geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 22, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بابرکت رات

June 2, 2019 0 1 min read
Lailatul Qadr
Share this:

Lailatul Qadr

تحریر : ڈاکٹر بی اے خرم

رب کائنات سورة القدر میں فرماتے ہیں۔”بے شک ہم نے اس (قرآن) کو شب قدر میں اتارا ہے۔ اور آپ کو کیا معلوم کہ شب قدر کیا ہے شب قدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے اس میں فرشتے اور روح نازل ہوتے ہیں اپنے رب کے حکم سے ہر کام پر۔وہ صبح روشن ہونے تک سلامتی کی رات ہے ”۔ماہ رمضان بڑی رحمتوں،برکتوں، اورفضیلتوں والامہینہ ہے اس کے پہلے عشرے کو رحمت،دوسرے کو مغفرت اور تیسرے کو بخشش والا عشرہ کہا گیاہے تیسرے عشرے میں اعتکاف اور شب قدر بھی آتی ہے جولیلتہ القدر کہلاتی ہے یہ بڑی ہی بابرکت رات ہے لیلتہ القدر ماہ رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں ایک رات ہے شب معراج اور شب برات کی طرح شب قدر بھی بڑی فضیلت اور اہمیت والی رات ہے شب قدر کو ماہ رمضان کے تیسرے عشرے میں پوشیدہ کر دیا گیا ہے عام طور پر شب قدر کو ستائیسویں رات سمجھا جاتا ہے امام شافعی کہتے ہیں شب قدر رمضان المبارک کی اکیسویں رات ہے۔ امام مالک کہتے ہیںماہ رمضان کا آخری عشرہ برابر ہے کسی ایک رات کو دوسری پر فضیلت نہیں ہے حضرت عائشہ کا قول ہے لیلتہ القدر انتیسویں رات ہے بعض کا قول بھی یہی ہے حضرت ابو ذر کا کہنا ہے لیلتہ القدر پچیسویں رات ہے ابو بردہ اسلمی شب قدرکو تیسویں رات کہتے ہیں ابی بن کعب اور ابن عباس لیلتہ القدر کو ستائسویں رات کہتے ہیں۔اور دلیل بیان کرتے ہیں کہ امام احمد بن جنبل اپنی انساد میں ابن عمر سے روایت ہے۔

اللہ تعالی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کوشب قدرعطافرمائی اورارشادفرمایا”اے محمدصلی اللہ علیہ وسلم شب قدرہزار مہینوں سے بہترہے جومیں نے تجھے اورتیری امت کوہرسال عطافرمائی ہے یہ رات ماہ رمضان میں تمہارے لئے اورقیامت تک آنے والے تمہارے امتیوں کے لئے ہے جوہزارمہینوں سے بہتر ہے ”۔

ابن عباس عمر بن خطاب سے روایت ہے کہ ”میں نے شب قدر جاننے کے لئے طاق عدوں پہ غور کیا تو مجھے پتا چلا کہ سات کا عدد اس لئے زیادہ مناسب ہے سات کے عدد پہ غور کیا تو معلوم ہوا کہ ”سات آسمان ،سات زمینیں ،سات راتیں ،سات دریا ،صفا اور مروہ کے درمیان سات مرتبہ دوڑلگانا،خانہ کعبہ کا سات مرتبہ طواف کرنا،سات پتھر پھینکے کا حکم،آدمی کی پیدائش بھی سات عضووں سے ہونا،پھرآدمی کا رزق بھی سات دانوں کا ہونا، انسان کے چہرے میں سات سوراخ ہونا(دوآنکھیں،دوکان،ناک کے دوسوراخ اور منہ)قربان جائیں قرآن مجید کی سورة فاتحہ کی آیات مبارکہ کا سات ہونا،ختم کی سورتوں کا سات ہونا، قرآن کی قرآت کا سات ہونا،دوزخ پہ نظر ڈالیں تو سات دروازے ہونا،جب اصحاب کہف کی طرف دیکھیں تو ان کی تعداد بھی سات ہونا ، عاد کی قوم کی ہلاکت کے مشاہدہ کریں تو سات راتوں میں ہلاک ہونا،آقا جی محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اس برتن کو سات مرتبہ دھونے کا کہاجس میں کتا منہ ڈال دے،اللہ اللہ۔۔۔جب حضرت عائشہ کا آقا جی محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے نکاح ہوا تو آپکی عمر سات برس تھی۔

رب کائنات نے سات چیزوں کی قسم کھائی(آفتاب ، چاشت کا وقت ،چاند ، دن ، رات ، آسمان ،جس نے آسمان اور زمین کو بنایا)دوزخ کے سات نام ہونا،حضرت موسی علیہ السلام کے قد کی لمبائی سات ہاتھ ہونا ( اس وقت کے ہاتھوں کے حساب سے )،حضرت موسی علیہ السلام کے عصا کاسات ہاتھ لمبا ہونا،حضرت یعقوب علیہ السلام کے بیٹے حضرت یوسف علیہ السلام کی قید کاسات سال ہونا، حج کے بعد سات روزے رکھنے کا حکم ہونا۔ اللہ تعالی نے بہت سی چیزوں کو سات سات بنایا جب لیلتہ القدر ماہ رمضان کے آخری عشرہ کی ایک رات ہے تو اس اوپر کے استدلال ہوتا ہے کہ یہ بھی ستائیسویں رات ہی ہو گی”۔

حضرت معاویہ بن ابوسفیان سے روایت ہے کہ حضورنبی کریمۖنے فرمایاشب قدرستائیسویں رات کی ہوتی ہے۔(ابوداؤد)۔
ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ فرماتی ہیں کہ میں نے (ایک دفعہ)آقاۖسے عرض کیایارسول اللہ ۖاگرمیں لیلتہ القدرکو پالوں تواس میں کیادعاکروں؟آپ ۖ نے ارشادفرمایا یوں کہو”اے اللہ توبہت معاف فرمانے والاہے اوردرگزرکرنے کوپسندکرتاہے پس تومجھ کومعاف فرما”۔حضرت انس بن مالک سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ ماہ رمضان المبارک کی آمدپر حضورۖنے ارشادفرمایا۔”یہ ماہ جوتم پرآیاہے اس میں ایک رات ایسی ہے جوہزارمہینوں سے افضل ہے جوشخص اس رات سے محروم رہ گیاگویاوہ ساری خیرسے محروم رہااوراس رات کی بھلائی سے وہی شخص محروم رہ سکتاہے جوواقعتاََمحروم ہو”(ابن ماجہ)۔مسلمان جب ماہ رمضان کے آخری عشرے کی شب قدر پالیں تو اس رات انتہائی خشوع و خضوع سے بارگاہ ایزدی میں اپنے گناہوں کی معافی اور بخشش مانگیں شب قدر میں زیادہ سے زیادہ سعادتیں سمیٹیں حضرت سیدناابوہریرہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایاکہ” جو ایمان کی وجہ سے اور ثواب کے لئے شب قدرمیں قیام کرے اسکے گذشتہ گناہ بخش دیے جائیں گے”۔
Dr. B.A. Khurram

تحریر : ڈاکٹر بی اے خرم

Share this:
Petrol Prices
Previous Post نیت شوق بھرنہ جائے کہیں
Next Post اسلام آباد میں نیب عدالت کے باہر سے گرفتاری اور رہائی کے بعد اقبال ساند، فرحان غنی اور دیگر کا کراچی ائر پورٹ پر پرتباک استقبال
PPP DISTRICT KORANGI KARACHI

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.