geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 22, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یو این سیکریٹری جنرل کا یمن سمیت چار شورش زدہ ممالک میں قحط کے خطرے کا انتباہ

September 6, 2020 0 1 min read
Antonio Guterres
Share this:

Antonio Guterres

یمن (اصل میڈیا ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے خبردار کیا ہے کہ چار شورش زدہ ممالک کانگو ، یمن ، شمال مشرقی نائیجیریا اور جنوبی سوڈان میں قحط اور بڑے پیمانے پر خوراک کے عدم تحفظ کے خطرے کا سامنا ہوسکتا ہے۔

سیکرٹری جنرل نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن ممالک کو ایک نوٹ لکھا ہے اوراس میں کہا ہے کہ یہ چاروں ممالک دنیا میں خوراک کے سب سے بڑے بحرانوں سے دوچار ہیں لیکن ان بحرانوں سے نمٹنے کے لیے بہت کم رقوم مہیا کی جارہی ہیں۔

انھوں نے خوراک کے بحرانوں کے بارے میں 2020 کی عالمی رپورٹ کا حوالہ دیا ہے اور کہا ہے کہ اس ضمن میں فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا ہے کہ ’’ عوامی جمہوریہ کانگو ، یمن ،نائیجیریا کی شمال مشرقی ریاستوں اور جنوبی سوڈان میں برسوں سے جاری مسلح تنازعات کے نتیجے میں لوگوں کو خوراک کے عدم تحفظ اور ممکنہ طور پر قحط کے خطرے کا سامنا ہے۔‘‘

سیکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ مسلح تنازعات کا شکار دوسرے ممالک صومالیہ ، بورکینا فاسو اور افغانستان میں بھی خوراک کے تحفظ سے متعلق بنیادی اشاریے حوصلہ افزا نہیں اور وہ روبہ انحطاط ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ان میں ’ہر ملک میں صورت حال مختلف ہے لیکن عام شہری قتل ہورہے ہیں، زخمی ہورہے ہیں یا انھیں بے گھر کیا جارہا ہے،ان کے زندگی کے ساماں کو تباہ کیا جارہا ہے اور خوراک کی دستیابی اور اس تک رسائی میں رخنہ ڈالا جارہا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ زندگی بچانے والی امداد کی بہم رسانی میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں یا انسانی امدادی سرگرمیوں پر حملے کیے جارہے ہیں۔‘‘

انتونیو گوٹیریس کا کہنا تھا کہ ’’تنازعات کا شکار ممالک میں خوراک کے عدم تحفظ میں اب قدرتی آفات ، اقتصادی جھٹکوں اور صحت عامہ کے بحرانوں کی وجہ سے زیادہ اضافہ ہو اہے۔‘‘

انھوں نے یمن کی صورت حال کے بارے میں اپنے نوٹ میں لکھا ہے کہ ’’دو سال قبل عرب دنیا کے اس غریب ترین ملک کو تنازع اور اقتصادی زبوں حالی کا سامنا تھا اور اس نے اس کوقحط کے کنارے لا کھڑا کیا تھا،آج پھراس طرح یمن کو خوراک کے عدم تحفظ کا سامنا ہے۔‘‘

انھوں نے ایک حالیہ سروے کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمنی حکومت کے کنٹرول والے علاقوں میں قریباً 32 لاکھ افراد خوراک کے عدم تحفظ کے خطرے سے دوچار ہیں۔ان علاقوں میں خوراک کی قیمتوں میں 2015ء میں بحران کے آغاز کے بعد سے اوسطاً 140 گنا اضافہ ہوچکا ہے لیکن 2020ء میں انسانی امداد کے ضمن میں صرف 24 فی صد رقوم مہیا کی گئی ہیں۔اس کے نتیجے میں اب امدادی ایجنسیاں اپنے بنیادی پروگراموں کے حجم میں کمی کررہی ہیں یا انھیں بند کرنے پر مجبور ہوگئی ہیں۔

دریں اثناء اقوام متحدہ کے انسانی امور کے سربراہ مارک لوکاک نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وبا اور اس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے لاک ڈاؤن، لوگوں کی نقل وحرکت پر قدغنوں اور سرحدوں کی بندش کے خوراک کی ضمانت اور زرعی پیداوار پرمنفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔اس تمام صورت حال میں انتہا پسند فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں۔‘‘

Share this:
Iran Corona Schools
Previous Post ایران: کرونا کے کیسوں میں پھر اضافہ؛ اسکولوں میں 7 ماہ کے بعد تدریسی سرگرمیاں بحال
Next Post یونان مذاکرات کرے ورنہ تباہ کن جنگ کا سامنا کرنا کے لیے تیار رہے: رجب طیب ایردوآن
Recep Tayyip Erdogan

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.