geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 21, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سافٹ ڈرنکس سے معدے کے سرطان کا خطرہ دوگنا ہو سکتا ہے

May 14, 2021 0 1 min read
Soft Drinks
Share this:

Soft Drinks

واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) ایک نئی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ میٹھے مشروبات اور سافٹ ڈرنکس کی بہتات بالخصوص خواتین میں آنتوں اور معدے کے سرطان کی وجہ بن سکتی ہے۔

اگر بالغ خواتین روزانہ ایک یا دو میٹھے مشروبات استعمال کریں تو اس سے کولوریکٹل یعنی آنتوں کا سرطان حملہ آور ہوسکتا ہے۔ اگر خواتین یہ عادت ترک کردیں اور کافی، کم چکنائی والے دودھ اور مکمل دودھ کا استعمال بڑھائیں تو اس سے سرطان کے خطرے کو ٹالا جاسکتا ہے۔

اس تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جو خواتین 13 سے 18 برس تک سافٹ ڈرنک کی رسیا ہوں ان میں آگے چل کر سرطان کا خطرہ 32 فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔ اس طرح وہ 50 برس کی عمر تک پہنچ کرمعدے اورآنتوں کے کینسر میں مبتلا ہوسکتی ہیں۔

لیکن ایک اور تحقیق سے ظاہر ہوا ہے کہ 1990 کے عشرے میں پیدا ہونے والی خواتین میں اس کا خطرہ یوں بھی زیادہ ہے کہ کم ازکم امریکا میں سافٹ ڈرنک کا رحجان عروج پرتھا اور اب ایسی خواتین کینسر کی شکار بھی ہورہی ہیں۔ ماہرین نے اس ضمن میں انرجی ڈرنکس، فروٹ ڈرنکس، سافٹ ڈرنکس اور اسپورٹس ڈرنکس سے بھی خبردار کیا ہے کیونکہ یہ امریکی اور مغربی کھانوں کا اہم حصہ بن چکی ہیں۔

ماہرین نے اس امر پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ اس ضمن میں انرجی ڈرنکس نیا بھیس بدل کر سامنے آئی ہیں اور صرف امریکہ میں ہی 1997 سے 2001 کے درمیان انرجی ڈرنکس کے استعمال میں 135 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اس اہم سروے میں 116,430 امریکی خواتین نرسوں کا جائزہ لیا گیا تھا جن کی عمریں 25 سے 42 برس اس وقت تھیں جب انہیں 1989 میں پہلی مرتبہ رجسٹرکیا گیا تھا۔ ہر چار برس بعد تمام خواتین سے کھانے اور پینے کے معمولات پر سوالات کئے گئے تھے۔ 41 ہزار خواتین نے بتایا کہ جب ان کی عمریں 13 سے 18 برس تھیں تو انہوں نے روزانہ ایک سے دو مرتبہ میٹھے مشروبات نوش کئے تھے۔

24 سالہ سروے میں 109 خواتین کو آنتوں کا سرطان لاحق ہوگیا اور اس وقت تک وہ 50 برس تک نہیں پہنچی تھیں۔ اس کی شماریاتی تصدیق کرکے کہا جاسکتا ہے کہ اوائل عمری میں ہی میٹھے مشروبات آگے چل کر خواتین میں آنتوں اور معدے کے سرطان کی وجہ بن سکتے ہیں۔

Share this:
Eid-ul-Fitr
Previous Post عیدالفطر مسلمانوں کا پُروقار سنجیدہ تہوار!
Next Post کراچی: سندھ حکومت کا اورنج لائن بس منصوبہ تاحال تکمیل سے کوسوں دور
Karachi Orange Line Bus Project

Related Posts

US-Israel Strikes Escalate as Iran Retaliates, Oil Prices Fluctuate

امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں جنگ چوتھے ہفتے میں داخل

March 20, 2026
Pakistan Accuses India of Water Weaponization at UN Forum

اقوام متحدہ میں پاکستان نے بے بنیاد دہشت گردی کے الزامات پر بھارت کی آبی وسائل کو ہتھیار بنانے کی پالیسی کی سخت مذمت کی

March 20, 2026
Oil Prices Retreat as Hawkish Central Banks Rattle Markets

ایران جنگ کے تناؤ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں، بانڈ مارکیٹ میں ہلچل

March 20, 2026
Pakistan's Economy at High Risk from Hormuz Strait Disruption

ہرمز کے آبنائے میں خلل پاکستان کی معیشت کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے، مطالعہ انتباہ

March 20, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.