geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 23, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستان اسٹاک ایکسچینج؛ ایک دن میں سب سے زیادہ حصص کی خرید و فروخت کا نیا ریکارڈ

May 27, 2021 0 1 min read
Pakistan Stock Exchange
Share this:

Pakistan Stock Exchange

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) ملک کے معاشی میدان سے اچھی خبروں کا اثر پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر بھی پڑ رہا ہے جس کے نتیجے میں بدھ کو ایک دن میں سب سے زیادہ حصص کی خرید و فروخت کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔

معیشت سے متعلق حوصلہ افزاء اطلاعات رواں مالی سال کے ابتدائی دس ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 77کروڑ 30لاکھ ڈالر فاضل ہونے اور وزیر اعظم کی جانب سے نوجوانوں کے لیے دو نئی اسکیمیں متعارف کرنے اور ان اسکیموں کے لیے 100ارب روپے کے فنڈ کے قیام کے اعلان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو بھی تیزی کا رحجان برقرا رہا اور ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک روزہ کاروباری حجم 131 فیصد کے اضافے سے ایک ارب 56 کروڑ 33 لاکھ 60 ہزار 922 حصص کے سودوں پر مشتمل رہا جبکہ اس سے قبل 11 فروری 2021 کو ایک ارب 12کروڑ حصص کے سودے ریکارڈ کیے گئے تھے۔

بدھ کو تاریخ میں پہلی بار 84 فیصد شئیرز کی ٹریڈنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔ کاروباری حجم کے اعتبار سے ورلڈ ٹیلی کام سرفہرست رہا جس کے 70 کروڑ 70 لاکھ حصص کی ٹریڈنگ ہوئی جبکہ 49 فیصد چھوٹے پیمانے کے حصص کی ٹریڈنگ ریکارڈ کی گئی۔ تیزی کے باعث 67.13 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جب کہ حصص کی مالیت میں بھی 85ارب 36 کروڑ18 لاکھ 78ہزار 406 روپے کا اضافہ ہوا۔
اقتصادی محاذ پر حوصلہ افزاء اطلاعات کی وجہ سے سرمایہ کاری کے بیشتر شعبوں کی سرمایہ کاری دلچسپی بڑھنے سے کاروبار کے تمام دورانیے میں مارکیٹ مثبت زون میں رہی اور ایک موقع پر 555 پوائنٹس کی تیزی بھی ہوئی تاہم اختتامی لمحات میں فوری منافع کے حصول پر رحجان غالب ہونے سے تیزی کی مزکورہ شرح میں قدرے کمی واقع ہوئی۔ نتیجتاً کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 511.65 پوائنٹس کے اضافے سے46812.31 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 228.66 پوائنٹس کے اضافے سے 19126.85 ، کے ایم آئی 30 انڈیکس 758.65پوائنٹس کے اضافے سے 76750.06 اور پی ایس ایکس کے ایم آئی انڈیکس264.31 پوائنٹس کے اضافے سے 22810.71 پوائنٹس پر بند ہوا۔

بدھ کو کاروباری حجم منگل کی نسبت131 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر 1 ارب 56کروڑ 33لاکھ 60ہزار 922حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 423 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 284کے بھاؤ میں اضافہ، 125 کے داموں میں کمی اور 14کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں یونی لیور فوڈز کے بھاؤ 927.04روپے بڑھکر 16599روپے اور وائتھ پاکستان کے بھاؤ 138.26 روپے بڑھ کر 1981.84 روپے ہوگئے جبکہ رفحان میظ کے بھاؤ 150روپے گھٹ کر9350روپے اور محمود ٹیکسٹائل کے بھاؤ 20 روپے گھٹ کر400 روپے ہوگئے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی پر وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ ‏پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شیئرز کا تجارتی حجم تمام تر ریکارڈ توڑ کر 1.5بلین ایک نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے تجارتی حجم میں اضافے کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کی موجودہ معاشی پالیسیوں کو جاتا ہے۔ جس سے ملکی معیشت کو استحکام ملا اور سرمایہ کاروں کو اعتماد ملا ہے۔

Share this:
Sunil Shetty
Previous Post ’سندیسے آتے ہیں‘ سن کر سنیل شیٹھی آبدیدہ ہو گئے
Next Post پی ایس ایل 6 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلیے ہر میچ فائنل بن گیا
Sarfraz Ahmed

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.