geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سندھ اور بلوچستان کے کیپٹیو پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی بند

November 28, 2021 3 1 min read
Gas
Share this:

Gas

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) سوئی سدرن گیس کمپنی نے سندھ بلوچستان کے گھریلو صارفین کو گیس کی متواتر فراہمی یقینی بنانے کیلیے گیس سے بجلی بنانے والی غیر برآمدی صنعتوں کے کیپٹیو پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی بند کر دی ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق توانائی (پیٹرولیم ڈویژن)، حکومت پاکستان کے منظور کردہ گیس لوڈ مینجمنٹ کے ترجیحی آرڈر کے مطابق، جس میں گھریلو صارفین سرفہرست ہیں اور ان کو گیس کی فراہمی کے لیے، خاص طور پر بلوچستان کے صارفین کو جو پہلے سے ہی سردیوں کے موسم کا سامنا کر رہے ہیں، سندھ اور بلوچستان کی جنرل انڈسٹریز (غیر برآمدی) کے تمام کیپٹیو پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی منقطع کر دی گئی ہے۔

ان کیپٹیو پاور پلانٹس (CPPs) کو گیس کی سپلائی منقطع کرنے کا فیصلہ CPPs کے ساتھ کیے گئے گیس سیلز ایگریمنٹ (GSA) کے تحت کیا گیا ہے۔ اس معاہدے میں واضح طور پر اتفاق کیا گیا ہے کہ، دسمبر تا فروری سوئی سدرن کیپٹیو پاور پلانٹس کو گیس فراہم کرنے کا پابند نہیں اور ان پلانٹس کو متبادل انتظام کرنا ہو گا۔

ایسے تمام کیپٹیو پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی اگلے احکامات تک بند رہے گی تاہم زیرو ریٹڈ ایکسپورٹ انڈسٹری بشمول اس کے کیپٹیو پاور پلانٹس اور فرٹیلائزر سیکٹر کو گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔ اس انتظام سے حاصل ہونے والی گیس کو گھریلو صارفین کو فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ سردیوں کے موسم کے تناظر میں اپنی گیس کے بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کر سکیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں انسانی جانوں کی بقا کے لیے اضافی گیس کی فراہمی ناگزیر ہے کیونکہ گیس ان لوگوں کے لیے لائف لائن کا کام کرتی ہے جنھیں انتہائی کم درجہ حرارت میں گیس کے مختلف آلات کے ذریعے خود کو گرم رکھنے کی شدید ضرورت ہوتی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی اس معاملے پر جنرل انڈسٹریز (غیر برآمدی) کے کیپٹیو پاور پلانٹس سے اس بات کی توقع کرتی ہے کہ گھریلو صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی کے لیے اسے ان کا تعاون حاصل رہے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت توانائی ( پٹرولیم ڈویژن) سندھ اور بلوچستان میں سی این جی فیول اسٹیشن اور غیربرآمدی صنعتوں کے لیے ( کیپٹیو پاور پلانٹس کے استعمال کے علاوہ) گیس کی فراہمی بند کرنے پر غور کررہی ہے۔ اور ایک سے دو روز اس سلسلے میں اعلان کیا جا سکتا ہے۔

Share this:
Salman Khan
Previous Post شاہ رخ کو نہیں جانتا، ’ہندوستان کا صرف ایک ہی بھائی سلمان خان ہے‘
Next Post چٹاگانگ ٹیسٹ؛ پاکستان کی پوری ٹیم 286 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی
Chittagong Test

Related Posts

Netanyahu Claims Iran's Nuclear and Missile Capabilities Destroyed

ایران کی یورینیم افزودگی اور بیلسٹک میزائل کی صلاحیت ختم ہوگئی، نیٹن یاہو کا دعویٰ

March 19, 2026
Israeli Police Assault Journalists Covering Ramadan Prayers in Jerusalem

یروشلم: فلسطینیوں کی تروایح کی نماز کے دوران اسرائیلی پولیس کا صحافیوں پر تشدد، سی این این پروڈیوسر کا ہاتھ ٹوٹا

March 19, 2026
French Weatherman Drops Viral '6-7' Meme on Live TV

فرانس کے موسمیات کے پروگرام میں وائرل ’6-7‘ میم کا غیر متوقع حوالہ

March 19, 2026
Toulouse Left-Wing Candidates Jeered at Merah Attack Memorial

ٹولوز میں انتخابی کشیدگی: یادگاری تقریب میں بائیں بازو کے امیدواروں کی للکار

March 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.