geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 22, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

خطے کے دو بڑے حریف، ترکی اور اسرائیل باہمی قربت کے لیے کوشاں

March 9, 2022 0 1 min read
Tayyip Erdogan
Share this:

Tayyip Erdogan

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی اور اسرائیل دو علاقائی حریف ہیں، جو اب باہمی قربت کی کوشش میں ہیں۔ صدر ایردوآن کی دعوت پر اسرائیلی صدر ہرزوگ نو مارچ سے ترکی کا سرکاری دورہ کریں گے۔ گزشتہ بارہ برسوں میں ترک اسرائیلی تعلقات میں زیر و بم پر ایک نظر۔

اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ اپنے ترک ہم منصب رجب طیب ایردوآن کی دعوت پر بدھ نو مارچ سے ترکی کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں، جس دوران دونوں علاقائی حریف ریاستیں مابین ماضی کی تلخیوں کو پس پشت ڈالتے ہوئے ایک نئی ابتدا کی کوشش کریں گی۔ دونوں ممالک کے باہمی روابط ماضی میں کئی مرتبہ شدید کشیدگی کا شکار رہے ہیں اور صدر ہرزوگ کا یہ دورہ 2008ء سے لے کر آج تک اسرائیل کے کسی بھی اعلیٰ ترین رہنما کا ترکی کا اولین دورہ ہو گا۔
ترک اسرائیلی تعلقات میں گ‍زشتہ بارہ برسوں کے دوران کیا کچھ ہوا؟

۔ مئی 2010ء: حماس کے زیرانتظام غزہ کے فلسطینی علاقے کی اسرائیل کی طرف سے بحری ناکہ بندی کے دوران غزہ کے لیے امداد لے کر جانے والے ایک ترک بحری امدادی قافلے پر بحیرہ مارمرہ میں اسرائیلی کمانڈوز کے ایک حملے میں نو ترک امدادی کارکن مارے گئے تھے۔ دسواں زخمی کارکن تقریباﹰ چار سال تک مسلسل بے ہوش رہنے کے بعد 2014ء میں انتقال کر گیا تھا۔ یہ واقعہ ترکی اور اسرائیل کے مابین شدید نوعیت کی طویل کشیدگی کی وجہ بنا تھا۔

۔ ستمبر 2011ء: ترک حکومت نے انقرہ میں اسرائیلی سفارتی موجودگی کی سطح کم کر کے صرف سیکنڈ سیکرٹری لیول تک کر دی تھی۔ ایسا اقوام متحدہ کی طرف سے مئی 2010ء کے ہلاکت خیز سمندری واقعے سے متعلق ایک رپورٹ کے اجراء کے بعد کیا گیا تھا۔ اس اقدام کا مطلب یہ تھا کہ ترکی نے عملاﹰ اپنے ہاں سے تمام بڑے اسرائیلی سفارت کاروں کو بے دخل کر دیا تھا۔
Israel UAE Isaac Herzog

اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ

۔ مارچ 2013ء: امریکی صدر باراک اوباما کی طرف سے کی گئی کوششوں کے بعد ایک فون کال میں اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے رجب طیب ایردوآن سے گفتگو میں باقاعدہ معافی مانگی اور ان ترک ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا، جو بحیرہ مارمرہ میں ترک بحری امدادی قافلے کے خلاف اسرائیلی کمانڈو آپریشن میں ہوئی تھیں۔

۔ دسمبر 2015ء: اسرائیل اور ترکی کے باہمی تعلقات کو دوبارہ معمول پر لانے کے لیے ایک ابتدائی معاہدہ طے پا گیا اور دونوں ممالک کے سفیر بھی ایک دوسرے کے دارالحکومتوں میں لوٹ گئے۔

۔ جون 2016ء: اسرائیل اور ترکی کے مابین چھ سالہ کشیدگی کے بعد دوطرفہ روابط کی بحالی کے معاہدے پر دستخط کر دیے گئے۔ اس معاہدے کو اقوام متحدہ کے اس وقت کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے ‘ایک بڑا اشارہ‘ قرار دیا تھا۔

۔ نومبر 2016ء: دونوں حریف ممالک کے مابین روابط میں مزید بہتری آئی اور صدر ایردوآن نےاسرائیل میں نیا ترک سفیر نامزد کر دیا، جس کے بعد اسرائیل نے بھی انقرہ میں اپنا نیا سفیر بھیج دیا۔

۔ جون 2017ء: ترک وزیر خزانہ نے تصدیق کی کہ اسرائیل نے بحیرہ مارمرہ میں پیش آنے والے واقعے میں ترک ہلاک شدگان کے خاندانوں کو مجموعی طور پر 20 ملین ڈالر کی رقم بطور تلافی ادا کر دی ہے۔

مئی 2018ء: دونوں ممالک نے ایک مرتبہ پھر ایک دوسرے کے اعلیٰ سفارت کاروں کو ملک بدر کر دیا۔ وجہ غزہ پٹی کے فلسطینی علاقے میں جاری مظاہروں کے دوران اسرائیلی دستوں کی کارروائیوں میں 60 فلسطینیوں کی ہلاکت بنی۔ یہ فلسطینی اسرائیل میں امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے یروشلم منتقلی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ ان درجنوں فلسطینیوں کی ہلاکت کو ترک صدر ایردوآن نے نسل کشی اور اسرائیل کو ایک دہشت گرد ریاست قرار دیا۔

دسمبر 2019ء: اسرائیل نے چند ماہ قبل ترکی اور لیبیا کے مابین طے پانے والے اس معاہدے کی مخالفت کی، جس میں مشرقی بحیرہ روم میں سمندری حدود کا تعین کیا گیا تھا۔ اس کے ایک ماہ بعد اسرائیل، یونان اور قبرص نے بھی ایک معاہدے پر دستخط کر دیے، جو قدرتی گیس کی یورپ کو ترسیل کے لیے ایک پائپ لائن سے متعلق تھا۔ ترکی نے اس منصوبے کی شدید مخالفت کی تھی اور بعد میں یہ منصوبہ روک دیا گیا تھا۔

۔ نومبر 2021ء: ترکی نے اس اسرائیلی جوڑے کو رہا کر دیا، جس پر جاسوسی کا الزام تھا اور جسے استنبول میں صدر ایردوآن کی سرکاری رہائش گاہ کی تصویریں بناتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔ اسرائیل نے جاسوسی کے ان الزمات کی تردید کی۔ بعد ازاں اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے ٹیلی فون پر صدر ایردوآن سے گفتگو کی، جو بینیٹ کے دفتر کے مطابق دونوں ممالک کے حکومتی سربراہان کے مابین 2013ء کے بعد ہونے والی پہلی بات چیت تھی۔

فروری 2022ء: صدر ایردوآن نے کہا کہ ترکی اور اسرائیل مل کر اسرائیلی قدرتی گیس کی یورپ کو ترسیل کے منصوبے پر کام کر سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک کے مابین توانائی کے شعبے میں تعاون پر مارچ میں ہونے والی بات چیت میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

۔ فروری 2022ء: ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے اسرائیلی صدر کے آئندہ سرکاری دورہ ترکی سے قبل کہا کہ ترکی اسرائیل کے ساتھ قریبی تعلقات کے قیام کے لیے ایک آزاد اور خود مختار فلسطینبی ریاست کے قیام کی بھرپور حمایت سے کبھی دست بردار نہیں ہو گا۔

۔ مارچ 2022ء: اسرائیل اور ترکی دونوں کی طرف سے کہا گیا کہ اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ کے دورہ ترکی کے دوران ایردوآن اور ہرزوگ اپنے مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیتے ہوئے باہمی تعاون میں اضافے پر مشورے کریں گے۔

Share this:
Naftali Bennett and Vladimir Putin
Previous Post یوکرین بحران، سامنے آنے والا غیر متوقع نیا کھلاڑی اسرائیل
Next Post امریکی اور یوکیرینی وزرا خارجہ کی اہم بات چیت
Antony Blinken

Related Posts

US-Israel Strikes Escalate as Iran Retaliates, Oil Prices Fluctuate

امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں جنگ چوتھے ہفتے میں داخل

March 20, 2026
Pakistan Accuses India of Water Weaponization at UN Forum

اقوام متحدہ میں پاکستان نے بے بنیاد دہشت گردی کے الزامات پر بھارت کی آبی وسائل کو ہتھیار بنانے کی پالیسی کی سخت مذمت کی

March 20, 2026
Oil Prices Retreat as Hawkish Central Banks Rattle Markets

ایران جنگ کے تناؤ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں، بانڈ مارکیٹ میں ہلچل

March 20, 2026
Pakistan's Economy at High Risk from Hormuz Strait Disruption

ہرمز کے آبنائے میں خلل پاکستان کی معیشت کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے، مطالعہ انتباہ

March 20, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.