geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اپنے حقوق کے لیے نہیں کھڑے ہوں گے، تو کچھ نہیں بچے گا

June 16, 2020 0 1 min read
Maria Ressa
Share this:

Maria Ressa

منیلا (اصل میڈیا ڈیسک) فلپائن کی ایک عدالت نے سینئر خاتون صحافی ماریا ریسا کو سائبر کرائم کے قوانین کے تحت چھ سال قید کی سزا سنائی ہے۔ ماریا ریسا کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف فیصلہ انتقامی کارروائی کا نتیجہ ہے۔

منیلا کی ایک عدالت نے ماریا ریسا اور ان کے ایک سابق ریسرچر کو ملک کے متنازعہ سائبر قوانین کے تحت مجرم قرار دیا اور انہیں چھ سال تک جیل کی سزا سنائی۔ ماریا ریسا پرالزام تھا کہ ان کی نیوز ویب سائٹ ‘ریپلر‘ نے آٹھ برس پہلے ایک آرٹیکل میں ملک کی ایک بڑی کاروباری شخصیت پر غلط اور بدیانتی پر مبنی الزام عائد کیے تھے جس سے ان کی ساکھ متاثر ہوئی۔

فلپائن کی حزب اختلاف، صحافتی تنظیموں اور ایمنسٹی انٹرنیشنل نے عدالتی فیصلے کی مذمت کی ہے اور اسے آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا ہے۔

فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے ان کے حمایتی ان پر جھوٹی خبریں یا فیک نیوز چلانے کے الزامات لگاتے رہے ہیں۔ ماریا ریسا فلپائنی صدرکے مبینہ جمہوریت مخالف اقدامات کی بڑی ناقد رہی ہیں۔

ماریا ریسا پر الزام یہ ہے کہ انہوں نے سن دو ہزار بارہ میں اپنی نیوز ویب سائٹ ‘ریپلر‘ میں بزنس مین وِلفریڈو کینگ پر منشیات اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے الزامات لگائے۔ یہ الزامات ایک انٹیلیجس لیک پر مبنی تھے اور فلپائن میں اس سے پہلے بھی چھپ چکے تھے۔

لیکن وِلفریڈو کینگ کا کہنا ہے کہ اس مضمون نے ان کے کردار اور کاروبار پر بدنیتی پر مبنی الزامات لگا کر انہیں نقصان پہنچایا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جس وقت یہ آرٹیکل شائع ہوا اُس وقت فلپائن میں شہریوں کی بدنامی سے متعلق سائبر کرائم کا قانون موجود نہیں تھا۔ ملک یہ قوانین مضمون چھپنے کے چار ماہ بعد نافذ کیے گئے۔

نیوز ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ اس مضمون کے لیے وِلفریڈو کینگ کا موقف لینے کی کوشش کی گئی تھی تاہم انہوں نے جواب نہیں دیا، جس کے باوجود بھی ان کا شائع شدہ موقف آرٹیکل میں شامل کیا گیا تھا۔

وِلفریڈو کینگ پانچ سال تک اس معاملے پر خاموش رہے۔ انہوں نے پھر سن دو ہزار سترہ میں نیوز ویب سائٹ کے خلاف عدالت میں کیس کیا۔

پیر کو انہوں نے ماریا ریسا کے خلاف عدالتی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ بلآخر انہیں عدالت سے انصاف مل گیا۔ اس موقع پر ان کا اصرار رہا کہ، ‘اس کیس کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی یہ اظہار صحافت کا مسئلہ ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے فلپائن کے لوگوں کو تسلی ملے گی کہ یہاں اگر کوئی جھوٹ شائع کرے گا، تو قانون کے تحت اُس کی جوابدہی ہوگی۔

چھپن سالہ ماریا ریسا فلپائن میں پیدا ہوئیں لیکن ان کی پرورش امریکا میں ہوئی۔ سن اسی کی دہائی میں فلپائن کے ڈکٹیٹر فرڈینینڈ مارکوس کے اقتدار کے خاتمے کے بعد وہ واپس اپنے ملک منتقل ہو گئیں، جہاں وہ کئی سال تک سی این این کی رپورٹر رہیں۔

سن دو ہزار بارہ میں انہوں نے ‘ریپلر‘ کے نام سے اپنی ایک نیوز ویب سائٹ لانچ کی۔ ان کا شمار فلپائن کے ان چند سرکردہ صحافیوں میں ہوتا ہے جو کُھل کر صدر ڈوٹیرٹے کی پالیسوں پر نکتہ چینی کرتے رہے ہیں۔ ان کی ویب سائٹ منشیات کے خلاف حکومتی آپریشن میں ہزاروں جانوں کے ضیاں اور مبینہ زیادتیوں پر سوال اٹھاتی رہی ہے۔

امریکی ادارے فریڈم ہاؤس کے مطابق فلپائن کا شمار دنیا میں صحافت کے لیے خطرناک ترین ملکوں میں ہوتا ہے۔ صحافیوں کی عالمی تنظیم رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز کے مطابق، وہاں کی طاقتور سیاسی شخصیات مسلح گروہوں کے ذریعے صحافیوں کو بلا خوف و خطر نشانہ بناتی آئی ہیں۔

ناقدین کے بقول جب سے صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے اقتدار میں آئے ہیں ميڈیا پر حکومتی شکنجہ کسا گیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق، خاتون صحافی کے خلاف اس فیصلے سے ملک میں انسانی حقوق اور آزاد میڈیا کی پہلے سے زوال پذیر صورتحال ابتر ہوگی۔

جبکہ خود ماریا ریسا کا کہنا ہے کہ حالیہ برسوں میں وہ حکومتی ایما پر بننے والے کئی مقدمات کا سامنا کرتی آئی ہیں، اس لیے ان کے لیے یہ عدالتی فیصلہ غیرمتوقع نہیں تھا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اگر صحافی اپنی آئینی آزادیوں کے لیے کھڑے نہیں ہوں گے تو پھر کچھ نہیں بچے گا۔

ماریا ریسا کے وکلا کا کہنا ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں جائیں گی۔ آج کے فیصلے کے مطابق وہ فی الحال ضمانت پر آزاد ہیں۔

Share this:
Protest
Previous Post کورونا وائرس: فارما انڈسٹری کی حکمت عملی بدل سکے گی؟
Next Post ایک طرف کورونا، دوسری طرف بے روزگاری
Workers

Related Posts

French Nationals Detained in Dubai for Filming War Footage

تین فرانسیسی شہریوں کو دبئی میں جنگ کی تصاویر بنانے پر گرفتار کر لیا گیا

March 19, 2026
New Medical Board Examines Imran Khan at Adiala Jail

ایڈیالہ جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ، نئی میڈیکل بورڈ نے رپورٹ تیار کرلی

March 19, 2026
Pakistan Accuses Afghan Taliban of Sheltering Militants in Govt Buildings

افغان طالبان سرکاری عمارتوں میں دہشت گردوں کو پناہ دے رہے ہیں، آئی ایس پی آر چیف

March 19, 2026
Iran Vows Gulf Energy Strikes After Israel Hits Gas Field

خلیج میں توانائی کے ہدفوں پر ایران کے حملوں کی دھمک، اسرائیل کے جنوبی پارس پر حملے کے بعد تناؤ میں اضافہ

March 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.