geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 21, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

رمضان اور مہنگائی کا طوفان

May 12, 2019 0 1 min read
Ramadan and inflation
Share this:

Ramadan and inflation

تحریر : محمد عرفان چودھری

رمضان اپنے ساتھ ان گنت برکتیں اور رحمتیں لے کر آتا ہے مگر ہمارے ہاں اسلامی جمہوریہ پاکستان میں تھوڑی نہیں بلکہ پوری کی پوری گنگا کے ساتھ جمنا بھی اُلٹی بہتی ہے گراں فروش رمضان کے مہینے میں یوں چُھڑیاں تیز کرتے ہیں جیسے قصائی بکر عید پرکرتے ہیں اور بکرا ذبح کرنے کے بعد ذبیحہ کی کھال تک اُڈھیڑ کر لے جاتے ہیں بالکل اسی طرح ماہِ رمضان کے با برکت مہینے میں دکاندار غریب عوام کا خون چوسنے کے ساتھ عوام کی کھال تک اُڈھیڑنے کی سعی کرتے ہیں جو کہ حکومت وقت کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے کیونکہ اس با برکت مہنیے میں حکومت گرانفروشی کو روکنے میں بُری طرح ناکام نظر آرہی ہے پرائس کنٹرول کمیٹیاں صرف دس پندرہ روپے کی ریٹ لسٹ دینے تک محدود نظر آتی ہیں اس کے بعد پھل فروش ، سبزی فروش اور گرانفروش بھرپور انداز میں اپنے ہی طے شدہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش بیچتے نظر آرہے ہیں۔

آقا دو جہاں حضرت محمد ۖ کا ارشاد مبارک ہے کہ رمضان اللہ کا مہینہ ہے اس مہینے میں جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور دوزخ کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں اور شیطان کو زنجیر وں میں جکڑ دیا جاتا ہے آپۖ رمضان مبارک سے محبت فرماتے اور رمضان کے مہینے کو پانے کی اکثر دعا کرنے کے ساتھ رمضان کے استقبال کی تیاری فرماتے تا کہ رمضان کی برکتیں سمیٹی جا سکیں مگر یہ کیا ہم امت محمدی ۖ ہونے کے باوجود رمضان کی برکتیں سمیٹنے کی بجائے رمضان میں عوام کو لُوٹنے میں مصروف ہیں رمضان ہمیں بھوک برداشت کر کے غریب پروری کا درس دیتا ہے مگر ہم اس کے بر عکس رمضان میں غریب کو مارنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں شیطان جکڑ دینے کے باوجود اپنے انسانی چیلوں کی بدولت اپنا کام دکھانے میں مگن ہے تف ہے کہ ہم ایک ایسے ملک میں رہتے ہوئے جو کہ وجود میں بھی اسی با برکت مہینے میں آیا اپنی اسلامی تعلیمات سے کوسوں دُور ہیں۔

جبکہ بہت سے غیر اسلامی ممالک میں رمضان کے مہینے کی نسبت رمضان سیل لگائی جاتی ہیں جہاں پر مسلمانوں کو ارزاں نرخوں پر اشیائے خوردونوش دستیاب ہوتی ہیں جہاں پر امیر و غریب دونوں اس با برکت مہینے کی برکتوں و رحمتوں سے استفادہ حاصل کرتے ہیں جبکہ ہمارے ہاں عام دنوں میں بکنے والی اشیاء دگنی چوگنی مہنگی ہو جاتی ہیں جن میں پھل سر فہرست ہیں اور ناقص تیل میں بنے ہوئے سموسے پچیس روپے فی عدد تک پہنچ جاتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ آج کل لیموں مہنگے ہونے کے بڑے چرچے سننے کو مل رہے ہیں جو کہ چار سو روپے فی کلو تک بِک رہے ہیں لیموں عموماََ گرمی کی شدت میں پیاس کم کرنے کے لئے بطور شکنجین مشروب کے استعمال ہوتا ہے اور غریب عوام کا پسندیدہ مشروب ہے مگر موجودہ دورِ حکومت میں اس غریبوں کے مشروب کو بھی غریبوں کی پہنچ سے دور کر دیا گیا ہے اُن غریبوں کی جنہوں نے یہ سوچ کر پاکستان تحریک انصاف کو وٹ دیا کہ باقی پارٹیوں کی طرح شائد یہ پارٹی اُن سے الگ ہو یہ پارٹی غریبوں کی پارٹی ہو۔

عام آدمی کی پارٹی ہو مگر شائد یہ غریب عوام بھول گئے تھے کہ جب کوئی بھی پارٹی برسرِ اقتدار آتی ہے تو وہ سب سے پہلے اپنے منشور سے ہٹتی ہے عوام سے کئے گئے وعدوں سے پھرتی ہے اور ویسے بھی پاکستان تحریک انصاف یو ٹرن کے حوالے سے مشہور جماعت ہے مگر وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب پھر بھی آپ سے استدعا کی جاتی ہے کہ ایک یو ٹرن غریب عوام کے لئے بھی لے لیں کیونکہ اس قوم کا اب بھرکس نکل چکا ہے لوگ تذبذب کا شکار ہیں شش و پنج میں مبتلا ہیں کہ کل کیا ہو گا کیونکہ ابھی تو رمضان ہے لوگ بھوکے رہ رہے ہیں مگر کل عید کا تہوار بھی آنا ہے لوگوں نے خوشیاں بھی منانی ہیں بچوں کے لئے نئے کپڑے اور جوتے بھی لینے ہیں اس لئے وزیر اعظم صاحب کچھ ہوش کے ناخن لیں اور صحیح معنوں میں تبدیلی کے ثمرات پاکستانی غریب عوام کی دہلیز تک پہنچائیں جہاں کے لوگ دکانداروں کے رحم و کرم پر ہیں کیا حکومت کا دھیان ان غربت و افلاس کی ماری عوام پر نہیں پڑتا کیا ان غریب لوگوں کی داد رسی کرنا حکومت کا کام نہیں یا ان غریب لوگوں کی داد رسی کے لئے مریخ سے خلائی مخلوق آئے گی اگر ایسی ہی بات ہے تو موجودہ حکومت یہ پلے باندھ لے کہ پھر اگلی حکومت بھی خلائی مخلوق کی ہی ہو گی اور جس طرح سابقہ حکومت کے فرعون اللہ کی گرفت میں ہیں بالکل اسی طرح موجودہ حکومت بھی اپنی ناقص پالیسیوں کی بدولت کٹہرے میں ہو گی اور پھر انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے اور جس طرح عوام آپ کی بدولت آج رمضان کے با برکت مہینے میں مہنگائی کے طوفان میں جکڑی ہوئی ہے کل آپ کی حکومت بھی اسی طرح طوفان کی ذد میں ڈگمگا رہی ہو گی اور پھر تبدیلی کو سنبھالنے والا کوئی نہیں ہو گا۔
Mohammad Irfan Chaudhary

تحریر : محمد عرفان چودھری

Share this:
Mother
Previous Post ماں کتنی ٹھنڈک ہے تیرے نام کے ان حرفوں میں
Next Post دوسری کمشنر کراچی میراتھن بین الاقوامی سطح شہر قائد میں 5 جنوری 2020ء کو منعقد ہو گا۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی کا اعلان
Commissnioer Karachi Merathon

Related Posts

US-Israel Strikes Escalate as Iran Retaliates, Oil Prices Fluctuate

امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں جنگ چوتھے ہفتے میں داخل

March 20, 2026
Pakistan Accuses India of Water Weaponization at UN Forum

اقوام متحدہ میں پاکستان نے بے بنیاد دہشت گردی کے الزامات پر بھارت کی آبی وسائل کو ہتھیار بنانے کی پالیسی کی سخت مذمت کی

March 20, 2026
Oil Prices Retreat as Hawkish Central Banks Rattle Markets

ایران جنگ کے تناؤ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں، بانڈ مارکیٹ میں ہلچل

March 20, 2026
Pakistan's Economy at High Risk from Hormuz Strait Disruption

ہرمز کے آبنائے میں خلل پاکستان کی معیشت کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے، مطالعہ انتباہ

March 20, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.