geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 21, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

قیام امن کی پاکستانی کوششوں کو سراہتے ہیں، جرمن وزیر خارجہ

February 26, 2019February 26, 2019 1 1 min read
Shah Mehmood Qureshi
Share this:

Shah Mehmood Qureshi

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے جرمن ہم منصب سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو پلوامہ حملے کی تحقیقات میں تعاون کرنے کی پیشکش کر دی ہے، پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس کے ساتھ ٹیلی فون پر خطے کی صورتحال پر گفتگو کی۔ پاکستانی وزیر خارجہ نے اپنے جرمن ہم منصب کو پلوامہ حملے کے بعد بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور اس بات پر زور دیا کہ بھارت اس حملے کے حوالے سے پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کر رہا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا، ’’پاکستان ایک پر امن خطے کا خواہاں ہے اور امن اور سلامتی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔‘‘

پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جرمن وزیر ہائیکو ماس نے امن قائم کرنے کی پاکستانی کوششوں کو سراہا اور خطے میں امن اور سلامتی کے قیام پر زور دیا ۔ حال ہی میں کشمیر کا مسئلہ یورپی پارلیمان میں بھی زیر بحث آیا۔ شاہ محمود قریشی نے اپنی ایک حالیہ ٹویٹ میں لکھا تھا کہ یورپی یونین کی ذیلی کمیٹی برائے انسانی حقوق نے بھارت سے کشمیر میں امن کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔

رواں ماہ چودہ تاریخ کو بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں جموں سری نگر نیشنل ہائی وے پر بھارتی فوجیوں کے قافلے پر ایک خود کش حملہ کیا گیا تھا۔ اس حملے میں چالیس بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔ اس حملے کے فوری بعد بھارت نے پاکستان کو اس دہشت گردانہ حملے کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے ایسے الزامات کی تردید کی گئی ہے اور بھارت کو تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔

اس علاقائی تناؤ کے پیش نظر شاہ محمود قریشی نے اپنا دورہء جاپان بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق، ’’پاکستانی وزیر خارجہ نے اپنے جاپانی ہم منصب سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی حساس صورتحال کے پیش نظر یہ انتہائی ضروری ہے کہ وہ اس وقت پاکستان میں ہی رہیں۔‘‘

Share this:
Mahmood Abbas
Previous Post یورپی یونین مملکت فلسطین کو تسلیم کرے، محمود عباس
Next Post چین پر اضافی ٹیکس ٹرمپ نے فیصلہ موخر کر دیا
Donald Trump

Related Posts

US-Israel Strikes Escalate as Iran Retaliates, Oil Prices Fluctuate

امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں جنگ چوتھے ہفتے میں داخل

March 20, 2026
Pakistan Accuses India of Water Weaponization at UN Forum

اقوام متحدہ میں پاکستان نے بے بنیاد دہشت گردی کے الزامات پر بھارت کی آبی وسائل کو ہتھیار بنانے کی پالیسی کی سخت مذمت کی

March 20, 2026
Oil Prices Retreat as Hawkish Central Banks Rattle Markets

ایران جنگ کے تناؤ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں، بانڈ مارکیٹ میں ہلچل

March 20, 2026
Pakistan's Economy at High Risk from Hormuz Strait Disruption

ہرمز کے آبنائے میں خلل پاکستان کی معیشت کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے، مطالعہ انتباہ

March 20, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.