کی طبع آزمائی بھی یوسفی کا کمال خاصہ تھا۔ جب معاشرتی برائیوں کو طنز کی زدمیں لاتے تودلچسپ پہلوؤں پر گدگداتے فقرے جست کرکے حیرت میں ڈال دیتے ، بدلتے انسانی رویوں کونشتر مزاح پر اس شائستگی سے رکھتے کہ قاری انکی بات پر مسکرائے اور اثبات میں سر ہلائے بغیر نہیں رہ سکتا۔ گزشتہ دنوں ان کی پہلی برسی پر یہ یقین ہی نہیں ہوپارہا تھا کہ مزاح کا عہد یوسفی اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے، ان کی وفات سے اردو ادب میں معیاری مزاح نگاری کا خلاء شاید کبھی پر نہ ہو سکے۔
Rana Aijaz Hussain

تحریر: رانا اعجاز حسین چوہان

ای میل:ranaaijazmul@gmail.com
رابطہ نمبر:03009230033

Share this:
Nelson Mandela
Previous Post پاکستانی نیلسن منڈیلا کا پروڈکشن آڈر۔؟
Next Post سوشل میڈیا کی طاقت
Social Media

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.