geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 23, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ریاستی اداروں پر’تنقید‘ کی پاداش، صحافی رضوان رضی بھی گرفتار

February 10, 2019 0 1 min read
Rizwan Razi
Share this:

 Rizwan Razi

اسلام آباد (جیوڈیسک) آج پاکستان کے ایک سینیئر صحافی رضوان رضی کو ان کے گھر کے باہر سے کچھ نا معلوم افراد اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ کئی گھنٹے گزرنے کے بعد وفاقی تفتیشی ایجنسی ’ایف آئی اے‘ نے رضوان رضی کو حراست میں لیے جانے کا اعتراف کر لیا ہے۔

آج سہ پہر کے بعد ایف آئی اے حکام کی طرف سے ذرائع ابلاغ کو بتایا گیا کہ رضوان رضی کے خلاف دفاعی اور ریاستی اداروں کے خلاف ٹویٹس کرنے کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے اور انہیں اگلے چوبیس گھنٹوں میں قانون کے مطابق عدالت میں پیش کر دیا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق رضوان رضی کے خلاف متنازعہ ٹویٹ کرنے کے الزام میں پہلے بھی کارروائی کی گئی تھی، جس پر انہوں نے کچھ عرصہ پہلے ندامت کا اظہار بھی کیا تھا۔

تازہ کارروائی میں رضوان رضی کے خلاف مقامی وقت کے مطابق شام چار بج کر 15 منٹ پر درج کی جانے والی نئی ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر لاہور کو ریاستی اداروں کی طرف سے شکایت ملی تھی۔

اس سے پہلے رضوان رضی کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ان کے بیٹے اسامہ رضی نے ٹویٹ کی تھی کہ ان کے والد کو نامعلوم افراد گھر سے دھکے دیتے ہوئے کالے شیشوں والی گاڑی میں بٹھا کر لے گئے تھے۔ دوسری ٹویٹ میں محلے کے چوکیدار کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ رضوان رضی کو اپنے ساتھ لے جانے والوں نے کچھ دور جا کر انہیں رینجرز کی گاڑی میں منتقل کر دیا تھا۔

رضوان رضی کے اس واقعے کے بعد جب میڈیا کے لوگ رضوان رضی کے گھر پہنچے تو انہیں بتایا گیا کہ گھر میں ان کی بیمار اہلیہ (جو ٹانگ کے فریکچر کی وجہ سے چل نہیں سکتیں) اور ان کا ایک بیٹا موجود ہیں۔ رضوان رضی کے گھر کے باہر سادہ کپڑوں میں لوگ بھی موجود تھے۔ ڈی ڈبلیو کے پوچھنے پر رضوان رضی کے بیٹے اسامہ نے بتایا کہ وہ ان لوگوں کو نہیں جانتے۔ ان کے خیال میں یہ لوگ “وہ” ہو سکتے ہیں۔ اسامہ نے مزید بتایا کہ جب ایک ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے انہوں نے رینجرز کا ذکر کیا تو سادہ پوش لوگوں میں سے ایک نے انہیں کہا کہ رینجرز کا ذکر نہیں کرنا۔

اسامہ رضی نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ ان کے والد کو پچھلے کچھ عرصے سے کافی پریشان کیا جا رہا تھا۔ ایک مرتبہ نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی کو ٹکر مار کر فون کیا اور کہا ” ہن آرام ایں”(یعنی کیا تمہیں اب آرام آیا ہے یا نہیں)۔ اسامہ کے بقول رضی کو لے جانے والوں نے دروازے کو زور زور سے پیٹا اور غیر شائستہ زبان استعمال کی۔ انہوں نے وارنٹ دکھائے اور نہ ہی گرفتاری کی کوئی وجہ بیان کی۔

رضوان رضی سینئر صحافی ہیں۔ دن ٹی وی کے ساتھ وابستہ ہیں اور اس سے پہلے وہ دی نیوز، ڈان ٹی وی، دی ڈیلی نیشن، اور ڈیلی بزنس ریکارڈر سمیت کئی صحافتی اداروں کے ساتھ کام کرتے رہے ہیں۔ ان کا ریڈیو پروگرام دادا پوتا شو بھی عوامی توجہ کا مرکز رہا ہے۔ اس کے علاوہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد ٹویٹر اور سوشل میڈیا پر ان کے تبصروں کو دلچسپی سے پڑھتی رہی ہے۔

رضوان رضی کے قریبی دوستوں نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ بعض اوقات ان کی طرف سے حکومت کے خلاف سخت تنقیدی تبصرے سامنے آتے رہے ہیں۔ ان کے بقول کبھی کبھی وہ “گہرے پانیوں میں بھی اتر جاتے تھے” ۔ ان کے قریبی حلقوں کے بقول لگتا یوں ہے کہ دھرنا کیس کے حوالے سے سامنے آنے والے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں جو تبصرہ کیا تھا، وہی ان کی اس گرفتاری کی وجہ بنا ہے۔

لاہور پریس کلب سے ہفتے کی صبح جاری کیے جانے والے ایک مذمتی بیان میں رضوان رضی کی بازیابی کا مطالبہ کیا گیا۔ ہفتے کی سہ پہر صحافتی تنظیموں نے اپنے مطالبات کے حق میں اور رضوان رضی کی گرفتاری کے خلاف پریس کلب کے باہر دھرنا دیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صحافی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ رضوان رضی کو جس طرح گرفتار کیا گیا ہے اس سے پاکستانی صحافیوں کو ایک پیغام دیا گیا ہے۔ ان کے بقول اب ملک میں صحافیوں کی جان اور مال بھی محفوظ نہیں۔

Share this:
Canada Mosque Attack
Previous Post کینیڈا میں مسجد میں حملہ، چھ نمازی قتل: ملزم کو 40 سال قید
Next Post امریکا مردہ باد سے مراد امریکی عوام نہیں بلکہ ٹرمپ ہیں، خامنہ ای
Ayatollah Khamenei

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.