geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 21, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جے 10 سی کی پاک فضائیہ میں شمولیت

March 13, 2022March 13, 2022 0 1 min read
J-10C Plane
Share this:

J-10C Plane

تحریر: فیصل اظفر علوی

کسی بھی ملک کے دفاع میں اس کی فضائی فوج کا کلیدری کردار ہوتا ہے ۔ اسی طرح پاکستان کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار پاک فوج نے کئی مواقع پر وطن عزیز کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ہے۔ روایتی حریف بھارت کے مقابلے میں پاک فضائیہ انتہائی کم اور محدود وسائل کے ساتھ پیشہ وارانہ ذمہ داریوں میں مصروف عمل ہے۔اپنے سے کئی گنا بڑے ملک اور زیادہ بجٹ رکھنے والی فضائی فوج کا مقابلہ کرنا بلکہ اس پر برتری رکھنا پاک فضائیہ کے شاہینوں کا ہی اعزاز ہے۔بھارت نے فرانسیسی ساختہ رافیل خریدے تو طاقت کے نشے میں مست بھارتی فضائیہ نے ”عالمی یوم چائے” کے باوجود ”تیوری” چڑھا رکھی تھی۔

خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کیلئے پاکستان کی جانب سے بھارت کے اس جارحانہ قدم کا بروقت اور منہ توڑ جواب دینا ناگزیر تھا ۔پاکستان جدید ترین جے10 سی لڑاکا طیاروں کی خریداری بارے جون 2021 میں ہی چین سے معاہدہ کر چکا تھا۔ دو روز قبل مذکورہ معاہدے کے نتیجے میں 6 عددجے 10 سی لڑاکا طیاروں کو باقاعدہ پاک فضائیہ میں شامل کیا گیا ہے جس سے ”ہندو بنیے” کو ایک مرتبہ پھر پسینہ آ گیا ہے۔ انڈین فوج اور ذرائع ابلاغ کے حلقوں میں فرانسیسی رافیل لڑاکا طیاروں کے شامل ہونے پر بڑا جوش و جذبہ اور چرچا تھاجو جے 10 سی کی پاک فضائیہ میں شمولیت سے ماند پڑ گیا ہے۔

جے 10 سی چین کا تیارہ کردہ پھرتیلا ،تیز رفتار، کم وزن جدید لڑاکا طیارہ ہے جو دنیا کے بہترین لڑاکا طیاروں کا مقابلہ کررہا ہے۔چین کے فضائی ادارے چنگڈو کے تیار کردہ جے ٹین سی میں جدید ہتھیاروں، ایویانیکس نظام، کے ساتھ 6 ہزار کلوگرام وزن تک جنگی ہتھیارمیزائل ، بم اورفیول لے جانے کی صلاحیت موجود ہے۔ یہ جنگی طیارہ ملٹی پل ٹارگٹس یعنی بیک وقت کئی اہداف کو نشانہ بناسکتا ہے۔

جے ٹین سی، فائرکنٹرول ریڈار، لیزرگائیڈڈ بم اور میزائل سے لیس ہونے صلاحیت رکھتا ہے جو 250 کلومیٹر رینج میں کارروائی کرسکتا ہے۔ چین اور پاکستان کی مشترکہ فضائی مشقوں ”شاہین” میں اس طیارے کو خوب آزمایا جاچکا ہے۔جے 10سی لڑاکا طیارے سمندری یا آبی سرحدوں کے دفاع میں کلیدی کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ان طیاروں کے حصول سے بحیرہ عرب میں پاکستانی بحریہ کی صلاحیت بھی بڑھ جائے گی۔بھارت کے حال ہی میں خریدے گئے رافیل طیاروں کا جے ٹین سی سے مختصر تقابلی جائزہ لیں تو دفاعی تجزیہ نگاروں کے مطابق اس میں جدید ترین ریڈار نظام نصب ہے، امریکی طیارے ایف 35 میں بالکل ایسا ریڈار نصب ہے۔ اس کے ساتھ اس میں پی ایل 15 میزائل نصب ہے اس کی رینج 200 کلومیٹر ہے۔

یہ جدید لڑاکا طیارہ فضا سے فضا، فضا سے زمین اور اینٹی شپ میزائل فائرکرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔جے ٹین میں پی ایل 8 اور پی ایل 10 میڈیم رینج ریڈار گائیڈڈ میزائل اور پی ایل 12 اور پی ایل 15 ان گائیڈڈ لیزر بم استعمال کرنے کی صلاحیت موجودہے۔ یہ طیارہ فضا سے سطح زمین پر مار کرنے والے KDـ88 اور YJـ91ـA اینٹی شپ میزائل اور اینٹی ریڈی ایشن میزائل استعمال کرنے کی مہارت بھی رکھتا ہے۔ چین نے جے ٹین سی طیارے کو سیمی اسٹیلتھ ٹیکنالوجی کے ساتھ بھی متعارف کرایا ہے۔J10C کو بہت بڑے الیکٹرانک اسکیننگ ریڈار کے ساتھ لگایا جا سکتا ہے۔ فورتھ جنریشن کے میزائل بھی لگائے جاسکتے ہیں۔ یہ میک 2 کی رفتار سے 60,000 فٹ کی بلندی تک اڑ سکتا ہے۔جے ٹین سی کے ایویانکس بہت جدید انداز کے ہیں، ریڈار بہت شان دار ہے اور ہدف کا نشانہ بنانے کی رینج ایف سولہ سے بہتر ہے۔

جے 10 سی اور رافیل کے سسٹمز میں سے دونوں جہاز انفرادی طور پر الگ الگ خصوصیات کے حامل ہیں، رافیل طیارہ ڈیول انجن ہے جب کہ جے 10 سی سنگل انجن جہاز ہے، پاکستانی پائلٹس سنگل انجن طیارہ اڑانے کے ماہر ہیں جب کہ بھارتی پائلٹس سخوئی اور دیگر طیارے اڑانے کی وجہ سے ڈیول انجن طیاروں پر زیادہ بہتر محسوس کرتے ہیں۔رافیل کے ریڈار جے 10 سی کے مقابلہ میں بہتر ہیں جب کہ جے 10 سی کی نقل و حرکت اور فضا میں پرواز زیادہ بہتر ہے، سنگل انجن ہونے کی وجہ سے اس کے فیول کے اخراجات کم ہیں جب کہ رافیل میں فیول کا خرچ زیادہ ہے۔دفاعی تجزیہ کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں طیاروں میں انیس بیس کا فرق ہو گا، لیکن اگر قیمت کا جائزہ لیں تو اس میں زمین ا?سمان کا فرق ہے اور اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ پاکستان یہ طیارے کیوں لے رہا ہے۔

پاکستان اس وقت صرف چین کے ساتھ نہیں بلکہ کئی ممالک کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق جے 10سی سے قبل پاکستان کے موجود طیاروں میں کوئی ایسا طیارہ موجود نہیں تھا جو سمندری یا بحری حدود میں اْمور کار انجام دینے کی بہترین صلاحیت رکھتا ہو۔فضائیہ کے ماہرین کے مطابق پاکستانی بحریہ نے اپنی ‘سٹریٹیجک تھنکنگ’ (جنگی حکمت عملی) کو از سر نو مرتب کیا ہے تاکہ وہ بحیرہ عرب کی گہرائیوں میں اپنا کردار ادا کر سکے۔ ‘اس کردار کو بخوبی نبھانے میں جےـ10 نہایت موثر اور کارگر کردار ادا کرے گا۔جے ٹین سی کی پاک فضائیہ میں شمولیت سے ملک دشمن عناصر کے خطے میں برتری اور پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کے عزائم خاک میں مل گئے ہیں۔ بقول حکیم الامت، شاعر مشرق، علامہ محمد اقبال

پرواز ہے دونوں کی اسی ایک فضا میں
کرگس کا جہاں اور ہے شاہیں کا جہاں اور
Faisal Alvi Azfar

تحریر: فیصل اظفر علوی
faalvi@live.com

Share this:
Ants
Previous Post چیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیں
Next Post کورونا وبا؛ مزید 3 افراد جاں بحق، 600 سے زائد مثبت کیسز رپورٹ
Corona Vaccination

Related Posts

US-Israel Strikes Escalate as Iran Retaliates, Oil Prices Fluctuate

امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں جنگ چوتھے ہفتے میں داخل

March 20, 2026
Pakistan Accuses India of Water Weaponization at UN Forum

اقوام متحدہ میں پاکستان نے بے بنیاد دہشت گردی کے الزامات پر بھارت کی آبی وسائل کو ہتھیار بنانے کی پالیسی کی سخت مذمت کی

March 20, 2026
Oil Prices Retreat as Hawkish Central Banks Rattle Markets

ایران جنگ کے تناؤ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں، بانڈ مارکیٹ میں ہلچل

March 20, 2026
Pakistan's Economy at High Risk from Hormuz Strait Disruption

ہرمز کے آبنائے میں خلل پاکستان کی معیشت کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے، مطالعہ انتباہ

March 20, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.