geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 23, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

شہباز شریف ماضی بھلا کر آئیں، مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں: شیخ رشید

August 2, 2021 3 1 min read
Sheikh Rashid
Share this:

 Sheikh Rashid

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہباز شریف ماضی کو بھلا کر آئیں، مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں اور اگر وہ ماضی کو بھلا کر بات کرنا چاہتے ہیں تو الیکٹرانک مشین سے بسم اللہ کرے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی کے کیس پر افغان ٹیم کا وزارت داخلہ سے رابطہ ہے، افغان ٹیم چاہے تو 7 لوگوں کے انٹرویو بھی کرسکتی ہے جب کہ آئی جی کو ہدایت کی ہے اپنی تحقیقاتی رپورٹ افغان ٹیم کو دیں، ضرورت ہوئی تو ٹیکسی ڈرائیور سمیت 11 افراد سے بھی انٹرویو کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں بغیر ویزے ہزاروں لوگ چھپے ہوئے ہیں، یہ لوگ ایک ماہ میں آن لائن ویزہ اپلائی کردیں ورنہ ملک چھوڑ دیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ چائنیز کی سکیورٹی کے لیے تمام فول پروف انتظامات ہیں جب کہ داسو ڈیم پر تفتیش آگے بڑھی ہے، ابھی کوئی بات نہیں کرسکتا۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ افغانستان سے ایک ماہ میں 208 سے زائد لوگ آئے ہیں اور وہی لوگ آئے ہیں جن کے پاس کارڈز ہیں، افغان سرحد سے مہاجرین کی کوئی آمد نہیں ہوئی ہے جب کہ پاکستان میں طالبان نہیں اور نا کوئی طالبان آ رہے ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ نے مسلم لیگ (ن) کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ اور ش لیگ میں مفاہمت اور مزاحمت کی لڑائی ہے، اقتدار کے بھوکوں کے جمعہ بازار کو پذیرائی نہیں ملے گی، ان کی مزاحمت اور مفاہمت کی پالیسی ناکام ہوگی، سب ٹائیں ٹائیں فش ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے کوئی خطرہ نہیں ہے، ن لیگ کو جو نقصان پہنچا ہے وہ ان کی اپنی سیاست کی وجہ سے پہنچا ہے، شہباز شریف ماضی کو بھلا کر آئیں، مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، وہ ماضی کو بھلا کر بات کرنا چاہتے ہیں تو وہ الیکٹرانک مشین سے بسم اللہ کریں۔

نورمقدم کیس سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ کیس میں تمام شواہد اکٹھے ہیں، ملزم کو پولیس مقابلے میں تو نہیں مروا سکتا، ملزم کے باپ اور ڈرائیور کو بھی اندرکیاہے، جن سے جعفر کی بات ہوئی انہیں بھی اندر کیا ہے، پیچھےکسی کو نہیں چھوڑا، اب فیصلہ عدالت کا ہے، شہادتیں پوری ہیں اور مجھے پوری امید ہے ملزم کوسزائے موت ہوگی۔

وزیر داخلہ نے بتایا کہ نادرا نے کووڈ ویکسی نیشن کے اجرا کا فیصلہ کرلیا ہے، ویکسین کی سرٹیفکیشن کا نظام نادرا میں تیار کیا جارہا ہے، سرٹیفکیشن نظام کو 64 ملکوں سے جوڑا جارہا ہے۔

Share this:
Imran Khan
Previous Post ملک میں کورونا کی لہر کیسے روکی جائے؟ وزیراعظم نے اجلاس طلب کرلیا
Next Post موبائل کی تیاری شروع، موٹرسائیکل برآمد کرینگے، عبدالرزاق داؤد
Abdul Razzaq Dawood

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.