geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستان بلیک لسٹ سے بال بال بچ گیا

February 25, 2020 0 1 min read
FATF - Pakistan Gray List
Share this:

 FATF - Pakistan Gray List

تحریر : قادر خان یوسف زئی

منی لانڈرنگ اس وقت مملکت کا سب سے بڑا مسئلہ بھی رہا ہے کیونکہ عوام کے ٹیکسوں سے فلاح و بہبود کے کاموں میں رقم صرف کرے کے بجائے غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک منتقل کیا جاتا ہے، جس سے ایک جانب مملکت کے پروگراموں کو نقصان پہنچتا ہے تو دوسری جانب مفاد عامہ کے کام بھی تیزی سے نہیں کئے جاسکتے، تاہم منی لانڈرنگ کا سب سے بڑا نقصان دہشت گردی و انتہا پسند تنظیموں کی فنڈنگ کرنے سے پاکستان میں شدت پسندی کو فروغ ملا، یہ ایک ایسا وائٹ کالر جرم ہے جسے بڑی صفائی کے ساتھ کیا جاتا ہے اور اس کو پکڑنا دقت طلب و قدرے مشکل ہوتا ہے۔

میکانکی نظام ہونے کے باوجود ترقی یافتہ ممالک میں منی لانڈرنگ کے فروغ کا سبب بنتے ہیں کیونکہ وہ ایسے قوانین بناتے ہیں جس سے منی لانڈرنگ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے، وہ کالے دھن کو ان ممالک کے بنکوں میں محفوظ رکھتا ہے، اگر ترقی یافتہ ممالک منی لانڈرنگ کے حوالے سے آف شور ٹائپ کے مصنوعی قوانین بنانے سے کالے دھن گروہوں کو قانونی پشت پناہی نہ دیں تو کئی عالمی مسائل، جن میں دہشت گردی بھی شامل ہے، انہیں زک پہنچ سکتی ہے۔1980میں ترقی یافتہ ممالک کے شہریوں نے خفیہ اور ٹیکس سے مستثنیٰ آمدنی والے ایسے اکاونٹ بنائے، جس سے خود ترقی یافتہ ممالک کو ٹیکس کی کمی کا سامنا ہوا، متعدد ممالک نے اس حوالے سے قوانین بنانے شروع کئے، امریکا نے 1986 میں اینٹی منی لانڈرنگ قانون بنایا اور پھر1989میں جی۔سیون ممالک کی ایک نئی تنظیم بنائی جو اب ایف ٹی اے ایف (فنانشل ایکشن ٹاسک فورس) کہلاتی ہے۔اب یہ تقریباََ 39ممالک پر مشتمل گروپ ہے، پاکستان ایشیا پیسفک گروپ کاممبر ہے، جس میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ وغیرہ شامل ہیں۔

پاکستان نے 2007میں ایک آرڈیننس کے ذریعے قانون سازی کی، جو 2010میں نافذ عمل ہوا، تاہم ٹیکس قوانین کے جرائم میں منی لانڈرنگ کا قانون لیل و حجت و سیاسی مصلحتوں کا شکار ہوتا رہا۔منی لانڈرنگ کے باعث کئی معاملات خراب تر ہوتے چلے گئے، بالاآخر2012میں پاکستان پہلی مرتبہ واچ لسٹ میں شامل کردیا گیا، پاکستان نے منی لانڈرنگ و دہشت گردی کی معاونت کے خطرات کے پیش نظر تیزی سے کاروائیاں کیں، ٹیکس جرائم سے استثنیٰ قوانین کو ختم اور کئی کمزوریوں کو دور کیا اور مستقل نگرانی کی جانب توجہ دی۔ان اقدامات کی وجہ سے 2015میں پاکستان کو واچ لسٹ سے نکال دیا، تاہم تاکید کی گئی کہ عالمی اداروں کی جانب سے دہشت گردی یا اُن سے وابستہ افراد کی سخت نگرانی، ایسے افراد کے اثاثے ضبط کرنا اور دہشت گردی کے خاتمے کے ساتھ ان جرائم میں ملوث افراد کو سزائیں دینے کے عمل کو موثر رکھا جائے۔جون2018میں ایف اے ٹی ایف نے جون2018میں پاکستان کا نام ”گرے لسٹ“ میں شامل کردیا اور ایک ایکشن آف پلان پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا، ایران، شمالی کوریا کی طرح پاکستان کے سر پر بھی بلیک لسٹ میں شامل کئے جانے کے خطرات منڈلانے لگے، تاہم بھارتی لابنگ کے باوجود پاکستان مہلت لینے میں کامیاب ہوگیا اور بھارتی سازشوں کو ناکامی ہوئی۔

اکتوبر2019میں ایف اے ٹی ایف نے 27نکاتی پلان پر عمل درآمد کے لئے پاکستان کو وقت دے گیا۔ جس پر جنوری 2020میں بریفنگ ہوئی۔ پاکستان نے اپنے اعلامیہ میں کہا کہ ایف اے ٹی ایف انہیں ایسے نکات پر کام کرنے کی نشان دہی کی،جس پرپاکستان منی لانڈرنگ اور دہشت گردی میں ملوث افراد کو مالی اعانت فراہم کرنے سے روکنے کے لئے عالمی معیار کے مطابق اس پر عمل درآمد کرسکے۔ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی ذیلی تنظیموں کے تعاون سے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا اور بھارتی لابنگ کو غیر موثر کرنے کے لئے جاندار سفارتی حکمت عملی اپنائی۔پاکستان نے دہشت گردی کی روک تھام کے ساتھ مشکوک افراد پر نگرانی کے نظام و سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کی،منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لئے موثر قوانین کا اطلاق شروع کیا اور بتدریج اس حوالے سے صوبائی اور وفاقی اداروں سمیت تمام اداروں کے درمیان باہمی تعاون کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات شروع کئے، جس میں غیر قانونی منتقلی یا ویلیو ٹرانسفر سروسز، کیش کوریئرز و دیگر معاملات میں استغاثہ و عدلیہ کی صلاحیت کو بڑھانا بھی شامل ہے۔پاکستان نے ایسی تنظیموں پر پابندی بھی لگائی جنہیں عالمی اداروں کی جانب سے دہشت گرد تنظیم کے طور پر شامل کیا گیا۔ ایسے افراد کے خلاف مملکت نے ایسی کاروائیاں بھی کیں، جنہیں انتظامی اور ضابطہ فوجداری کے تحت قانون کے مطابق نمٹایا جارہا ہے۔

پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے 12 ووٹ درکار تھے، جس کے لئے پاکستان نے مختلف ممالک میں سفارتی رابطے کئے۔ ترکی، چین، سعودی عرب، ملائیشیا، خلیجی ممالک نے پاکستان کو یقین دہانی کرائی تھی کہ ایف اے ٹی ایف کی دی گئی سفارشات پر مملکت سنجیدگی سے کام کررہی ہے اس لئے دیرپا و مستحکم بنیادوں پر کام کرنے کے لئے وہ پاکستا ن کا ساتھ دیں گے۔ اس سے پاکستان کے بلیک لسٹ میں جانے کا خطرہ ایف اے ٹی ایف کی فیصلے سے قبل ہی ٹل گیا تھا، تاہم گرے لسٹ میں رہنے اور مکمل عمل درآمد تک واچ لسٹ میں رکھنے کے امکانات ظاہر کئے جا رہے تھے۔کیونکہ پاکستان نے27میں سے14اہداف حاصل کئے، جو بلیک لسٹ سے نکلنے کے لئے ناکافی سمجھے گئے، اس لئے بہتر کارکردگی کی وجہ سے مہلت بڑھا دی گئی ہیں تاہم بلیک لسٹ میں نہ جانا بھی اہم اَمر ہے۔

پاکستانی کے اقدامات کا عالمی سطح پر اعتراف اہم کامیابی ہے۔ 40برس دہشت گردی سے متاثرہ مملکت میں ایسے عناصر کے خلاف موثر کاروائیوں کی کوشش ریاست کی اس عزم کا اعادہ کرتی ہیں کہ وطن عزیز میں کسی دہشت گردی کے ٹھکانوں کی کوئی جگہ نہیں اور ایسے عناصر کے خلاف سنجیدہ ہے جو شدت پسندوں کے خلاف مالی اعانت کرکے مملکت کو خطرے میں ڈالتے ہیں، ضرورت اس اَمر کی ہے کہ تمام ادارے مستقل مزاجی کے ساتھ ایسے عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں جو ملک و قوم کی بدنامی و بے امنی کا سبب بنتے ہیں۔پاکستان کے خلاف بھارتی لابنگ کو ایک بار شکست کا سامنا ہوا ہے اور ریاست نے ہر محا ذ پر بھارت شرمندگی کا شکار کیا۔ بھارت اپنی تمام تر لابنگ میں ناکامی کے بعد اشتعال انگیز کاروائیوں میں اضافہ کر سکتا ہے۔
Qadir Khan Yousafzai

تحریر : قادر خان یوسف زئی

Share this:
Zameen National Championship 2020
Previous Post ’’ زمین نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ برائے قائد اعظم گولڈ کپ ۲۰۲۰ ‘‘ کا آغاز کل سے ہوگا، 6 ٹیمیں حصہ لیں گی
Next Post پاکستان اور روس نے 40 سال پرانا تجارتی تنازع حل کر لیا
Pakistan and Russia

Related Posts

Netanyahu Claims Iran's Nuclear and Missile Capabilities Destroyed

ایران کی یورینیم افزودگی اور بیلسٹک میزائل کی صلاحیت ختم ہوگئی، نیٹن یاہو کا دعویٰ

March 19, 2026
Israeli Police Assault Journalists Covering Ramadan Prayers in Jerusalem

یروشلم: فلسطینیوں کی تروایح کی نماز کے دوران اسرائیلی پولیس کا صحافیوں پر تشدد، سی این این پروڈیوسر کا ہاتھ ٹوٹا

March 19, 2026
French Weatherman Drops Viral '6-7' Meme on Live TV

فرانس کے موسمیات کے پروگرام میں وائرل ’6-7‘ میم کا غیر متوقع حوالہ

March 19, 2026
Toulouse Left-Wing Candidates Jeered at Merah Attack Memorial

ٹولوز میں انتخابی کشیدگی: یادگاری تقریب میں بائیں بازو کے امیدواروں کی للکار

March 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.