geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 22, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سموگ یا فوگ بننے نہ پائے زندگی کا روگ

November 17, 2019 0 1 min read
Smog
Share this:

Smog

تحریر : رشید احمد نعیم

آج کل پنجاب کے کچھ اضلاع میں غبار اور دھند کی ملی جلی فضاء ہے جس کو فوگ نہیں سموگ کہاجاتاہے اور یہ صحت کے لیے انتہائی خطرناک بتائی جاتی ہے۔ اسی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہوچکاہے اور بعض اضلاع میں تعلیمی ادارے بھی بند کرنے پڑے ہیں طبی ماہرین کاکہناہے کہ یہ زہریلے مواد سے بھری آلودگی کی ایک موٹی تہہ ہے جو نہ صرف انسانی صحت کے لیے بلکہ سفر کے لیے بھی خطرناک ہے۔کھلی جگہوں اور موٹروے پر دن کے وقت حدنگاہ صرف بیس سے پچیس میٹرتک ہوتی ہے جوکہ رات کے وقت مزید کم ہوجاتی ہے۔مختلف مقامات پر گاڑیاںٹکرانے سے کئی افرادہلاک و زخمی ہوچکے ہیں۔ایسے موسم میں حفاظتی نقطہ نظر سے آنکھوں کو بچانا چاہئیے جبکہ بچوں کو اِس فضاء میں باہرنکالناہی نہیں چاہئیے۔آنکھوں کو باربار دھوناضروری ہیمگر معمولات زندگی کی ادائیگی کے لیے سفر بھی ضروری ہے جبکہ خدائے بزرگ وبرترکی عطاکردہ نعمت زندگی کی حفاظت بھی فرض ہے۔

لہذا موسمی شدت کے اثرات کے بچائوکے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہم اپنے سفر کوپرسکون اور زندگی کو محفوظ بناسکتے ہیں۔سفرکرتے وقت اِن احتیاطی تدابیر کو ذہن میں رکھیے ٭دھند اورخطرناک موسم میں انتہائی مجبوری کے علاوہ سفرنہ کریں٭دھند ،خطرناک موسم و ٹریفک کے رش،خطرناک راستے اور رات کے وقت ناتجربہ کار ڈرائیورگاڑی چلانے سے گریزکریں۔٭ذہنی وجسمانی طور پرکمزور شخص کو گاڑی نہ دیں۔شدید ذہنی وجسمانی تکلیف میں مبتلا شخص بھی ڈرائیونگ سے گریز کریں۔٭شدید صدمہ یا غیر معمولی اظہار مسرت بھی خطرناک ہوسکتاہے۔لہذا بہت زیادہ صدمہ اور بہت زیادہ خوشی میں ہوتو گاڑی نہ چلائیں۔٭دھند میں ہیڈلائیٹ،بیک لائیٹ کے علاوہ ڈبل اشارے لگاکر گاڑی چلائیں۔٭شدید دھند میں فوگ لائٹ بھی حادثات سے بچاتی ہے۔٭دھند میں رفتا ر مناسب رکھیںنہ زیادہ نہ بہت کم ٭شدید دھند ہوجائے تو ہوٹل یاپٹرول پمپپررک جائیں۔اگر سفر ناگزیر ہوتودوران سفر اگلی پچھلی گاڑیوں میں محفوظ فاصلہ رکھیں۔٭دھند میں انتہائی ایمرجنسی کے علاوہ سڑک کے کنارے بھی گاڑی کھڑی نہ کریں۔٭دھند ،رات کے وقت یا خطرناک موڑ کے اوپر روڈپر حادثہ یا گاڑی خراب ہوجائے توہرممکن کوشش کریں کہ گاڑی روڈ کے انتہائی بائیں جانب جاکر کھڑی کریں تاکہ کوئی پیچھے سے آنے والی گاڑی نہ ٹکرائے۔٭خراب ہونے کی صورت میں اگرگاڑی روڈ پر ہی کھڑی ہوجائے تو تمام مسافر فوراًاُس سے باہرنکل کر روڈ سے نیچے کھڑے ہوجائیں۔گاڑی کے اندربیٹھنا موت کا سبب بن سکتا ہے۔٭گاڑی کو اپنی مدد آپ کے تحت یا کسی کی مدد سے سائیڈ پر کریں۔٭اگر روڈ سے ہٹاناناممکن ہوتو بلاتاخیر متعلقہ محکمہ موٹروے پولیس ،ضلع پولیس یا ریسکیو1122 کو اطلاع کریں۔٭رات کے وقت معمولی حاجات مثال کے طور پر پیشاب کرنا،بچوں ،عورتوںیا مریضوں کو اُلٹی آنا وغیرہ کے لیے سنسان علاقے میںمت رکیںکیونکہ آپ ڈاکوئوں کے نرغے میں آسکتے ہیں۔

٭رات کے وقت باالخصوص کسی اجنبی کو گاڑی میں لفٹ نہ دیں۔٭سپیر ٹائر ،ٹول کٹ،ٹوچن ،رسہ،پانی کی اضافی بوتلیںایمرجنسی میں بہت اہم ہوتی ہے،سفر سے پہلے اِن چیزوں کی موجودگی کو یقینی بنائیں تاکہ بوقت ضرورت اِن سے مستفید ہوسکیں٭خراب موسم میں وائپر (wiper (درست رکھیںاور سکرین مع شیشے صاف رکھیں۔٭ایمرجنسی ومدد کے لیے نیشنل ہائی ویزاورموٹرویزپر موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 1130پر جبکہ چھوٹے روڈ یا شہر گائوںمیں ضلع پولیس کی ہیلپ لائن اور ایدھی ایمبولینس کو فوری اطلاع دیں۔٭دھند اور رات کے وقت میں ون وے کی خلاف ورزی ،بغیر لائنوں کے سفر،غلط پارکنگ وغیرہ کے نتائج تباہ کن ہوسکتے ہیںلہذاایسا کرنے سے گریز کریں۔٭شدید دھند میں ٹیپ ریکارڈر کی آواز کم سے کمرکھیں تاکہ آپ کا دھیان ٹریفک پر زیادہ سے زیادہ رہے اور آپ دیگر گاڑیوں کی آواز سن کر اُن کی تعداد سے آگاہ ہوسکیںکیونکہ visibilityبہت کم ہوتی ہے۔٭دھند ،بارش برفباری میں روڈ پر پھسلن میں انتہائی محتاط ڈرائیونگ کریں۔٭اچانک بریک یاکٹ مارنے سے گاڑی اُلٹ سکتی ہے،ایسا کرنے سے گریز کیا جائے۔٭حد رفتار کسی بھی روڈ پر زیادہ سے زیادہ رفتار ہے۔اِس کا مطلب ہرگز نہیں کہ ڈرائیورنے اُسی رفتار پر جانا ہے بلکہ موسم،حالات ،گاڑی کی فٹنس کو ملحوظ رکھ کر رفتار میں کمی بیشی کریں۔٭سفر شروع کرنے سے قبل گاڑی کا تیل ،پانی،بریک کو چیک کرلیںتاکہ دوران سفر آپ کو دشواری نہ ہو۔

٭اگلی اور پچھلی گاڑی سے مناسب فاصلہ (SAVE DISTANCE) نارمل حالات سے بڑھادیں۔٭شدید دھند میں(قافلہ) قطار میں چل سکتے ہیں لیکن انتہائی احتیاط اور کم سے کم تین گنا زیادہ فاصلہ کے ساتھ۔٭یقینی بنائیں کہ پچھلی گاڑی بھی آپ سے دور رہے،اگروہ قریب محسوس ہوتو آہستہ آہستہ بریک کا اشارہ کرکے اُسے دور ہونے پر مجبور کریں۔بصورت دیگراُسے اوور ٹیک کروادیں۔٭گاڑی پر مقررہ حد سے زائد سامان کی صورت میںسفر روک دیں۔٭سامان باڈی سے باہر ہوتو سائیڈز پر اور پیچھے لائیٹیں یا چمکدار سرخ یا پیلا کپڑباندھیںیا لٹکائیں جبکہ پیدل چلنے والوں کو درج ذیل حفاظتی تدابیر اختیار کرنی ہوں گی۔٭ہمیشہ روڈکے دائیں جانب پیدل چلیں،یاد رکھیے گاڑی روڈکے بائیں جانب چلائی جاتی ہے جبکہ پیدل اشخاص روڈ کے انتہائی دائیں روڈ سے نیچے پکی جگہ یا فٹ پاتھ پر چلیں۔٭پیدل شخص اپنا رخ آنے والی ٹریفک کی جانب رکھیںتاکہ گاڑیوں کی حرکات وسکنات کودیکھ کر ایمرجنسی میں اپنا بچائوکرسکیں۔

٭روڈکراسنگ شروع کرنے سے پہلے رک جائیںاور دونوں اطراف سے ٹریفک کو اچھی طرح دیکھ لیںپھر کراسنگ شروع کریں۔٭روڈکراسنگ بھاگ کر نہ کریں تاہم تیزی سے (BRISK (WALKتاکہ یہ عمل جلد منتقل ہوجائے۔٭اگر روڈون وے ہوتو اِس عمل کو دوحصوں میں تقسیم کریں۔روڈ کا ایک حصہ کراس کرکے درمیان میں رک کر دوسری جانب کی ٹریفک کو دوبارہ دیکھ لیں۔٭جہاں پیدل کراسنگ کے لیے پل موجود ہووہاں اُس کا استعمال لازمی کریںکیونکہ ایسا نہ کرناباعث شرمندگی ہونے کے ساتھ ساتھ نقصان کا پیش خیمہ بھی ہوسکتاہے۔٭روڈکراس کرنے کے لیے سیدھی سڑک کا انتخاب کریںجہاں سے آپ دونوںاطراف کی ٹریفک دیکھ سکیں۔٭چھوٹے بچوں کو آزاد مت چھوڑیں۔سڑک کراس کرتے وقت ہاتھ پکڑ لیں۔٭روڈ کے اوپر یا قریب غیر ضروری ہرگزنہ رکیں،دوستوں سے گپ شپ روڈ سے دور ہوکر کریں۔٭روڈپر کام کرنے والے مزدور چمکنے والی جیکٹ کا لازمی استعمال کریں۔٭سڑک پر چھلکے ،بوتلیں اور لفافے پھینکنا باعث شرمندگی اور باعث زحمت ہے۔
Rasheed Ahmad Naeem

تحریر : رشید احمد نعیم

Share this:
Chaudhry Shujaat
Previous Post اناڑی کھلاڑیوں نے عمران خان کو حکومتی رٹ قائم کرنے کا مشورہ دیا: چوہدری شجاعت
Next Post بالی ووڈ اداکارہ روینا ٹنڈن پاکستانی ہیرو کی تعریف کیے بغیر رہ نہ سکیں
Raveena Tandon

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.