geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 23, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

شمالی کوریائی رہنما کے لیے ووڈکا کی نوے ہزار بوتلیں: سب ضبط

February 28, 2019 0 1 min read
Vodka
Share this:

Vodka

ہالینڈ (جیوڈیسک) شمالی کوریائی رہنما کم جونگ اُن اور ان کے قریبی فوجی حلقوں کے لیے بھیجی گئی ووڈکا کی نوے ہزار بوتلیں ضبط کر لی گئیں۔ یہ شراب ہالینڈ کے کسٹمز حکام نے روٹرڈیم کی بندرگاہ پر ایک چینی مال بردار جہاز سے اپنے قبضے میں لے لی۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بہت تیز قسم کی شراب کی یہ 90 ہزار بوتلیں ایک کنٹینر میں بند تھیں اور یہ کنٹینر مبینہ طور پر سیدھا کمیونسٹ کوریا کے رہنما کم جونگ اُن اور ان کے بہت قریبی فوجی اہلکاروں کو پہنچایا جانا تھا۔

روس کا بنا ہوا اور ’غیر اعلان شدہ‘ کارگو کے طور پر بھیجا جانے والا یہ ووڈکا ایک ایسے مال بردار بحری جہاز پر لدا ہوا تھا، جو ایک چینی کمپنی کوسکو شپنگ کی ملکیت ہے۔

ڈچ کسٹمز کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق اس جہاز پر یہ ووڈکا شمالی جرمنی کے بندرگاہی شہر ہیمبرگ سے لادا گیا تھا اور یہ جہاز گزشتہ جمعرات کے روز روٹرڈیم کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا تھا۔

جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے لکھا ہے کہ یہ شراب اس لیے ضبط کر لی گئی کہ ہالینڈ کی خارجہ تجارت اور اقتصادی تعاون کی وزارت نے اس کو ضبط کر لینے کا حکم جاری کر دیا تھا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ ووڈکا بھی ان مصنوعات کی فہرست میں شامل ہے، جن کی شمالی کوریا کو فراہمی پر اقوام متحدہ کی طرف سےعائد کردہ پابندیوں کے تحت ممانعت ہے۔

ڈچ وزارت برائے بیرونی تجارت اور اقتصادی تعاون کی خاتون ترجمان سیگرڈ کاگ نے کہا، ’’ووڈکا اور کئی دیگر اشیائے تعیش ان مصنوعات میں شامل ہیں، جن کی شمالی کوریا کو اس کے خلاف عائد عالمی پابندیوں کے تحت فراہمی کی اجازت نہیں ہے۔‘‘

شمالی کوریا کو اپنے خلاف عالمی پابندیوں کے علاوہ خشک سالی اور اپنی معیشت کی بہت بری حالت کی وجہ سے بھی کئی طرح کی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شمالی کوریائی رہنما کم جونگ اُن نے آج بدھ ستائیس فروری کو ویت نام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اپنی دوسری سربراہی ملاقات سے پہلے اقوام متحدہ سے یہ اپیل بھی کی تھی کہ ان کے ملک کی اشیائے خوراک کی کمی کے پیش نظر انسانی بنیادوں پر مدد کی جائے۔

ڈچ کسٹمز حکام نے یہ نہیں بتایا کہ ضبط کیے گئے روسی ووڈکا کی ان 90 ہزار بوتلوں کا کیا کیا جائے گا۔ محکمہ کسٹمز کے ایک ترجمان نے بتایا، ’’ہو سکتا ہے کہ یہ شراب تلف کر دی جائے۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ضبط کیے گئے ووڈکا کو عام سرکاری طریقہ کار کے مطابق نیلام کر دیا جائے۔‘‘

Share this:
Nuclear Weapons
Previous Post پاک بھارت جوہری جنگ دو کروڑ سے زائد جانیں لے سکتی ہے
Next Post ٹرین حادثہ، مصر کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ مستعفی
Egypt Train Crash

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.