geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 23, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

شہدائے پاکستان کو سلام…!

September 4, 2019 0 1 min read
Pak Army Martyrs
Share this:

Pak Army Martyrs

تحریر : رانا اعجاز حسین چوہان

ماہ ستمبر کے آغاز کیساتھ ہی عوام پاکستان کے دل ودماغ، ارواح و اجسام پاک فوج کے بہادر شہیدوں ، جانبازسپاہیوں اورغازیوں کی یادوں کی روشنی اور خوشبو سے معطر ہوجاتے ہیں، ان شہدا ئے وطن کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے چھ ستمبر کا دن، عوام پاکستان اور مسلح افواج کی جانب سے یوم شہداء اور یوم دفاع وطن کے طور پر منایا جاتا ہے ۔وہ چھ ستمبر کا ہی دن تھا جب پاکستان کا ازلی دشمن بھارت پاکستان کو ختم کرنے کے لیے چڑھ دوڑا تھا،امتحان اور آزمائش کی ہر گھڑی اور ہر موقع کی طرح اس وقت بھی اللہ تعالیٰ کی خصوصی مدد اہل حق ، اہل پاکستان کے شامل حال رہی ۔ اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتی پاکستان کی بہادر بری ، بحری اور فضائی افواج نے دشمن کے وار روکنے کے لئے اپنے سینے ڈھال بنا دیے۔

اس مو قع پر شہریان پاکستان کے رویے بھی بے مثال تھے، ادھر بھارتی حملہ ہوا ، ادھر تمام اختلافات ختم ۔ اہل زر نے اپنا مال و دولت، اہل فن نے اپنا کسب و کمال، اہل قلم نے اپنے الفاظ و جذبات اور اہل دل نے اپنی وفائیں اور دعائیں سب پاکستان کے لیے وقف کردیں۔ہر ہر پاکستانی ”میرا سب کچھ میرے وطن کا ہے” کی عملی تفسیر و تصویر بن گیا۔ہر محاذپر گھمسان کا رن پڑا ، پاکستان کے بہادر بیٹوں نے زمین ، فضاء اور سمندر میں ہر معرکے اور ہر مورچے میں دشمن کے دانت کٹھے کئے، اورالحمد اللہ افواج پاکستان اور اہل پاکستان اور محبان پاکستان سرخرو و سرفراز ٹھہرے۔ جبکہ یہ حقیقت ہے کہ جب بھی کبھی معاملہ دفاع وطن کا آیا پاکستان کی فوجی و سول قیادت اور پوری پاکستانی قوم ایک جسم و جان کی مانند ایک صفحے پر متحدہوتی ہے، اور ان کا یہ پختہ اتحاد اقوام عالم کو واضع پیغام دیتا ہے کہ پاکستانی قوم ہر طرح کے کٹھن حالات کا مقابلہ کرنا، اور ملک دشمن عناصر کو ناکوں چنے چبوانا جانتی ہے ،چاہے وہ 1948 ء کی پاک بھارت جنگ ہو یا1965ء اور1971 ء کی جنگیں پاکستان کی بری، بحری اور فضائی افواج نے ہر محاذ پر دشمن کو دھول چٹائی ہے۔

پاکستان کا دفاع لاکھوں شہداء کے خون سے عبارت ہے، دفاع کی خاطر شجاعت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والوں کو قوم نے نشان حیدر، ستارہ جرات، تمغہ جرات، اور دیگر فوجی اعزازات سے نوازا، اور ان بہادر سپوتوں کے بہادری کے کارنامے قوم کے دلوں میں زندہ ہیں اور رہیں گے۔ آج ایک بارپھر پاکستان کو بھارت کی جارحیت کا سامنا ہے ، لیکن پاکستان کے دشمن یاد رکھیں کہ آج افواج پاکستان اور عوام پاکستان میں دشمن کا بھر پور مقابلہ کرنے کا پہلے سے کہیں زیادہ جذبہ موجود ہے۔ پوری پاکستانی قوم جنرل قمر جاوید باجوہ جیسے بہادر سپاہ سالار کی قیادت پر فخر کرتی ہے، اور پوری قوم ہر مشکل موڑ پر بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ماضی میں ملک دشمن عناصر نے دہشت گردی کی بہیمانہ وارداتوں میں معصوم شہریوں کا قتل عام کرکے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں رخنہ ڈالا، اور ملک کو معاشی و اقتصادی ترقی میں پھلنے پھولنے نہ دیا جس پر افواج پاکستان نے سیاسی و عسکری قیادت کی مشاورت سے دہشت گردوں کے خلاف کئی بڑے آپریشن کئے ، جن میں آپریشن خیبر فور، آپریشن رد الفساد، آپریشن ضرب عضب ، نیشنل ایکشن پلان ، آپریشن راہ راست، آپریشن المیزان، راہِ حق اورآپریشن راہِ نجات قابل ذکر ہیں۔

ان تمام آپریشنز میں سکیورٹی فورسز کو دہشت گردوں کیخلاف نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئیں،اٹھانوے فیصد سے زائد دہشت گردوں کا قلع قمع ہوا ، اور غیرملکیوں سمیت دہشت گرد تنظیموں کے متعدد اہم کمانڈرز ان آپریشنز میں مارے گئے، جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ، ایمونیشن، گاڑیاں اور دوسراسامان حرب قبضے میں لیا گیا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میںجتنی قربانیاں ہماری فوج،پولیس ، رینجرز ،ایف سی،انٹیلی جنس اداروں ، طالب علموں اور عوام نے دی ہیں دنیاکی کوئی قوم اور ملک اس کی مثال پیش نہیں کرسکتا۔ ان آپریشنز میں پاک فوج کے بہادر جوانوں، افسروں اور سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں اور سول شہریوں سمیت 80 ہزار سے زائد افراد نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے دفاع وطن کو ناقابل تسخیر بنا دیا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی غیرمعمولی فعالیت اور ملک دشمن عناصر کے خلاف سخت ترین کاروائی کے احکامات سے جہاں پوری قوم کا حوصلہ بلند ہوا، وہیں پاک فوج کا مورال بھی بلند ہوا ہے، مختلف آپریشنز کے ذریعے دہشت گردی کے مکمل خاتمے میں سیکورٹی فورسز، رینجرز اور مسلح افواج کی دلیری اور شجاعت قابل دید ہے۔ آج پوری پاکستانی قوم پاک فوج اور مسلح سیکورٹی فورسز کے شہدوں کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے ہمارے محفوظ کل کے لیے اپنا آج قربان کر دیا۔

غازیوں اور شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ خصوصی طور پر سلام ان غازیوں اور شہیدوں کو جنہوں نے وطن عزیز کے دفاع اور سلامتی کی خاطر غیر روائتی جنگوں اور خفیہ معرکوں میں اپنا کردار ادا کیا، ان خاموش مجاہدوں کے کارناموںسے قوم آگاہ نہیں ، مگر مادر وطن کی سلامتی اور دفاع کے لے ان کی قربانیاں لازوال اور ناقابل فراموش ہیں، جن کے مقصد کی لگن نے مادر وطن کو ناقابل تسخیر بنا دیا ۔ پاکستانی افواج کے خفیہ اداروں نے تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ جنگ لڑی اور سفاک دشمن کو ایسے زخم لگائے کہ دشمن آج بھی اپنے زخم چاٹ رہا ہے ۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاک سرزمین کی حفاظت پر معمور ہر سپاہی کو سلامت اور سربلند رکھے جو کہ برف زاروں ، ریگزاروں ، اور کہساروں پر اہل پاکستان کو دشمن کے شر سے محفوظ رکھنے کے لیے سینہ سپر ہیں۔
Rana Aijaz Hussain

تحریر : رانا اعجاز حسین چوہان

ای میل:ranaaijazmul@gmail.com
رابطہ نمبر:03009230033

Share this:
Indian Army in Kashmir
Previous Post بھارتی زعم کی تقویت ہماری معاشرتی تنزلی!
Next Post ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہ کرنے کی کوئی پالیسی نہیں: ترجمان پاک فوج
Major General Asif Ghafoor

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.