geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 23, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پی ایس ایل: کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

March 2, 2020 0 1 min read
Pakistan Super League
Share this:

Pakistan Super League

راولپنڈی (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 14 ویں میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔

کراچی کنگز نے 184 کا ہدف 19 ویں اوور کی تیسری گیند پر 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے 31 گیندوں پر 54 رنز بنائے،فوٹو:پی ایس ایل آفیشل
یونائیٹڈ کی اننگز کا ٓآغاز مایوس کن رہا اور اس کے اوپنر کولن منرو دوسرے ہی اوور میں 2 کے مجموعی اسکور پر ایک رنز بنا کر محمد عامر کا شکار ہوگئے۔

ان کے بعد آنے والے رضوان حسین نے رونکی کے ساتھ مل کر تیزی سے رنز بڑھانے کی کوشش کی تاہم رضوان بھی 51 کے مجموعی اسکور پر 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

اسلام آباد کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کولن انگرام تھے جو کہ دسویں اوور میں 77 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔

ان کے بعد کپتان شاداب خان نے قائدانہ اننگز کھیلی اور رونکی کے ساتھ مل کر اسکور 183 تک پہنچادیا۔

لیونک رونکی نے 58 گیندوں پر 85 اور شاداب خان نے 31 گیندوں پر 54 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر،عماد وسیم اور عمر خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

کراچی کنگز کے بلے باز ایلکس ہیلز کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا،فوٹو:پی ایس ایل آفیشل
ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کو پہلے ہی اوور میں دھچکا لگا جب بابر اعظم رن لینے کوشش میں کھاتہ کھولے بغیر رن آؤٹ ہوگئے۔

بابر کے بعد شرجیل خان نے جارحانہ انداز میں اپنی اننگز آگے بڑھائی تاہم وہ 58 کے مجموعی اسکور پر رومان رئیس کی گیند پر آؤٹ ہوگئے انہوں نے 20 گیندوں پر 38 رنز کی اننگز کھیلی۔

ان کے بعد ایلکس ہیلز اور کیمرون ڈیلپورٹ ٹیم کو سہارا دیا اور مجموعی اسکور 122 تک پہنچا دیا،اس موقع پر ڈیلپورٹ 38 رنز بنا کر اسٹین کا شکار ہوگئے۔

136 کے اسکور پر ایلکس ہیلز بھی آؤٹ ہوگئے انہوں نے 52 رنز کی قیمتی اننگز کھیلی، ان کے بعد افتخار احمد بھی ایک رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔

اس صورتحال میں ویسٹ انڈین وکٹ کیپر بلے باز والٹن اور کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ذمہ داری سے کھیلتے ہوئے ٹیم کو فتح دلوادی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ڈیل اسٹین، رومان رئیس اور احمد صفی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی جب کہ کنگز کے دو کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔

کراچی کنگز کے بلے باز ایلکس ہیلز کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

Share this:
Hazrat Khadija
Previous Post ام المؤمنین حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا
Next Post ایف بی آر نے مزید 12 بے نامی جائیددادوں کا سراغ لگا لیا
FBR

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.