geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 23, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اختیارات سے تجاوز

October 14, 2019 0 1 min read
Supreme Court
Share this:

Supreme Court

تحریر : الیاس محمد حسین

پاکستان ایک ایسا ملک ہے جہاں اختیارات سے تجاوز کرنا معمولی سی بات ہے کئی سالوں سے سینکڑوں لاپتہ شہری معمہ بنے ہوئے ہیں پاکستان کی عدالتیں انہیں پیش کرنے کی اب تلک د ہائی دے رہی ہیں اور ان کے لواحقین آئے روز مظاہرے کرتے رہتے ہیں کچھ لاپتہ شہری تو حکومت کو بدنام کرنے کے لئے خود ”گمشدہ ” ہوگئے ہیں اور وہ دہشت گردی کے واقعات میں استعمال ہورہے ہیں پھر پولیس کے نجی عقوبت خانوں کی خبریں اکثر منظر ِ عام پر آتی رہتی ہیں ان حالات میں حقیقت کو تلاش کرنا پڑتاہے ہر حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ عوام کے بنیادی حقوق کی حفاظت کرے ورنہ بااختیار و بااثر طبقات قدم قدم پر بنیادی حقوق صلب کرنے کے دررپے ہیں یہ سب کچھ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے کیا جارہاہے ہو سکتا ہے۔

حکومت یہ سب نیک نیتی سے کررہی ہو اس میں کوئی شک نہیں کہ حکومت کو درپیش چینلجز میں انتہا پسندی اوردہشت گردی سب سے سرِفہرست ہیں اب تک دہشت گردی کے نتیجہ میں کم و بیش پچاس ہزار افراد شہید، لاکھ سے زیادہ معذورہو چکے ہیں کھربوں مالیت کی املاک تباہ اور قومی اداروں کوناقابل ِ تلافی نقصان پہنچ چکاہے۔ دہشت گردوںکی سر کوبی کیلئے پاک فوج نے ”اپریشن ردالفساد”شروع کررکھاہے جس کے بڑے مثبت نتائج شامنے آرہے ہیں جسے پوری قوم کی مکمل تائید حاصل ہے۔ لیکن اس کے باوجود بہت سے سیاستدانوں اوربیشتر عوامی حلقوں کو پولیس سمیت سکیورٹی فورسز میں چھپے ان اتھرے افسروں اور اہلکاروں پر بڑے تحفظات ہیں رائو انوار کی مثال سب کے سامنے ہے ۔سانحہ ماڈل ٹائون، سانحہ ساہیوال میں تو ذمہ داروںکی فوٹیج بھی موجودہیں پھر بھی ان کو قرار واقعی سزا نہیں دی جا سکی اور معاملہ لٹک کررہ گیاہے اس کے علاوہ تھانوںمیں پولیس تشدد سے ہلاکتوں کے کئی واقعات ہوتے رہتے ہیں پولیس مقابلوںمیں بے گناہوںکو ڈاکو پوز کرکے ہلاک کرنے کی کئی کہی ان کہی کہانیاں گردش کرتی ہیں۔

پاکستان میں تین درجن سے زائد مختلف ایجنسیاں کام کررہی ہیں،رینجر،پولیس، محافظ ،ایلیٹ فورس،ڈولفن اور کئی قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی موجود ہیں پھر سکیورٹی اداروںکو شتربے مہار اجازت دینا یا ان کااختیارات سے تجاوز کرناکچھ نرالی منطق نہیں۔ اگر قانونی طور اور آئینی اعتبار سے دیکھا جائے تو یہ سب کچھ پاکستان کے آئین کی روح کے منافی ہے1977ء کے آئین میں شہریوںکے حقوق کی ضمانت دی گئی ہے۔ کسی پاکستانی کو بھی دہشت گردوں کے خلاف سخت سے سخت قانون سازی پر کوئی اعتراض نہیں لیکن مظلوم لوگوں کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے ۔ اس میں کوئی شک اوردوسری رائے نہیں ہو سکتی کہ پاکستان کے دشمنوں،انسانیت کے قاتلوں اور امن کی کوششوںکو سبوتاژ کرنے والوںسے کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے لیکن حکمرانوںکو کسی شہری کو اس کے بنیادی حق سے محروم کرنے کا کوئی حق ہے نہ جواز۔ ہرپارٹی جب وہ اپوزیشن میں ہوتی ہے تھانہ کلچر تبدیل کرنے کے بلندو بانگ دعوے کرتی ہے پھر اسی رنگ میں رنگ جاتی ہے۔

ضروری ہے کہ مسلح مذہبی اور سیاسی گروہوں اور جرائم پیشہ افرادکے خلاف سخت کارروائی کی جائے جبکہ جوہری تنصیبات، ہوائی اڈوں،پارلیمنٹ، عدلیہ ،انتظامیہ، میڈیا ارکان کا اغواء ،قتل یا حملوں ۔عبادت گاہوں کو نقصان پہچانے والوں سخت ترین سزائیں دینی چاہیے ،سائبر جرائم بھی اسی زمرے میں آئیں گے لیکن حکومت کو نیب یا کسی اور دارے کو سیاسی مخالفین کی زبان بند کرنے کیلئے استعمال نہیں کرنا چاہیے ورنہ جمہوری حکمران ڈکٹیٹر بن جائیں گے آج موجودہ حکومت کے مخالفین شورمچارہے ہیں کہ ان سے احتساب کے نام پر سیاسی انتقام لیا جارہاہے حکومت کو اپنے طرزِ عمل سے اس تاثرکوزائل کرناہوگا ۔۔ یقیناسیاسی حلقوں کی اس بات میں وزن ہے اس لئے موجودہ حکمرانوں کیلئے اعتدال کا راستہ اختیارکرنادانشمندی ہے۔کہا جاتاہے پاکستان میں کسی بھی وقت کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

بہتر ہے حکومت تمام سرکاری اداروں اور محکموں میں اصلاحات کرے۔ اگر ملکی حالات دیکھیں تو ہر پاکستانی کی خواہش کہ دہشت گردوںکو سخت ترین سزائیں دے کر انہیں عبرت کا نشان بنادیا جائے لیکن جناب اختیارات سے تجاوز کرنا بھی سماجی دہشت گردی ہے اس سے نہ صرف عوام کے بنیادی حقوق متاثرہوتے ہیں بلکہ مسائل بھی پیداہورہے ہیں اس لئے خاص طورپرقانون نافذ کرنے والے اداروںاور محکموںمیں ترجیحی بنیادوںپر اصلاحات کرکے تنظیم ِنوکی جائے یہ وقت کی اہم ضرورت ہے اور عمران خان کا عوام سے وعدہ بھی کہ ہم تھانہ کلچر تبدیل کردیں گے جنابِ وزیر ِ اعظم اپنا وعدہ پورا کریں۔
Ilyas Mohammad Hussain

تحریر : الیاس محمد حسین

Share this:
Father Son Murder
Previous Post باپ بیٹے کا قتل: ملزمان نے آلہ قتل اور ہاتھ دھوئے، شواہد مٹانے کیلئے پونچھا لگایا
Next Post عراق میں شدید سیاسی بحران و ہنگامے
Iraq Protests

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.