geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 23, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

‘جوہری معاہدے پر ایران سے ملاقات کے لیے تیار ہیں’ امریکا

February 20, 2021 0 1 min read
USA Nuclear Agreement
Share this:

USA Nuclear Agreement

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا کا کہنا ہے کہ 2015 کے جس جوہری معاہدے سے ٹرمپ نے امریکا کو الگ کر لیا تھا، اس میں وہ دوبارہ شامل ہونے پر غور کرے گا۔

امریکا نے کہا کہ وہ سن 2015 کے بین الاقوامی جوہری معاہدے پر گفت و شنید کے لیے ایران سے ملاقات کرنے کو تیار ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے 2018 میں اس معاہدے سے امریکا کو الگ کرتے ہوئے ایران پر یکطرفہ طور پر پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

تاہم صدر جو بائیڈن کا موقف ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کی نگرانی اور اس پر کنٹرول کے لیے یہ معاہدہ موثر ہے۔ یہ جوہری معاہدہ مشترکہ جامع لائحہ عمل (جے سی پی او اے) کے نام سے معروف ہے اور اس پر دستخط کرنے والے ممالک اس معاہدے کو بچانے میں دلچسپی بھی رکھتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا تھا، ”امریکا ایران کے جوہری پروگرام پر بات چیت کے لیے جرمنی سمیت اقوام متحدہ کے پانچوں مستقل اراکین اور ایران کے درمیان ہونے والی میٹنگ کے لیے یورپی یونین کے اعلی نمائندوں کے دعوت نامے کو تسلیم کریگا۔”

صدر بائیڈن کی انتظامیہ نے اس ماہ کے اوائل میں کہا تھا کہ وہ ایران پر عائد پابندیوں کو ختم نہیں کرے گا۔

مارچ دو ہزار سترہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپنی پہلی ملاقات میں جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے انتہائی مہذب انداز میں ان سے پوچھا کہ کیا ہم صحافیوں کے سامنے ہاتھ ملا لیں؟ میزبان ٹرمپ نے منہ ہی دوسری طرف پھیر لیا۔ بعد میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں سوال سمجھ ہی نہیں آیا تھا۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ اس بارے میں بات چیت کے لیے ایران امریکا سے ملاقات کے لیے تیار ہے یا نہیں۔ ایران نے امریکا کے اس معاہدے سے الگ ہونے کے بعد 2019 میں اس معاہدے پر عمل کرنا بند کر دیا تھا۔ اس نے واضح کر دیا ہے کہ سن 2015 کے معاہدے کے تحت یورینیم افزودہ کرنے کی جو حد مقرر کی گئی تھی وہ اس سے کہیں زیادہ 20 فیصد تک یورینیم افزودہ کر سکتا ہے۔

یورینیم کی اعلی درجے کی سطح تک افزودگی جوہری ہتھیاروں کے بنانے کا ایک ممکنہ طریقہ کار ہے تاہم ایران کا کہنا ہے کہ اس کے افزودگی کا پروگرام صرف توانائی کے مقاصد کے لیے ہے۔

جمعرات 18 فروری کو ہی جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے وزراء خارجہ نے اس سلسلے میں پیرس میں ملاقات کی تھی جس میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکین بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شریک ہوئے۔

اس میٹنگ کے بعد ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا، ”اگر ایران مشترکہ جامع لائحہ عمل (جے سی پی او اے) کے تحت کیے گئے اپنے وعدوں کو پورا کرے تو امریکا بھی اس پر عمل کرے گا اور پھر آخر میں وہ ایران کے ساتھ اس بارے میں بات چیت کے لیے بھی تیار ہے۔”

لیکن ایران نے ایک بار پھر اپنے اس موقف کا اعادہ کیا کہ چونکہ امریکا اس معاہدے سے الگ ہوا تھا اس لیے پہل اسے ہی کرنی چاہیے۔

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا، ”پر شکوہ لفاظی اور ایران پر تمام تر ذمہ ادری عائد کرنے کے بجائے، یورپی یونین، اور تینوں یورپی ملکوں کو خود اپنے وعدوں کی پاسداری کرنی چاہیے اور ایران کے خلاف ٹرمپ کی معاشی دہشت گردی کی وراثت کو ختم کرنے کا مطالبہ کرنا چاہیے۔” انہوں نے مزید کہا، ”ہم اقدامات کے بدلے عملی اقدامات کی پیروی کریں گے۔”

عالمی جوہری توانائی ادارے (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رفائل گراسی سینیئر ایرانی حکام سے بات چیت کے لیے آئندہ سنیچر کے روز تہران کا دورہ کرنے والے ہیں۔ گراسی اپنے دورے کے دوران ایرانی حکام سے اس بات پر ایک معاہدہ کرنا چاہتے ہیں کہ عالمی جوہری معائنہ کاروں کی ایرانی جوہری تنصیبات تک رسائی برقرار رہے تاکہ وہ اپنی تفتیشی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔

تاہم ایران کا کہنا ہے کہ اگر امریکا نے آئندہ اتوار تک ان پابندیوں کو ختم نہیں کیا جو اس نے 2018 میں عائد کی تھیں تو ایران عالمی جوہری توانائی ادارے (آئی اے ای اے) کے حکام پر پابندیاں عائد کر سکتا ہے۔

Share this:
Indo-China Conflict
Previous Post بھارت چین تنازعہ، فوجیوں کے ہلاک ہونے کی اولین چینی تصدیق
Next Post میونخ سکیورٹی کانفرنس، توقعات کیا کیا؟
Joe Biden

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.