geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 21, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

روحانی لٹیرے

January 13, 2022January 13, 2022 0 1 min read
Aamal Baba
Share this:

Aamal Baba

تحریر: پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

ستر سالہ بوڑھی ماں اپنی بیٹی کے ساتھ دو سال بعد میرے پاس آئی دونوں کے چہروں پر خوف و ہراس چھا یا ہوا تھا خوف سے زبان بھی لرز رہی تھی ٍبار بار ایک ہی شکوہ کر رہی تھیں کہ کرونا کی وبا پھوٹنے سے پہلے آپ کے آستانہ پر ریگولر حاضری ہو تی تھی تو زندگی آسان تھی لیکن جب کرونا کے بعد کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا تو ہم بھی گھر میں دبک کر بیٹھ گئیں آج میرے آفس کا پتہ کر کے دوبارہ مُجھ سے ملنے آئیں دونوں کی حالت زار پریشانی اورخوف سے لگ رہا تھا کسی بڑی پریشانی یا ایمرجنسی میں آئی ہیں کیونکہ میں جب مختلف لوگوں سے مل رہا تھا تو بیٹی بار بار مُجھ سے آکر کہتی امی کی طبیعت ٹھیک نہیں ہم کو جلدی مل لیں بوڑھی ماں کچھ فاصلے پر ایک بینچ پر حسرت و یاس کی تصویر بنی بیٹھی تھی مجھے دونوں کا کیس یاد آگیا کرونا سے پہلے بوڑھی ماں اپنی تیس سالہ بیٹی کے رشتے کے لیے میرے پاس آیا کرتی تھیں۔

بائیس سال کی عمر میں بیٹی کی شادی کی لیکن لوگ لالچی نکلے لڑکے کی پہلے بھی شادی تھی لہذا ماں نے طلاق لے لی کیونکہ سسرالیوں کی نظر بوڑھی ماں اور دو مہنگے گھروں پر تھی بوڑھی ماں کا دنیا میں صرف ایک بیٹا جو سالوں سے امریکہ میں جا کر گورا بن گیا تھا اُس نے کبھی مُڑ کر ماں کی خبر نہ لی کبھی بھولے سے فون یا کچھ پیسے بھیج دیتا ۔بوڑھی ماں کے خاوند نے اپنی زندگی میں دو گھر بنائے تھے اور کچھ پیسہ سیونگ بچت میں رکھوا دیا تھا اب بوڑھی ماں سیونگ کے پیسوں کے ساتھ ایک گھر کے کرائے اور دوسرے گھر کے ایک پورشن پر گزارا کر رہی تھی اِس طرح مالی تنگی نہیں تھی دونوں گھروں کا معقول کرایہ آنے کی وجہ سے زندگی کی گاڑی آسانی سے رواں دواں تھی بیٹی خوب پڑھی لکھی تھی اُس کی جاب بھی اچھی تھی دونوں نے اچھی کار رکھی ہوئی تھی گھر کا خرچہ چلانے کے بعد بھی اچھی خاصی رقم بچ جاتی جس کو بوڑھی ماں خیرات وغیرہ یا عاملوں کو نذ نیاز میں دے دیتی میرے پاس جب آئی تو ایک تو بیٹی کا دوبارہ رشتہ ہو جائے دوسرا کسی لالچی عامل نے شک میں ڈال دیا کہ بیٹی کے پہلے سسرالیوں نے آپ دونوں پر بہت زیادہ جادو ٹونہ بلکہ جنات چھوڑ دئیے ہیں اب اُن آسیبی اثرات کی وجہ سے بیٹی کا رشتہ نہیں ہو رہا اور آپ دونوں کی صحت بھی اُن آسیبی اثرات کی وجہ سے خراب رہتی ہے عاملوں نے بیچاریوں کے دماغ خراب بلکہ نفسیاتی مریض بنا دیا تھا رشتہ نہ ہونے کی وجہ سے دونوں ڈپریشن مایوسی کا شکار تھیں اُس ڈپریشن مایوسی کو دونوں جادو آسیب کا نام دیتیں کہ پرانے سسرالی ہم پر مسلسل جادو کر رہے ہیں تاکہ ہمارے گھروں پر قبضہ کر سکیں۔

میرے پاس آنے والے پرانے مایوس مریضوں میں اکثریت ایسے بنگالی عاملوں کی ڈسی ہوتی ہیں ایسے پریشان مایوس لوگوں کو اپنے قبضے میں رکھنے اور اِن کی جیبوں پر ڈاکا ڈالنے کے لیے عامل حضرات ایسے لوگوں کو مسلسل خوف میں مبتلا رکھتے ہیں کہ آپ لوگوں پر کوئی مسلسل جادو کرا رہا ہے لہذا مجھے اُس جادو کے توڑنے کے لیے اتنے پیسے بکرے کڑاہیاں چاھیں تاکہ میں آپ لوگوں کا حصار یا بچائو کر سکوں اور یہ مایوس نفسیاتی مریض بیچارے اپنے باطنی خوف اضطراب کی وجہ سے ایسے عاملوں کی جیبیں بھرتے رہتے ہیں۔

میرے پاس آنے والوں میں ایسے بھی لوگ شامل ہوتے ہیں جن کے دماغوں میں یہ بات پتھر کی لکیر کی طرح نقش ہو چکی ہو تی ہے کہ فلاں رشتے دار یا بندہ نان سٹاپ اُس پر جادو کر رہا ہے آپ ایسے نفسیاتی مریضوں کو جتنا مرضی سمجھا لیں یہ بیچارے نہیں مانیں گے بلکہ خود ہی آکر بولیں گے سر ہم پر کا لا جادو فلاں جادو بندش ہوئی ہے آپ اِس کا جادو بندش کا توڑ علاج کریں اِس کو ہم بڑے سے بڑا معاوضہ ادا کرنے کو تیار ہوں جب میں ایسے معصوم لوگوں سے کہتا ہوں کہ آپ سے کس نے کہا آپ پر جادو ہے تو کسی عامل کا نام لیں گے کہ اُس نے ہمارے مخالفین کی نشاندہی کی ہے یا کسی رشتہ دار نے بتایا ہے پھر یہ بیچارے ایک عامل سے دوسرے عامل کے پاس اپنی زندگی کی کمائی لٹاتے نظر آتے ہیں ایسے پریشان لوگوں میں اکثریت ایسے لوگوں کی ہوتی ہے کہ وہ دل و دماغ میں بیٹھا چکے ہوتے ہیں کہ ان پر جادو ہو چکا ہے اب اگر میں ایسے لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کروں تو یہ کہتے ہیں بھٹی صاحب کو ہمارے کیس کی سمجھ نہیں آتی یا پھر ابھی عامل کامل نہیں ہے۔

اس کو تو کسی بات کا پتہ ہی نہیں ہے لہذا وہ مجھے فیل کر کے کسی نئے عامل کی تلاش میں نکل جاتے ہیں اور اگر میں ان کی ہاں میں ہاں ملا دوں تو بہت خوش ہوتے ہیں کہ سر نے ہماری ٹھیک تشخیص کی ہے اِن کو سب نظر آگیا ہے کہ ہم پر کس قدر زیادہ جادو ہے یا ہمارے گھر پر کتنے جنات کا بسیرا ہے لہذا میں اِن کو عاملوں کی لوٹ مار سے بچانے کے لیے کہتا ہوں ہاں آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں اثرات تو آپ پر ہیں اب آپ پریشان نہ ہو آپ کا بھر پور مکمل علاج کرتے ہیں اور پھر میں علاج بھی وہی کرتا ہوں جو ایسے جناتی آسیبی مریضوں کا ہوتا ہے کہ اگر جادو وغیرہ ہے یا نہیں ہے لیکن میں احتیاط وہی کر دیتا ہوں پھر ایسے لوگوں کو کچھ عرصہ مصروف کر کے ذکر اذکار کرا کے کہہ دیتا ہوں کہ اب آپ کا علاج ہو گیا ہے لیکن کیونکہ ان کو ایسے وہموں کے ساتھ رہنے کی عادت پڑ چکی ہو تی ہے۔

اِس لیے چند دن یا مہینوں کے بعد پھر پریشانی کی مایوس تصویر بنے بیٹھے ہوتے ہیں کہ سر ہم پر پھر جادو ہو گیا ا ور میں پھر سے علاج شروع کر دیتا ہوں یہاں میں اِس بات کا اقرار کر تا چلوں کہ یہ نہیں ہے کہ میرے پاس آنے والے سارے ہی وہم یا نفسیاتی مریض ہوتے ہیں نہیں بلکہ بہت سارے لوگو ںپر جادو آسیب اور بندش ہو تی ہے لہذا ایسے آسیبی لوگوں کا میں دل سے علاج کر تا ہوں تاکہ وہ شفا یاب ہو کر نارمل زندگی گزا ر سکیں اس پس منظر کے بعد قارئین کو ایسے کیسوں کی بخوبی سمجھ آگئی ہو گی اب ہم اس ماں بیٹی کے کیس کی طرف آتے ہیں جب کرونا کی وجہ سے میری ملاقاتیں بند ہو گئی تو اِن کو اب روحانی مشاورت علاج کی عادت تھی انہوں نے آن لائن قاری صاحب ڈھونڈے جنہوں نے اِن کا علاج شروع کر دیا عامل تیز تھا وہ جان گیا ماں بیٹی اکیلی ہیں جائیداد ہے لہذا اُس نے اِن کو اِس طرح شکا رکیا کہ آپ کا ہر ماہ علاج ہو گا جس کے لیے آپ مجھے پچاس ہزار ہر ماہ دیں گے۔

عامل اب روحانی لٹیرا بن کر اِن کو لوٹ رہا تھا یہ ہر ماہ باقاعدگی سے پچاس ہزار دے رہی تھیں اب اُس نے کچھ عرصے سے مطالبہ کیا کہ علاج بہت مشکل ہے اِس لیے میری رقم ایک لاکھ کر دیں جو اِن بیچاروں کے لیے مشکل تھا اب انہوں نے بہانے بنانے شروع کر دیے تو اُس نے دھمکیاں دینی شروع کر دیں یہ بیچاری زیورات وغیرہ بیچ کر کچھ عرصہ تو دیتی رہیں لیکن جب عامل باز نہ آیا تو مجھے ڈھونڈ کر میرے پاس آئیں اور بیٹی نے ساری بات مجھے بتا دی میں نے بیٹی سے عامل کا ایڈریس اور فون نمبر لیا دونوں کو پڑھائی دے کر بھیج دیا بعد میں پولیس میں اپنے دوست کو عامل صاحب کا نمبر دیا دوست نے عامل صاحب کو بلا کر اُس کی طبیعت صاف کر دی ایک ماہ گزر گیا تو بوڑھی ماں مٹھائی لے کر آئی پروفیسر صاحب آپ کے عمل کی وجہ سے قاری صاحب نے دھمکیاں دینا بند کر دیں ہیں جبکہ میں جانتا تھا عامل صاحب کس طرح چپ ہوئے ہیں ماں تو خوشی سے چلی گئی لیکن میں سوچنے لگا ہماری عوام کی بزدلی کی وجہ سے روحانی لٹیرے لوٹ مار کرتے ہیں۔
Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti

تحریر: پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
ای میل: help@noorekhuda.org
فون: 03004352956
ویب سائٹ: www.noorekhuda.org
فیس بک آفیشل پیج: www.fb.com/noorekhuda.org

Share this:
Daska Election
Previous Post ڈسکہ ضمنی الیکشن: پنجاب حکومت کو 60 افسران کیخلاف کرپٹ پریکٹس کے تحت کارروائی کا حکم
Next Post آئی ایم ایف کی شرائط پر منظور منی بجٹ میں مہنگی ہونے والی اشیاء
Mini Budget

Related Posts

US-Israel Strikes Escalate as Iran Retaliates, Oil Prices Fluctuate

امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں جنگ چوتھے ہفتے میں داخل

March 20, 2026
Pakistan Accuses India of Water Weaponization at UN Forum

اقوام متحدہ میں پاکستان نے بے بنیاد دہشت گردی کے الزامات پر بھارت کی آبی وسائل کو ہتھیار بنانے کی پالیسی کی سخت مذمت کی

March 20, 2026
Oil Prices Retreat as Hawkish Central Banks Rattle Markets

ایران جنگ کے تناؤ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں، بانڈ مارکیٹ میں ہلچل

March 20, 2026
Pakistan's Economy at High Risk from Hormuz Strait Disruption

ہرمز کے آبنائے میں خلل پاکستان کی معیشت کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے، مطالعہ انتباہ

March 20, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.