geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 22, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اسکاؤٹنگ میں بچوں کے جنسی استحصال بڑا اسکینڈل

November 18, 2020 0 1 min read
USA Boy Scouts
Share this:

USA Boy Scouts

واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا میں بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے خلاف ایک لاکھ کے قریب لوگوں نے جنسی جرائم کے الزام عائد کرتے ہوئے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔

سنگین نوعیت کے یہ الزامات جس غیرمعمولی تعداد میں سامنے آئے ہیں، اسے امریکا میں جنسی زیادتی کا سب سے بڑا اسکینڈل قرار دیا جارہا ہے۔ خیال ہے کہ ان الزامات کا تعلق پچھلے کئی دہائیوں سے ہے۔ تنظیم میں اہم عہدوں پر اور فیلڈ میں کام کرنے والے اسکاؤٹ ماسٹرز پر الزام ہے کہ انہوں نے تربیتی کام کے دوران اپنے سے کہیں کمزور اور بے بس بچوں کا ناجائز فائدہ اٹھایا۔

اس سے پہلے امریکا میں کیتھولک چرچ کے خلاف اس نوعیت کے الزامات لگتے رہے ہیں۔ لیکن ان شکایات کی تعداد لگ بھگ گیارہ ہزار تھی۔

متاثرین کے وکیل پال موزِز کے مطابق، بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کے لیے اسکاؤٹنگ ایک لمبے عرصے سے موزوں ترین جگہ رہی ہے کیونکہ وہاں ”لڑکے وفاداری کا حلف لیتے ہیں اور وہ اپنے والدین سے دور بیابانوں میں ہوتے ہیں۔‘‘

امریکا کی بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کا شمار دنیا میں اس تحریک کی سب سے بڑی تنظیم میں ہوتا ہے، جن میں پانچ سال کے بچوں سے لے کر اکیس سال تک کے نوجوان شامل ہوتے ہیں۔

اس تنظیم کا بنیادی مقصد فلاحِ انسانیت کے لیے کام کرنا ہے۔ اس کی باضابطہ بنیاد برطانوی فوج کے سابق لیفٹیننٹ جنرل رابرٹ باڈن پاؤل نے 1910 میں رکھی تھی۔

سن ستر کی دہائی میں یہ تنظیم اپنے عروج پر تھی اور اس کے چالیس لاکھ کے قریب ممبر تھے۔ لیکن گزری دہائیوں میں مختلف نوعیت کے الزامات کے باعث اس کی مقبولیت میں کمی آتی گئی۔ تاہم آج بھی امریکا میں بوائے اسکاوٹس کے 20 لاکھ ممبران ہیں۔

امریکا میں اسکاؤٹنگ میں لڑکوں اور نوجوانوں کے ساتھ جنسی جرائم کے الزامات سب سے پہلے سن 2012ء میں اخبار لاس اینجلس ٹائمز کی ایک رپورٹ میں منظر عام پر آئے۔ اس رپورٹ میں اخبار نے بوائے اسکاؤٹ ایسوسی ایشن کی اپنی فائلوں تک رسائی حاصل کر کے اس تنظیم میں دہائیوں سے جاری جنسی استحصال کی تفصیلات عیاں کیں۔

امریکی بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ان واقعات کے لیے وہ تہہ دل سے معافی مانگتی ہے۔ ایک بیان میں تنظیم نے کہا کہ اتنے بڑے پیمانے پر جنسی جرائم کے الزامات ایک ‘دھچکا‘ ہیں۔

مسئلے کے پیمانے کو دیکھتے ہوئے تنظیم نے اس سال فروری میں امریکی حکام کے آگے خود کو دیوالیہ قرار دینے کی درخواست دائر کی۔

امریکی بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کا کہنا کہ ایسا کرنے سے اسے متاثرین کو معاوضہ دینے کے لیے ایک فنڈ قائم کرنے میں مدد ملے گی۔ متاثرین کو معاوضہ دلانے کے لیے حالیہ عرصے میں تنظیم نے خود ان تک پہنچنے کی کوشش کی اور ان کو آگے آنے کی ترغیب دی۔

Share this:
Annegret Kramp-Karrenbauer
Previous Post یورپ کو امریکی عسکری تعاون پر انحصار کم کرنا چاہیے، جرمن وزیر
Next Post سماجی سطح پر دوری، اب روبوٹ ممکن بنائے گا
Japan Robovie Roboter

Related Posts

US-Israel Strikes Escalate as Iran Retaliates, Oil Prices Fluctuate

امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں جنگ چوتھے ہفتے میں داخل

March 20, 2026
Pakistan Accuses India of Water Weaponization at UN Forum

اقوام متحدہ میں پاکستان نے بے بنیاد دہشت گردی کے الزامات پر بھارت کی آبی وسائل کو ہتھیار بنانے کی پالیسی کی سخت مذمت کی

March 20, 2026
Oil Prices Retreat as Hawkish Central Banks Rattle Markets

ایران جنگ کے تناؤ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں، بانڈ مارکیٹ میں ہلچل

March 20, 2026
Pakistan's Economy at High Risk from Hormuz Strait Disruption

ہرمز کے آبنائے میں خلل پاکستان کی معیشت کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے، مطالعہ انتباہ

March 20, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.