geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 22, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستان میں بڑھتا ہوا سرطان، ماہرین تشویش میں مبتلا

February 5, 2019 0 1 min read
Cancer
Share this:

Cancer

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان میں کینسر کے بڑھتے ہوئے واقعات نے طبی ماہرین کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت کی عدم توجہی سے یہ معاملہ سنگین ہوتا جارہا ہے۔

ہر سال چار فروری کو پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی کینسر کا عالمی دن منایا جاتا ہے، جہاں حکومتی زعماء مختلف دعوے بھی کرتے ہیں لیکن ناقدین کے خیال میں ان تقریبات کے بعد اس مسئلے پر کوئی خاص کام نہیں ہوتا۔ اسی لیے یہ مسئلہ سنگین ہوتا جارہا ہے اور دو ہزار اٹھارہ میں ایک اندازہ کے مطابق تقریباً ایک لاکھ پچاس ہزار افراد اس خطرناک مرض کا شکا ر ہوئے۔ مختلف اقسام کے کینسر پاکستان میں عام ہوتے جارہے ہیں لیکن ماہرین کے خیال میں چھاتی کے سرطان میں بڑی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

بریسٹ کینسر کے حوالے سے آگاہی بیدار کرنے والی تنظیم پنک ربن Pink Ribbon کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر عمر آفتاب نے اس حوالے سے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ’’ گزشتہ برس ملک میں کینسر کے مجموعی طور پر ایک لاکھ پچاس ہزار کے قریب مریض تھے، جس میں اڑتیس اعشاریہ پانچ فیصد لوگ چھاتی کے سرطان میں مبتلا ہیں۔ ہر نویں خاتون اس کا شکار ہو سکتی ہے جب کہ مجموعی طور پر ایک کروڑ بیس لاکھ خواتین کو سرطان کا خطرہ ہے۔‘‘

عمر آفتاب کہتے ہیں کہ اٹھارہ ، انیس اور بیس سال کی لڑکیوں کو بھی یہ مرض لا حق ہورہا ہے اور اس کی ایک وجہ Steroid کا استعمال ہے جو بھینسوں، گائیں اور مرغیوں کا دیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے ہارمونل عدم توازن بڑھتا ہے، جو بالا آخر بریسٹ کینسر کا سبب بنتا ہے۔

ماہرین کے خیال میں مختلف علاقوں میں مختلف نوعیت کے کینسر بڑھ رہے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او سے وابستہ ایک ماہر صحت نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ڈی ڈبلیو کو بتایا، ’’اس بات میں کوئی شک نہیں کہ steroidکا استعمال خطرناک حد تک ہورہا ہے، جو سرطان میں اضافے کی ایک اہم وجہ ہے۔ اس کے علاوہ کراچی، حیدرآباد اور دوسرے شہروں میں گٹکے، پان، چھالیہ اور مین پوری کی وجہ سے گلے کا کینسر بھی بڑھ رہا ہے۔ جب کہ تمباکو نوشی اور آلودگی سے بھی اس میں اضافہ ہورہا ہے۔‘‘

تاہم کچھ طبی ماہرین کا خیال ہے کہ کینسر کے واقعات میں اضافہ نہیں ہورہا بلکہ اب اس کی تشخیص زیادہ آسانی سے ہورہی ہے۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سابق سیکریٹری جنرل ڈاکڑ شیر شاہ سید نے اس حوالے سے ڈوئچے ویلے کو بتایا، ’’ماضی میں بھی لوگ کینسر سے مرتے تھے لیکن ان کو پتہ نہیں چل پاتا تھا لیکن اب ا س کی تشخیص ہورہی ہے تو ہمیں لگ رہا ہے کہ کیسز بڑھ گئے ہیں۔ میرے خیال میں معاملہ ایسا نہیں ہے۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اس مسئلے کو حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔
کینسر کے مریضوں کی ایک بڑی تعداد غریب طبقے سے تعلق رکھتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کینسر کی ادویات بنانے والے ادارے نہ ہونے کے برابر ہیں۔

سرطان کی بیماری مریض کے لیے کسی صدمے سے کم نہیں ہوتی۔ تحقیق کے مطابق سرطان کی لگ بھگ نصف تعداد کو احتیاطی تدابیر کے ذریعے بچایا جاسکتا ہے۔ سگریٹ نوشی ہر پانچویں ٹیومر کی ذمہ دار ہے۔ سگریٹ کا دھواں نہ صرف پھیپڑوں بلکہ دیگر اقسام کے سرطان کا بھی باعث بنتا ہے۔

پاکستان کی دس بڑی فارما کمپنیوں میں سے ایک کمپنی کے عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ڈی ڈبلیو کو بتایا، ’’ہمیں دوائیاں بھارت سے منگوانی پڑتی ہیں کیونکہ امریکا و یورپ میں کینسر کی ادویات بھارت کے مقابلے میں دس سے بیس گناہ مہنگی ہیں۔ لیکن بھارت سے منگوانے میں مسئلہ یہ ہے کہ آپ معیار کی سو فیصد گارنٹی نہیں دے سکتے۔ تو وہاں سے اچھی کوالٹی کی بھی دوائیں منگوائی جا رہی ہیں اور غیر معیاری ادویات بھی امپورٹ کی جارہی ہیں۔‘‘

ان کے بقول اگر حکومت چاہتی ہے کہ پاکستان میں یہ دوائیاں بنائی جائیں تو اسے مشینری، خام مال اور دوسری اشیاء پر سسبڈی دینی چاہیے۔ ملک میں ادویات بنانے کی چھ سو سینتالیس فیکڑیاں ہیں۔ لیکن پچاس کمپنیوں کے پاس ستر سے اسی فیصد مارکیٹ شیئر ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ ایسی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرے۔‘‘

ماہرین کا خیال ہے کہ سن دوہزار تیس تک کینسر دنیا میں موت کا سب سے بڑا سبب بن جائے گا۔ ایک اندازے کے مطابق دوہزار اٹھارہ میں عالمی سطح پر نو ملین سے زائد کی ہلاکت اس مرض کی وجہ سے ہوئی۔

ڈی ڈبلیو نے وفاقی وزارتِ صحت کے حکام سے کئی بار رابطہ کرنے کی کوشش کی۔ تاہم انہوں نے نہ تو فون اٹھایا اور نہ ہی تحریری سوالات کے جواب دیے۔

Share this:
Juan Guaido
Previous Post یورپی ممالک نے خوآن گوآئیڈو کو وینزویلا کا صدر تسلیم کر لیا
Next Post ارمان لونی کا پوسٹ مارٹم مکمل، رپورٹ جاری کیوں نہیں کی گئی
Protest

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.