geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 23, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مرضی سے جینے کی سزا موت

October 8, 2020 1 1 min read
Honor Killing
Share this:

Honor Killing

تحریر : ممتاز ملک. پیرس

اللہ پاک نے انسان کو دنیا میں آذاد پیدا کیا. اس آذادی میں اس کی سوچ اس کا اسی طرح بنیادی حق قرار دیا جس طرح اس کا سانس لینا, کھانا کھانا ,پانی پینا.. اسی سوچ کے حق میں اس کا یہ فیصلہ کرنا کہ اسے کیا طرز زندگی اپنانا ہے, کونسا مذہب اختیار کرنا ہے, کن سے دوستی کرنی ہے, کن سے کاروباری معاملات رکھنا ہیں اور کئی ایسے ہی دوسرے معاملات …

ان سبھی حقوق میں سر فہرست ہے اس کا یہ حق کہ وہ خود سے یہ فیصلہ کرے کہ وہ کس شخص کیساتھ اپنی زندگی گزارنا چاہتا ہے یا چاہتی ہے. یعنی وہ کس کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنا چاہتا ہے. یہ اس قدر اہم حق ہے کہ اللہ پاک نے اپنی آخری کتاب اور آخری نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلّم کی زبانی اس بات کا حکم دیا اور اس پسند اور رضامندی کے بغیر اس رشتے کو ہی جائز قرار نہیں دیا.

لیکن ہم اپنے معاشرے پر نظر دوڑائیں تو صورتحال خوفناک بھی ہے اور عجیب و غریب بھی. چند فیصد لوگوں کے سوا باقی سبھی کے ہاں شادیاں عملی طور پر جبری ہی ہوتی ہیں. لڑکی کی خصوصاً اور لڑکے کی عموماً وہیں پر شادی کرنے میں روڑے اٹکائے جاتے ہی جہاں اس رشتے میں ان کی اپنی رضامندی شامل ہوتی ہے.

لڑکی کے ابّا اور بھائیوں کی مونچھ کا بال داؤ پر لگ جاتا ہے کہ لڑکی ہو کر اس نے اپنی مرضی سے کیسے اپنا بَر چن لیا. اللہ نے اجازت دی ہو تو دی ہو , انہیں اس کیا فرق پڑتا ہے فرق پڑتا ہے تو لڑکی کے ابَا اور بھائیوں کی اجازت سے . کہ انہیں یا تو اس شادی کے بدلے من چاہے مفادات حاصل ہوں یا پھر اور کچھ نہیں تو ان کی انا کی تسکین تو ضرور ہونی چاہئے ورنہ پھر یہ شادیی کبھی نہیں ہو سکتی. اور لڑکے نے اپنے لئیے کوئی لڑکی پسند کر لی تو لڑکے کی امّاں اور بہن کے پیٹ میں بل پڑنا لازمی ہیں . کیونکہ وہ گھر کے لیئے غلامانہ اور ملازمانہ مزاج بہو لانا چاہتی ہیں جبکہ لڑکا تو لے آیا ہنر مند یا ان کے مقابلے اور ٹکر کی سیانی بہو تو اس شادی سے انہیں کیا آرام ملا .

ایشئین ممالک میں ہونے والے نام نہاد غیرت کے نام پر قتل یعنی آنر کلنگ کا سرا بھی کہیں نہ کہیں انہیں واقعات کے ساتھ جا کر جڑتا ہے. آنر کلنگ تعداد اس قدر خوفناک ہے کہ اس پر شرم سے ہی ڈوب مرنے کو جی چاہتا ہے. پاکستان میں اس کی شرح کا اندازہ اسی بات سے لگا لیجیئے کہ ایک عالمی اندازے کے مطابق دنیا بھر میں ہونے والے عزت کے نام پر اگر پانچ قتل ہوتے ہیں تو ان میں سے ایک قتل پاکستان میں ہوتا ہے .

افسوس صد افسوس ہمارے ہاں سالہا سال تک ویسے بھی دورے کیسز میں بھی نہ تو قاتلوں کو سزائے موت ہوتی ہے اور نہ ہی زانیوں کو سولی پر چڑھایا جاتا ہے… لیکن ماراجاتا ہے تو محبت سے عزت سے اپنا گھر بسانے والے معصوم لوگوں کو چن چن کر اور ڈھونڈ ڈھونڈ کر بیدردی سے مار دیا جاتا ہے… آپ جانتے ہیں ہمارے ہاں دہشت گرد اورچور ڈاکو کیوں زیادہ ہو گئے ہیں؟

آپ جاننا چاہتے ہیں کہ ہمارے ہاں ہماری اولادوں کی آنکھ سے حیا اور زبان سے لحاظ کیوں رخصت ہو گیا ہے؟ تو غور کیجیئے اپنے ارد گرد ایسے لوگوں ان چوروں ڈاکوؤں قاتلوں اور زانیوں کے والدین کے حالات زندگی پر اور ان کی شادیوں کے معاملات پر.. ان میں ننانوے فیصد وہ لوگ ہیں جن کے والدین کو جبراً ایک دوسرے کا شوہر یا بیوی بننے پر مجبور کیا گیا. جبکہ وہ ایک دوسرے کی ذات سے کیا وجود سے بی نفرت کرتے تھے . گزارنے کو شاید انہوں نے ساری زندگی بھی ایک ہی گھر میں گزار دی ہو گی. لیکن اس میں بے ان کی رضا سے زیادہ ان کی مجبوری یا خوف ہی حائل رہا یا اولاد پیدا ہونے پر اس کی محبت نے انہیں اپنا دل مارنے ہر مجبور کر دیا. اورجب اولاد اپنے پاؤں پر کھڑی ہوئی تو اپنی مرضی کی زندگی گزارنے کی راہ میں وہی اولاد ہی چٹان بن کر کھڑی ہو گئی.

گویا ایک جبری فیصلے سے آپ کے ہاں پیدا ہونے والی پوری نسل کو مشکوک بھی بنا دیا اور مجرم اورنفسیاتی مریض بھی . حرام کے رشتے سے حلال کی اولاد کی توقع بالکل ایسا ہی ہے جیسا سورج سے ٹھنڈک اور سائے کی تمنا ..
جہاں ایک فریق نے شادی سے انکار کیا تو دوسرے فریق کو اس سے اپنی سوچ کا دائرہ بدل لینے کے بجائے اسے اپنی ضد اور انا بنا کر اسے سبق سکھانے کی سوجھی اور اپنے اس مجرمانہ عمل کو نام دیدیا عزت کی خاطر قتل کا . کمال ہے نا اتنے بڑے بے غیرتی کے کام کو( جس میں کس کا حق فیصلہ اللہ اور رسول کیساتھ قانون کا بھی دیا ہوا اپنی زندگی اپنی مرضی اور پسند کے انسان کے ساتھ گزارنا ) کو بدمعاشی اورغنڈہ گردی کے ذریعے سلب کر لیا جائے. ایک انسان کی زندگی کو اس کی خواہشات اور احساسات کا مقبرہ بنا دیا جائے. یا اسے موت کے گھاٹ اتار دیا جائے یا اسے زندہ جلا دیا جائے… اور نام دیدیا جائے عزت کے نام پر قتل. ….
اور قتل بھی نوے فیصد کیسز میں صرف خواتین کے ہی قتل…

اس کا مطلب ہے غیرت صرف مرد میں ہوتی ہیں اسے جننے والی عورت کا غیرت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے. اس لحاظ سے مرد میں غیرت کہاں سے آئی؟ انسان تو جو کچھ دنیا میں لیکر آتا اپنی ماں کے خون سے ہی لیکر آتا ہے .
تو ڈرئیے اس دن سے جب عورت نے مرد کو اپنی خون سے دی ہوئی غیرت خود بھی کھانی شروع کر دی تو گھر گھر غیرت کے نام پر مردوں کی لاشیں بچھ جائینگی . اس دن سےخدا کی پناہ مانگیں . اور اپنی اولادوں اور بہن بھائیوں کی شادیوں میں ان کی رائے اور مرضی کو اہمیت دیکر انہیں حرام کی زندگیاں گزارنے سے بچائیں. ورنہ یہ بوجھ آپ کی گردن سے قیامت تک نہیں اتر سکتا. دنیا میں تو برباد ہونگے ہی آخرت بئ نہ بچا پائیں گے.
Mumtaz Malik

تحریر : ممتاز ملک. پیرس

Share this:
Data Ganj Bakhtiar Syed Ali Hajveri
Previous Post سید علی ہجویری
Next Post چارسدہ میں ڈھائی سال کی بچی زیادتی کے بعد قتل
Charsadda, Girl, Rape, Murder

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.