geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 21, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

راولپنڈی میں شادی والے گھر میں آگ لگنے سے دلہن سمیت 5 خواتین جاں بحق

January 16, 2019January 16, 2019 0 1 min read
Marriage Home Fire in Rawalpindi
Share this:

 Marriage Home Fire in Rawalpindi

اسلام آباد (جیوڈیسک) راولپنڈی میں شادی والے گھر میں آگ لگنے سے دلہن سمیت 5 خواتین جاں بحق ہو گئیں، پولیس کے مطابق دلہن کی کل مہندی اور 17 تاریخ کو رخصتی تھی، آگ خود لگی یا کسی نے لگائی؟ تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

راولپنڈی سکستھ روڈ پر شادی کے گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں دلہن سمیت پانچ خواتین کے ہلاک ہونے کا دلخراش واقعہ پیش آیا۔ دلہن کے چچا نے الزام لگایا ہے کہ ہلاکتیں ریسکیو ٹیم کی غفلت کے باعث ہوئیں۔

بدقسمت گھر میں ہر طرف تباہی کے مناظر نظر آنے لگے جہاں کچھ دیر پہلے خوشیوں کے نغمے گونج رہے تھے۔ شادی کے اس گھر میں اچانک بھڑکنے والی آگ نے سب کچھ خاک کر دیا۔

جاں بحق ہونے والی دلہن کے چچا نے الزام لگایا ہے کہ ہلاکتیں ریسکیو ٹیم کی غفلت کے باعث ہوئیں، میں ہاتھ جوڑتا رہا کہ اگرکسی نے کچھ کہا تو معاف کر دو مگر انہوں نے آگ نہیں بجھائی۔

اہل محلہ کا بھی کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیم بروقت آپریشن کرکے جانیں بچاسکتی تھی لیکن وہ کھڑے رہے اور کچھ نہیں کیا۔

اہل محلہ کا کہنا ہے کہ 1122 کی ٹیم تاخیر سے پہنچی اور گاڑیوں میں آگ بجھانے کیلئے پانی بھی نہایت کم تھا۔ ایک مقامی شخص نے بتایا کہ ریسکیو والے 45 منٹ بعد پہنچے اور 10 منٹ بعد گاڑی میں پانی بھی ختم ہو گیا۔

دوسری جانب راولپنڈی ڈسٹرکٹ آفیسر ریسیکو 1122 ڈاکٹر عبدالرحمان نے متاثرین کے الزامات کو یکسر مسترد کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ آٹھ سے دس منٹ میں پہلی گاڑی پہنچی آگ بہت زیادہ تھی فوری مزید گاڑیاں بھیج کر آپریشن شروع کر دیا گیا تھا۔

جاں بحق ہونے والوں میں 14 سال کی حنا، 20 سال کی حفضہ، 25 سال کی مناہل، 22 سالہ نینا اور دلہن ثناء طارق شامل ہیں۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق شادی والے گھرمیں گیس کا کمپریسر پھٹنے سے آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔

آتشزدگی کے نتیجے میں دلہن ثناء طارق سمیت چار مزید لڑکیاں زخمی ہوئیں جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا مگر بدقسمتی سے پانچوں زخمی لڑکیاں جانبر نہ ہوسکیں۔

Share this:
Ayatollah Mahmoud Hashemi
Previous Post کیا شاھرودی کی وفات سے خامنہ ای کی جانشینی کی نئی جنگ شروع ہو گی؟
Next Post پی آئی اے میں بہترین لوگ ہیں مگر انہیں کام نہیں کرنے دیا گیا: سربراہ پی آئی اے
Arshad Malik

Related Posts

US-Israel Strikes Escalate as Iran Retaliates, Oil Prices Fluctuate

امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں جنگ چوتھے ہفتے میں داخل

March 20, 2026
Pakistan Accuses India of Water Weaponization at UN Forum

اقوام متحدہ میں پاکستان نے بے بنیاد دہشت گردی کے الزامات پر بھارت کی آبی وسائل کو ہتھیار بنانے کی پالیسی کی سخت مذمت کی

March 20, 2026
Oil Prices Retreat as Hawkish Central Banks Rattle Markets

ایران جنگ کے تناؤ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں، بانڈ مارکیٹ میں ہلچل

March 20, 2026
Pakistan's Economy at High Risk from Hormuz Strait Disruption

ہرمز کے آبنائے میں خلل پاکستان کی معیشت کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے، مطالعہ انتباہ

March 20, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.