geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 23, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ظلم رہے اور امن بھی ہو

May 3, 2021 1 1 min read
Oppression
Share this:

Oppression

تحریر : الیاس محمد حسین

ہر حکومت عوام کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرتی رہتی ہے لیکن عوام کی شمولیت کے بغیر ان منصوبوںکی کامیابی ممکن ہی نہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کے درمیان بڑھتا ہوا فرق بھی حکومت کیلئے ایک مسئلہ بنا ہوا ہے آج تھانے خوف کی علامت ہیں اسی لئے عام آدمی پولیس اسٹیشن جانے سے کنی کتراتاہے اور ایک عام تاثر یہ ہے کہ لوگوں کی شنوائی بھی نہیں ہوتی ۔۔۔ اس لئے عوام کو ریلیف دینے کیلئے حکومت کو فی الفور 2کام ترجیحی بنیادوںپر کرنا ہونگے ایک تو محلہ وار مصالحتی کمیٹیوںکی تشکیل اور انہیں موثٔر بنانا دوسرا عوام کو دہشت گردی،منشیات،بیروزگاری اور سٹریٹ کرائم سے بچانے کے لئے عوامی سطح پر رضا کار طرزکی نئی سیکورٹی فورس کا قیام ضروری ہے جس کیلئے ہر یونین کونسل میں کم از کم50 نیک نام ،پڑھے لکھے بیروز گار نوجوانوں کا انتخاب کیا جائے، پاکستان کے موجودہ مسائل دہشت گردی،منشیات،بیروزگاری اور سٹریٹ کرائم کے خاتمہ کیلئے قابل عمل پلان اس لئے بھی ترسیب دینا ضروری ہوگیا ہے کہ آج ہمارے پیارے وطن کو بدترین دہشت گردی کا سامنا ہے ،بیروزگاری کے باعث نوجوان انتہا پسندوں کے آلۂ کار بن جاتے ہیں،سٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوتا ہی چلا جارہا ہے ،کسی کی جان ہمال محفوظ نہیں اس ماحول میں سرکاری افسروں اور معروف شخصیات کی سکیورٹی کے لئے حکومت نے بے پناہ اقدامات کئے ہیں۔

ان کی حفاظت کے لئے بلٹ پروف جیکٹ،خصوصی سکوارڈ، اور دیگر حفاظتی انتظامات کا اہتمام کیا جاتا ہے لیکن عوام جو حکومت کو اربوں کھربوں روپے ٹیکس ادا کرتے ہیں انکی حفاظت کے لئے کئے جانے والے اقدامات ناکافی ہیں اس لئے عوام کو دہشت گردی،منشیات کی لعنت،بیروزگاری اغواء برائے تاوان اور سٹریٹ کرائم سے بچانے کے لئے حکومت ہر یونین کونسل کی سطح پرنئی سیکورٹی فورس قائم کرے۔ ہو سکتا ہے ارباب اختیار کے پاس یہ جواز ہو کہ اس منصوبے کیلئے حکومت کے پاس وسائل مو جود نہیں ہیں اس لئے نئی سیکورٹی فورس قائم نہیں کی جا سکتی یہ جواز اپنی جگہ بڑی اہمیت کا حامل ہے لیکن جناب اس عظیم الشان منصوبے کیلئے فنڈز خود عوام مہیا کرسکتے ہیں جس کے لئے ہر گھرانے پر200-100فنڈ لگایا جا سکتا ہے جو یوٹیلٹی بلز میں شامل کیا جا ئے تا کہ کولیکشن میں آسانی ہوعوام الناس اور تاجر تو پہلے سے ہی اپنی حفاظت کے لئے چوکیداروں اور سیکورٹی اہلکاروں کو ماہانہ دے رہے ہیں اور زیادہ ترچوکیداروں اور سیکورٹی اہلکاروں کا باقاعدہ ریکارڈ بھی نہیں ہے جس سے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔

اگر عوام کو یقینی تحفظ کا یقین ہو جائے تو وہ اس سے زیادہ تعاون بھی کر سکتے ہیں۔۔۔پلان یہ ہے کہ سیکورٹی فورس کے ارکان ہر محلے میںاپنی ڈیوٹیاں انجام دیں گے ان کو جدید وائرلیس سسٹم سے آراستہ کیاجائے تاکہ رابطے میں آسانی ہوسکے۔علاقہ میں کسی واردات کی صروت میں سیکورٹی فورس کے ارکان فی الفور ایکشن لیں گیں۔۔۔چوروں ڈاکوئوں، دہشتگردوں، منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوںاور سٹریٹ کرائم کا سدباب ہو سکے گا ۔۔۔سیکورٹی فورس کے ارکان کا قریبی تھانے اور کونسلروں سے مکمل رابطہ ہو گا وہ روزانہ کارکردگی کی رپورٹ قریبی تھانے اوریونین کونسل جمع کروانے کے پابند ہوں گے اس کا باقاعدہ اندراج اور ریکارڈ کمپیوٹر میں کیا جائے گا۔ اسی طرح 1122کی طرز پر ہریونین کونسل میں 1144 کا مرکز بنایا جائے۔

ہرUCمیںکم از کم 2 گاڑیاں ہونی چاہییں اس مرکز کے عملہ میں تربیت یافتہ بم ڈسپوزل سکوارڈ،پولیس کمانڈو،شہری دفاع کے رضاکار اور سماجی کا رکن شامل کئے جائیں اس سے بہترین کوارڈینیشن کے ساتھ کام ہو سکے گا،لوگوں کے مسائل اچھے انداز سے حل ہوں گے اور پولیس اہم معاملات کو مناسب انداز سے ہینڈل کر سکے گی ۔ہریونین کونسل میں 1144 کے ارکان کسی بھی ہنگامی صورت حال،ناخوشگوار واقعہ،ڈاکہ منشیات فروشی،بنک ڈکیٹی،دہشت گردی، محلہ میں لڑائی جھگڑے اور اس نوعیت کے دیگر معاملات میں فوری ایکشن لے کر عوام کے جان ومال اور عزت آبرو کی حفاظت کی جا سکتی ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان سے گذارش ہے کہ اس منصوبے کومزید بہتر بنانے کیلئے ماہرین کی خدمات سے استفادہ بھی کیا جا سکتا ہے جس کی روشنی میں ایک بہتر ،جامع اور مربوط حکمت ِ عملی تیار کی جا سکتی ہے اس منصوبے کا دوسرا پہلو یہ بھی ہے کہ اس سے بیروز گاری ختم کرنے میں بھی مدد ملے گی چھوٹے بڑے شہروںمیں ہزاروں پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار مل سکتا ہے اور مزے کی بات یہ ہے کہ اس منصوبے پر حکومت کو کچھ بھی خرچ کرنے کی ضرورت نہیں صرف اس کی سرپرستی کرکے بڑے بڑے جرائم مثلاً ڈاکہ منشیات فروشی،بنک ڈکیٹی،دہشت گردی، اور اس نوعیت کے جرائم ختم ہونے میں مدد مل سکتی ہے۔

میرا نقطۂ نظر یہ ہے کہ حکومت عوام کے ساتھ مل کر پاکستان سے جرائم ختم کر سکتی ہے منشیات فروشی،بنک ڈکیٹی،دہشت گردی، اور اس نوعیت کے جرائم ختم ہونے میں مدد مل سکتی ہے ابتدانی معاملات کیلئے مصالحتی کمیٹیوںکو کچھ اختیارات دئیے جائیں تاکہ چھوٹے موٹے تنازعات محلہ کی سطح پر ہی حل ہو جائیں اس لئے نہ صرف فوری اور سستے انصاف کی طرف پیش رفت ہو سکے گی بلکہ پولیس پر بھی غیر ضروری دبائو اور مسائل میں کمی آئے گی سماجی معالات، چھوٹے موٹے تنازعات اورخانگی مسائل مصالحتی کمیٹیاں حل کرنے میں ناکام ہو جائیں تو معاملہ پولیس تک جانے کی نوبت جانی چاہیے۔
Ilyas Mohmmad Hussain

تحریر : الیاس محمد حسین

Share this:
Pakistan
Previous Post نیا اور پرانا پاکستان
Next Post دن بدلنے کی دعائیں
Dua

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.