geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 22, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یوم یکجہتی کشمیر عہد کی تجدید

February 4, 2019 0 1 min read
Kashmir Solidarity Day
Share this:

Kashmir Solidarity Day

تحریر : بائو اصغر علی

5 فروری کو یوم یکجہتی کا اظہار پوری مسلم قوم کیلئے ایک ایسا اثاثہ ہے جو کشمیری عوام کو بھارت کے تسلط کے خلاف اور اپنے عالمی سطح پر تسلیم شدہ حق خودار ادیت کی جدو جہد میں ایک نیا جوش وولولہ اور نئی تقویت دیتا ہے ،5فروری کا دن پاکستان اور کشمیریو ں کے لا جواب رشتہ کہ پہچان ہے 5فروری پاکستان اور کشمیر میں یوم یکجہتی کشمیر اس عہد کی تجدید ہے کہ کشمیری مسلمان اپنی آزادی کی جدوجہد اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک ساری ریاست آزاد ہو کر پاکستان کے ساتھ الحاق نہیں ہو جاتی کشمیری مسلمانوں نے قیام پاکستان سے قبل ہی اپنا مستقبل نظریاتی طور پر پاکستان کے ساتھ وابستہ کر دیا تھا کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اس لیے پاکستان نے کبھی بھی کسی آزمائش اور مشکل کے ہر لمحات میں کشمیری مسلمانوں کو تنہا نہیں چھوڑا،زلزلہ ہو یا سیلاب ،بھارتی جارحیت ہو یا کوئی اور آفت سماوی حکومت پاکستان ،افواج پاکستا ن اور پاکستانی عوام کشمیری مسلمانوں کے ساتھ شانہ بشانہ نظر آتے ہیں۔

پاکستان اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی ،سیاسی اور سفارتی امداد سے کبھی دستبر دار نہیں ہو سکتا، ،کشمیر میں بھارت قابض کیسے ہوایہ ایک تاریخی حقیقت ہے یہ 1947ء کی بات ہے جب برصغیر کی تقسیم کے بنیادی اصولوں کو نظر انداز کر کے بھارتی قیادت اور برطانوی وائس رائے لارڈ بیٹن نے مہاراجا کشمیر سے دوغلی پالیسی اور ساز باز کر کے الحاق کی ایک نام نہاد دستاویز کے تحت کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار دے دیا تو ریاست میں علم بغاوت بلند ہو گیا جس کی بدولت کشمیر کا ایک تہائی حصہ آزاد کر ا لیا گیا ،بہادر مجاہدین کشمیر کے قدم بہت تیزی سے آگے بڑنے لگے تو بھارت نے اپنا دام فریب بچھایا جس سے جہاد کشمیر اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی قرار داروں کے نیچے دب گیا ،سلامتی کونسل کی ان قرارداروں میں کشمیریوں سے یہ وعدہ کیا گیا کہ انہیں رائے شماری کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا موقع دیا جائے گا۔

یہ بھی بھارت کی دوغلی پالیسی تھی بھارت نے ایسی ہر کوشش کو سبوتاز کرتے ہوے مقبوضہ کشمیر کے مسلم تشخص اور عددی اکثریت کو ختم کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر قتل عام کا سہارا لیا خصوصاّ صوبہ جموں میں ساڑھے تین لاکھ مسلمانوں کو شہد کر دیا اور لاکھوں مسلمان گھروں سے نکال دئیے گئے ،اور پھر یہی عمل 1965ء میں پونچھ راجوری میں کیا گیا اور 1971ء میں کارگل میں بھی یہ کچھ ایساہی کیا گیا اور جو بچ گئے انہیں دین اور عقیدے سے کاٹ پھینکنے کی ہر کوشش کی گئی مگر بہادر کشمیریوں نے ان کا بھر پور مقابلہ کیا ،با لخصوص وہا ں جماعت اسلامی سمیت دیگر دینی اور حریت پسند تنظیموں نے سیاسی ،معاشی ،معاشرتی،تعلیمی ہر محاذ پر بھارت کی تہذیبی جارحیت کا مقابلہ کرتے ہوئے عوام بالخصوص نوجوانوں کے دلوں میں جذبہ حریت و جہاد زندہ رکھا اور ایک لمحے کیلئے بھی بھارت کے قبضے کو جائز تسلیم نہ کیا بالاآخر 1990ء میں بھارتی مظالم سے تنگ آکر ہزاروں مسلمان اپنے کشمیری بہن بھائیوں کا ساتھ دینے کیلئے آزاد کشمیر پہنچنا شروع ہو گئے۔

جنہوں نے بروقت اور تاریخی کردار ادا کیا ،5جنوری 1990ء میں جناب قاضی حسین احمد نے ایک پریس کانفرس میں اعلان کیا کہ 5فروری 1990ء کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جائے تاکہ ہمارے کشمیری مسلمان اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں ان کو اعتماد دلایا جائے کہ پاکستان کی پوری قوم ان کی پشت پر ہے اس وقت صوبہ پنجاب میں اسلامی جمہوری اتحاد کی حکومت تھی جبکہ مرکزمیں پیپلز پارٹی بر سر اقتدار تھی ،میاں نواز شریف نے بھی وزیراعلیٰ کی حیثیت سے اس کی کامیابی کیلئے بھر پور کردار اداکیا،مرکز میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے بھی قاضی صاحب کی اپیل پر لبیک کہتے ہوئے اس فیصلے کی توثیق کی ،اس طرح پہلی مرتبہ 1990ء میں 5فروری پاکستان کی حکومت ،اپوزیشن ،تمام سیاسی جماعتوں اور ہر عوام ایک پلیٹ فارم پر یوم یکجہتی کشمیر کے طور منایا گیا ،جس کی بدولت کشمیر کے اندر بے پناہ مثبت پیغام پہنچا اور بھارتی استبداد کے خلاف جذبے مزید جواں ہو گئے۔

اس کے بعد اب تک ہر سال 5فروری کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا قومی دن منایا جاتا ہے ،اس کے بعد گزرے 29سالوں میں بیرونی سازشوں کے نتیجے میں پاکستان کی حکومتیں کبھی ڈانواں ڈول بھی ہوئیں کئی تبدلیا ںبھی آئیں لیکن ہر سال 5فروری کو پوری پاکستانی قوم گویا ریفرنڈم کر دیتی ہے اور کشمیری مسلمانوں کے ساتھ کھڑی ہو جاتی ہے جس سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوتے ہیں اور بین الاقوامی سطح پر ایک پیغام پہنچتا ہے کہ کشمیری مسلمان تنہا نہیں پاکستان کا ہر فرد کشمیریوں کے ساتھ ہے ،کیونکہ پاکستانیوں اور کشمیریوں کا تعلق کسی لالچ یا کاروبار کی بنیاد پر نہیں بلکہ یہ ایک ایسا روحانی اور مذہبی تعلق ہے جس کی پائیداری کو کوئی بھی ملک یا طاقت چیلنج نہیں کر سکتی ،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اس بات سے پوری دنیا وا قف ہے۔

بھارت اپنی شرانگیزی سے باز آجائے اور کشمیریوں پر اپنا ظلم بند کر دے اس کے لئے یہی بہتر ہو گا، بزدل بھارتی فوج کشمیریوں پر ظلم کر کے جذبہ آزادی ختم نہیں کر سکتی بھارت ایل او سی پر بسنے والے معصوم کشمیریوں پر فی الفور گولہ باری بند کرے پاک افواج نے ہمیشہ جان ہتھیلی پر رکھ کر ملکی سرحدوں کی حفاظت کی بھارت سول آبادی کو نشانہ بنا کر کشمیریوں کو نہیں ڈرا سکتا کشمیری نڈر اور جرات مند ہیں و ہ مقابلہ کرنا جانتے ہیں لائن آف کنٹرول کے باسیوں پر بلا اشتعال فائرنگ کھلی دہشتگردی ہے بھارت اگر یہ سوچ رہا ہے کہ وہ سول آبادی کو نشانہ بناکر کشمیریوں کو ڈرا سکتا ہے تو یہ اس کو خام خیالی ہے کشمیری عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیر آزاد ہو گا بھارت کے کئی ٹکڑے ہونگے۔
Bao Asghar Ali

تحریر : بائو اصغر علی

Share this:
Khursheed Shah
Previous Post ہم حکومت گرانے کے موڈ میں نہیں: پی پی رہنما خورشید شاہ
Next Post پاکستان کی غیرملکی کرنسی میں قرض ریٹنگ کم ہو کر’بی مائنس‘ ہو گئی
Standards and Poor's

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.