geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 23, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستان کی سرحدیں

September 1, 2021 0 1 min read
General Qamar Javed Bajwa
Share this:

General Qamar Javed Bajwa

تحریر : الیاس محمد حسین

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا یہ کہنا ایک ناقابل ِ تردید حقیقت ہے کہ آج چیلنجز کے باوجود پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہیں پاکستان کی مسلح افواج نے قوم کے تعاون سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ آرمی چیف نے خطے کی پائیدار ترقی کے لیے افغانستان میں امن کی بحالی کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کشمیر کاز اور کشمیری عوام کے لئے پاک فوج کی حمایت اور عزم کا ا س عزم کااظہارہے کہ دنیا کو معلوم ہونا چاہیے کہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے بغیر برصغیر میں امن اور استحکام خواب رہے گا جب کہ ہم کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں کیونکہ بھارت ایسا ہمسایہ ہے جس نے اپنے پڑوسی ممالک کا ہمیشہ برا سوچا ہے۔

پاکستانی بھارتی سازشوں سے آگاہ ہیں وہ خطہ میں پائیدار قیام امن کے داعی ہیں مگر کسی کے دبائو میں آنے والے نہیں ہیں کیونکہ پاکستان عالم اسلام کی واحد ایٹمی قوت اور مظلوم مسلمانوں کے حق میں بھرپور اواز بلند کرنے والا ملک ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان کو مسائل میں الجھانے اور توڑنے کی سازشیں مسلسل کی جارہی ہیں مگر دشمنان پاکستان جان لیں کہ پاکستانی قوم خون کے آخری قطرہ تک وطن عزیز کی حفاظت کرے گی لاہور میں ہونے والے دھماکے اور داسومیں چینی انجینروں کی بس میں ہونے والے دہشت گردی کے تانے بانے بھارت سے جڑتے ہیں۔ بھارت خطے کا امن تباہ کرنے کیلئے تخریب کاری میں مصروف ہے۔

اس نے افغانستان کو پاکستان کیخلاف دہشت گردی کا گڑھ بنا رکھا ہے پاکستانی حکومت نے لاہور دھماکے کے ثبوت مودی سرکار کے سامنے رکھ دیئے، امن خراب کرنے کیلئے بھارت کی تخریب کاری کے ثبوت موجود ہیں مقبوضہ وادی میں5 اگست کا اقدام واپس لینے اور مسئلہ کشمیر کے حل پر آمادگی تک بھارت سے بات چیت ناممکن ہے پاکستان آخری وقت تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

جب تک بھارت مقبوضہ کشمیرمیں یکطرفہ، جارحانہ اقدام واپس نہیں لیتا، بات چیت ناممکن ہے کیونکہ بھارت کی حکومت آر ایس ایس اور فاشسٹ ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، پاکستان ہمیشہ امن کیلئے کوشاں رہا ہے مگربھارت کی ہندوتوا سوچ آڑے آرہی ہے جبکہ بھارتی وزیر خارجہ نے قبول کیاکہ بھارت نے ایف اے ٹی ایف کو سیاسی عزائم کیلئے استعمال کیا حالانکہ پاکستان میں سوال اٹھایا جارہا ہے کہ کیا مودی کی ہندتوا حکومت سے ایک مہذب رویے کی امید کی جاسکتی ہے پاکستان نے بھارت پر واضح کیا ہے کہ وہ کسی قسم کی بات چیت سے قبل مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے سے باز رہے۔

کشمیریوں کی شناخت کے تحفظ کو یقینی بنائے اور انہیں ان کے حقوق دے کیونکہ بھارتی خفیہ ایجنسیاں اپنے دہشت گرد پراکسیوں کے ذریعے جان بوجھ کر پاکستان میں سی پیک اور چینی مفادات کو نشانہ بنا رہی ہیں دنیا جان لے کہ خطے کے گھمبیر چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستانی عوام ،حکومت اورقومی سلامتی کے ادارے ایک پیج پر ہیں ،شر پسند عناصر پاک چین دوستی میں دڑاڑیں ڈالنے میں ہرگزکامیاب نہیں ہو سکتے بلکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ دوستی مزید پروان چڑھ رہی ہے افغانستان کی موجودہ صورتحال کسی طور پر بھی خطے کیلئے سود مند نہیں اورپاکستان اس کا ادراک کرتے ہوئے چوکنا ہے کچھ غیر ملکی قوتیں افغانستان کی ابترصورتحال سے اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہیں جنہیں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

خطے کے گھمبیرچیلنجزسے نمٹنے کے لئے پاکستانی عوام،حکومت اورقومی سلامتی کے ادارے ایک پیج پر ہیں اور پاکستان کابراچاہنے والوں کومنہ کی کھانا پڑے گی یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ بھارتی بیانات کشمیر پر غیر قانونی قبضے اور انسانی حقوق کی پامالیوں سے توجہ نہیں ہٹا سکتے۔ جموں و کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے۔ افغانستان امن عمل کو نقصان پہنچانے میں بھارتی کردار واضح ہے بھارت کو سی پیک پر بات کرنے اور مداخلت کا کوئی حق نہیں۔ سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کا اہم منصوبہ ہے۔ سی پیک سے معاشی ترقی اور علاقائی رابطے کی راہ ہموار ہوگی۔

بھارتی سازشوں سے سی پیک کی اہمیت کم نہیں ہو سکتی بھارت کا افغانستان میں سپائلریا امن عمل کو نقصان پہنچانے والے ملک کا کردار عیاں ہے انشاء اللہ جس دن دنیا پر بھارتی عزائم، ان کی سازشیں اور مودی کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوا اس کے سارے دوست منہ موڑ لیں گے اور یہ وقت جلد آنے والاہے ان حالات کے باوجود یہ بات یقین سے کہی جاسکتی ہے کہ پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہیں اور پاکستانیوں کا مستقبل تابناک ہے۔
Ilyas Mohmmad Hussain

تحریر : الیاس محمد حسین

Share this:
Dreams
Previous Post خواب سے تعبیر تک
Next Post بڑی ڈیجیٹیل کمپنیوں کے لابی ساز، یورپی یونین سے کیا چاہتے ہیں؟
GAFA

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.