geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 23, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سوشل میڈیا کی یلغار اور ہماری زندگی (حصہ ۔۔اول)

January 22, 2019 3 1 min read
Social Media
Share this:

Social Media

تحریر : محمد جواد خان

ملک ِ خداداد پاکستان کو اس وقت جن مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ان میں سوشل میڈیا ایک سنگین مسائلستان کی طرف اس طرح تیزی سے بڑھتا چلا جار ہا ہے کہ آنے والے وقتوں میں جس کی اصلاح اور روک تھام کرنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہو جائیگا۔ سوشل میڈیا ہمارے معاشرے کو دھیمک کی طرح اند ر ہی اندر سے اس قدر کمزور کرتا جا رہا ہے کہ آنے والے وقتوں میں اس کی نقاص کو دور کرنا اس قدر ناممکن ہو جائے گا کہ ہم چاہنے کے باوجود سوشل میڈیا کی فحاشی سے نہ نکل سکیں گئے۔ برا تو معاشرے میں کچھ بھی نہیں ہوتا بری ہوتی ہے تو سوچ ، برا ہوتا ہے اس کے استعمال کرنے کا طریقہ کار۔ اب اگر آپ سوشل میڈیا پر آکر پرو پیگنڈہ کریں یا انتشار و فتنے فسادات کو ہوا دیں گئے تو اس میں قصور سوشل میڈیا کا تو نہیں ہو گا نہ قصور اگر اس میں ہے تو ہماری سوچ اور ہمارے استعمال کا۔ اور ہاں ہر معاشرے میں جدھر برائی پرورش پا رہی ہوتی ہے ادھر ہی کسی نہ کسی کونے میں اچھا ئی اپنی خوشبو سے ماحول کو خوشگوار بنانے میں مگن نظر آتی ہے جو فضا کہ مہکا رہی ہوتی ہے۔

اگر معاشرے میں برائی فرعونیت کردار جنم پا رہا ہوتا ہے تو اس کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے کلیم اللہ (علیہ سلام) کے کردار والے بھی کھڑے ہو جاتے ہیں ۔۔۔ معاشرہ تو وہی ہوتا ہے جس میں ایک طرف اگر یزید یت کی فضا گرم ہوتی ہے تو اس یزیدیت کی فضا اور یزیدیت قانون کو ختم کرنے کے لیے حسینی (رضی اللہ تعالیٰ عنہ )کردار والے اپنے مال اور جان کی پروا کیے بغیر حق اور سچ کی راہ میں سب کچھ لٹا کر ، کٹا کر حق کی سربلندی کے لیے اپنے آپ کو پیش کر تے نظر آتے ہیں۔

اس لیے بُرا کچھ نہیں ۔۔۔ برے ہیں تو ہم خود ۔۔۔اب سوشل میڈیا کی ابتدائی کی بات کریں تو سوشل میڈیا کا ابتدائی دور 1995 کو مانا جاتا ہے ۔ اس وقت ایک ویب سائیڈ classmates.com کے نام سے بنائی گئی تھی جس کی بدولت سکو ل و کالجز کے طلبا ء ، آفس سے تعلق رکھنے والے اور افواج سے تعلق رکھنے والے افراد آپس میں راوبط قائم کر سکتے تھے پھر 1996 میں Bolt.com پھر رفتہ رفتہ یہ سلسلہ چلتا چلا گیا اور آج ڈھیروں اپلیکیشنز آ چکی ہیں جن پر لاکھوں نہیں ، کروڑوں نہیں بلکہ اربوں لوگ آپس میں ہمہ تن رابطے میں رہتے ہیں۔ سوشل میڈیا کی برائیاں ہی برائیاں نہیں البتہ اچھائیاں بھی ہیں اور یہ ہم پر منحصر کرتا ہے کہ ہم سوشل میڈیا کو کس انداز میں استعمال کر تے ہیں ۔ اس لیے میں چاہتا ہوں کہ پہلے میں ایک نظر سوشل میڈیا کی اچھائیوں پر ڈالتا چلا جائوں پھر بعد میں خامیوں کا بیان مناسب رہے گا۔

سوشل میڈیا کے فوائد : سوشل میڈیا سے پہلے اگر دیکھا جائے تو روابط کے لیے قاصد ، پھر خط و کتابت کا سلسلہ پھر ہفتوںتک رابطہ ممکن نہ ہو پاتا تھا، پھر اسی طرح دیکھ لیں شادی بیاہ یا غمی خوشی کے موقع پر دوست احباب کو اگر اطلاع دینی ہوتی تو مخصوص قاصد ہر علاقے کے لیے روانہ کیے جاتے تھے جس کی بدولت اکثر معاملات میں کافی ٹائم ضائع ہو جایا کرتا تھا۔ مگر سوشل میڈیا سے روابط میں اس قدر آسانی ہوئی کہ انسان بغیر کوئی روپیہ پیسہ خرچ کیے عزیز و رشتہ داروں کو چند سیکنڈز میں اطلاع دے سکتا ہے ۔ جس سے وقت ، پیسہ اور ذہنی اور جسمانی مشقت سے آزادی نصیب ہوئی ۔پھر دیکھا جائے تو روابط اس قدر مشکل تھے کہ اگر آپ نے کسی شخص کو تلاش کرنا ہے تو لوگ اس کو ڈھونڈا کرتے تھے کہ وہ کدھر ہو گا، کدھر ہے ، کب آئے گا، کچھ معلوم نہیں ہو پاتا تھا، مگر اب ہر پل اور ہر چند کی معلومات چند سیکنڈز کے اندر آپ کے پاس پہنچ آتی ہیں۔

وقت ِحاضر میں معلومات کا تیز ترین ذریعہ سوشل میڈیا کو سمجھا جاتا ہے، ایک طرح تو ہم یہ بول سکتے ہیں کہ سوشل میڈیا نے دنیا کو ایک گائوں کی طرح بنا کر رکھ دیا ہے۔ جس کے بغیر معاشرے سے آگاہی نا ممکن ہے ۔ آپ دنیاکے کسی بھی کونے میں بیٹھ کر کسی بھی قسم کی خبر کو چند سیکنڈ کے اندر پوری دنیا میں وائرل کر سکتے ہیں۔ اور اکثر اس طرح کی معلومات سے کافی زیادہ نا حل ہونے والے کیس جلد از جلد پایا ئے تکمیل کو پہنچے اور بہت سی برائیوں کا تدارک عمل میں لایا گیا۔ کچھ معلومات تو اس طرح کی شیئر ہوئی ہیں کہ جس نے دنیا ئےِ عالم کی آنکھوں پر باندھی پٹی کو کھول کر رکھ دیا اور حقائق سے پردہ ہٹا کر سچ اور جھوٹ میں واضح فرق بنی نو انسانیت کے سامنے کھول کر رکھ دیا۔

سوشل میڈیا ہی وہ ذریعہ تھا کہ جس کے ذریعے ایک سبزی فروش شخص کی آواز بلند ہوتی ہے تو مصر میں انقلاب کی شکل اختیار کر جاتا ہے اس عالمی انقلاب سے ظاہر ہوتا ہے کہ سوشل میڈیا عوامی طاقت کا مظہر ہے ۔ سوشل میڈیا ایک ایسا ذریعہ ہے جس کے سبب آپ اپنے میلوں دور بیٹھے رشتے داروں کے حال و حالات سے باخوبی واقف رہتے ہیں۔ اور سوشل میڈیا ہی آپ کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے جس میں آپ اپنی رائے کا ۔۔۔اپنی سوچ کا کھل کر واضح بیان کر سکتے ہیں اور سوشل میڈیا ہی واحد ذریعہ ہے جس پر آپ کو ئی بھی خبر بغیر کسی دفتر کے یا بغیر کسی میڈیا کا سہارا لیے لگا سکتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر کچھ اطلاعات ایسی شیئر ہوئی ہیں کہ جنہوں نے دنیا ئے ِ عالم میں تہلکہ مچا کر رکھ دیا تھا۔ اور سوشل میڈیا ہی وہ واحد ذریعہ ہے جس پر باآسانی آپ اپنی معلومات اور جذبات سے دوسروں کو چند سیکنڈ ز میں آگاء کر سکتے ہیں۔ سوشل میڈیا آج کے اس دور میں ایک ایسا پلیٹ فارم بن چکا ہے جس پر بچے، نوجوان اور بوڑھے سب ہی ہمہ تن ایک دوسرے سے باہم رابطے میں رہتے ہیں ۔سب سے اہم بات تو یہ ہے کہ اس جدت کے دور میں جدھر عام آدمی سوشل میڈیا سے مستنفید ہو رہے ہیں ادھر ہی کاروباری حضرات، سیاست دان۔۔۔۔۔۔۔
Mohammad Jawad Khan

تحریر : محمد جواد خان

aoaezindgi@gmail.com

Share this:
Parents and Children
Previous Post اولاد کا کوئی نعم البدل نہیں
Next Post سانحہ ساہیوال : مقتول خلیل اور خاندان کا دہشتگردی سے تعلق ثابت نہ ہو سکا
Sahiwal Incident

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.