geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 23, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

تضحیک آمیز بیان پر صوبائی وزیر اطلاعات سے استعفی لے لیا گیا

March 6, 2019March 6, 2019 0 1 min read
Fayyaz ul-Hassan Chohan
Share this:

Fayyaz ul-Hassan Chohan

اسلام آباد (جیوڈیسک) ہندوں کے خلاف تضحیک آمیز بیان دینے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور صوبہ پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان سے استعفی لے لیا گیا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے ان کا استعفی منظور کر لیا ہے۔

دارالحکومت لاہور میں گردش کرنے والی افواہوں کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی صمصام بخاری کو چوہان کی جگہ پنجاب کا نیا وزیر اطلاعات بنایا جا رہا ہے جو امکانا بدھ کو اپنے عہدے کا حلف اٹھا سکتے ہیں۔ ایسی افواہوں کی البتہ سرکاری ذرائع سے تصدیق فی الحال نہیں ہو سکی ہے۔

وزیر اعلی پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل کی طرف سے منگل کی شام جاری کیے جانے والے ایک ویڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہ فیاض الحسن چوہان کا ہندو مذہب کے ماننے والوں کے بارے میں دیا گیا بیان حکومت کی پالیسی سے مطابقت نہیں رکھتا۔ اس بیان کی حمایت نہیں کی جا سکتی۔ بیان سے مکمل طور پر لا تعلقی اختیار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس بیان پر پنجاب کے وزیر اعلی بہت رنجیدہ ہیں اور انہیں دلی طور پر دکھ اور افسوس ہوا ہے۔ ڈاکٹر شہباز گل کے مطابق وزیر اعلی بزدار نے منگل کے روز فیاض الحسن چوہان سے ملاقات کر کے انہیں اپنی ناخوشی سے آگاہ کیا تھا۔ اس کے بعد چوہان نے استعفی دیا، جسے وزیر اعلی پنجاب نے منظور کر لیا۔

وزیر اعلی پنجاب کے ترجمان کے مطابق پنجاب حکومت اقلیتی مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور ان کو پہنچنے والے صدمے پر ان سے معذرت خواہ ہے۔ قبل ازیں فیاض الحسن چوہان نے بھی اپنے ایک وضاحتی بیان میں ہندو برادری سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے خطاب میں پاکستان کی ہندو کمیونٹی کو مخاطب نہیں کیا بلکہ ان کا ہدف بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، بھارتی میڈیا اور افواج تھے۔

فیاض الحسن چوہان بعد ازاں اپنے استعفے کی منظوری کے بعد الحمرا میں سرکاری اہلکاروں سے الوداعی ملاقاتیں کر کے واپس راوالپنڈی روانہ ہو گئے۔ چوہان راولپنڈی سے پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ وہ اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے کئی مرتبہ تنقید کی زد میں رہے ہیں۔ تحریک انصاف میں شمولیت سے پہلے وہ جماعت اسلامی کا حصہ تھے اور اپنی تعلیم کے دور میں وہ اسلامی جمیعت طلبہ سے بھی منسلک رہے۔

پاکستان میں اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے پنجاب یونیورسٹی کے استاد اور ممتاز محقق اشوک کمار کھتری نے کہا کہ صوبائی حکومت کا اقلیتوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا یہ قدم قابل تحسین ہے۔ ان کے بقول اس سے ملک میں بسنے والی اقلیتوں کو ایک اچھا پیغام پہنچا۔

اسی دوران پاکستان میں سیاسی تجزیہ نگاروں نے بھی فیاض چوہان سے استعفی لیے جانے کو درست فیصلہ قرار دیا اور کہا کہ پی ٹی آئی پر بڑھتے ہوئے دبا کے پیش نظر یہ فیصلہ ناگزیر ہو گیا تھا۔ اشوک کمار کا کہنا ہے کہ تقسیم کے بعد پاکستان میں رہنے والے ہندو اس لیے بھارت نہیں گئے تھے کیونکہ وہ اس مٹی سے پیار کرتے تھے۔ کمار کا مزید کہنا تھا کہ بہت سے اقلیتی افراد پاکستان کی حفاظت کا فریضہ بھی سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے چیف جسٹس آف پاکستان بھگوان داس کی خدمات ہمارے سامنے ہیں۔ اسی طرح اور بھی لوگ ہیں۔ کمار کے مطابق شاید اسی لیے قائد اعظم نے اقلیتوں کے حقوق کے لیے بات کی تھی۔ کمار نے مزید کہا، پاکستانی پرچم میں سفید رنگ یہ بھی ظاہر کرتا ہے کی اس پرچم کو سر بلند کرنے کی زیادہ ذمہ داری اقلیتوں کی ہے اور اس لیے اقلیتی مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو تضحیک آمیزی کا نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔

Share this:
Narendra Modi
Previous Post امریکا کا فیصلہ: تجارت میں بھارت کے لیے ترجیحی حیثیت ختم
Next Post پاکستان نہیں چاہتا خطے کا امن متاثر ہو، بھارت کو سوچنا چاہیے وہ کہاں جانا چاہتا ہے۔ میجر جنرل آصف غفور
Major General Asif Ghafoor

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.