geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 22, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مری کا نوحہ

January 11, 2022 0 1 min read
Murree Incident
Share this:

Murree Incident

تحریر: فیصل علوی

مری اپنی خوبصورتی اور رعنائیوں میں اپنی مثال آپ ہے، یہی وجہ ہے کہ شمالی پنجاب کا یہ سیاحتی مقام سیاحوں کو اپنی جانب کھینچ لیتا ہے۔ موسم سرما میں ملک بھر کے مختلف شہروں سے لاکھوں سیاح برفباری اور قدرت کے حسین مناظر سے لطف اندوز ہونے کیلئے مری کا رخ کرتے ہیں اور امسال بھی سیاحوں کی بڑی تعداد مری پہنچی۔ عام طور پر مری میں تقریباََ 4 سے 5 ہزار گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش ہے تاہم سیزن میں سڑکوں اور دیگر ملحقہ علاقہ جات میں پارکنگ کی وجہ سے 10 ہزار سے زائد گاڑیاں مری میں سما جاتی ہیں۔ معاملہ اس وقت خراب ہوتا ہے جب ضرورت اور وسائل سے زیادہ سیاحتی گاڑیاں مری میں داخل ہوتی ہیں۔ کسی بھی سیاحتی مقام کی بقا اور کشش اس وقت تک برقرار رہتی ہے جب تک وہاں سہولیات کی بلاتعطل فراہمی اور ضروری وسائل موجود ہوں، مری کے کاروباری طبقے اور مری کے رہائشیوں کے سرد مہرانہ رویوں سے ملک بھر کے سیاح پہلے ہی نالاں تھے، امسال مری جیسے جنت نظیر سیاحتی مقام نے سیاحوں کو قدرے خوف زدہ کر دیا ہے جس کہ وجہ برف باری میں پھنس کر 22 سیاحوں کا جان توڑ دینا ہے۔

بلاشبہ پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے اور اس مملکت کے باسیوں کو زیادہ تر مسائل نے ہی گھیرا ہوتا ہے، ایسے میں اگر کوئی تفریح کا موقع ہاتھ آ جائے تو ہماری عوام اسے موقع غنیمت جانتے ہوئے ”بہتی گنگا” میں ہاتھ دھونے کیلئے تیار ہو جاتی ہے۔ مری سانحے میں اگرچہ تمام تر ملبہ انتظامیہ اور حکومت پر ڈالا جا رہا ہے لیکن عمیق نگاہی سے جائزہ لیا جائے تو عوام کا قصور بھی دیکھنے کو ملے گا۔ مری سانحے میں کون کتنا ذمہ دار تھا اور کس کا کیا کردار تھا اس کی تحقیقات کیلئے ”وسیم اکرم پلس” وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی ہے اور ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی بعد از سانحہ ہنگامی اقدامات پر کمر بستہ ہو گئے ہیں۔ حکومتی اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی کی تحقیقات میں کونسا ”چوہا” نکلتا ہے یہ تو وقت بتائے گا البتہ بحیثیت تحقیقاتی صحافی اور مری تحصیل مری کے رہائشی کے طور پر مری کا جو اصل نوحہ ہے وہ میں آپ کے سامنے پیش کرنے لگا ہوں۔

مری میں ہر سال دو سیزن سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہوتے ہیں اور یہ سیزن موسم گرما اور موسم سرما کا سیزن ہے، موسم گرما میں بھی سیاح بڑی تعداد میں مری کا رخ کرتے ہیں تاہم ٹریفک منیجمنٹ کے علاوہ کوئی بڑی بد انتظامی دیکھنے میں نہیں آتی، مری کا دوسرا اور بڑا سیزن موسم سرما یعنی برفباری کا ہوتا ہے۔ برفباری دیکھنے کے شوقین افراد کیلئے مری تک رسائی دیگر شمالی علاقہ جات کی نسبت آسان اور ارزاں ہے۔ مری میں سیاحون کو بہم سہولیات پہنچانے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے اور ٹریفک کی روانی کو جاری رکھنے کیلئے پنجاب حکومت ہر سال کروڑوں روپے کا فنڈ مختص کرتی ہے۔

مری انتظامیہ میں ٹریفک پولیس، مری پولیس، پراونشل ہائی وے ڈیپارٹمنٹ، فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ اور آئیسکو وغیرہ سر فہرست ہیں۔ یہ وہ ادارے ہیں جنہیں عام شہروں کی نسبت زیادہ حکومتی فنڈز اور وسائل دستیاب ہوتے ہیں۔ ان تمام اداروں میں سرفہرست پراونشل ہائی وے ڈیپارٹمنٹ مری/ راولپنڈی ہے۔ پراونشل ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کے دو یونٹس مری میں کام کر رہے ہیں ایک روڈز ڈویژن ہے اور دوسرا مشینری ڈویژن، برفباری کے سیزن میںپراونشل ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کا کام 80 فیصد اور بقیہ تمام انتظامی اداروں کا کام 20 فیصد ہوتا ہے۔ گزشتہ مالی سال میں پورا پنجاب نظر انداز کرتے ہوئے پراونشل ہائی وے ڈیپارٹمنٹ مری کو 45 کروڑ روپے سے زائد کی خطیررقم کا بجٹ دیا گیا جس کا مقصد شاہرات کی حالت زار اور موسم سرما میں برفباری ، سڑکوں کی صفائی و دیگر امور سے نمٹنا تھا مگر ایسا نہیں ہوا اور کروڑوں روپے کا یہ بجٹ ادارے میں بیٹھے ”سفید ہاتھی” کھا گئے۔ میں گزشتہ 8 سال سے کمیونی کیشن اینڈ ورکس(C&W) کی بیٹ رپورٹنگ کر رہا ہوں اس حوالے 10 نومبر 2021 کو ہی ایک خصوصی رپورٹ بھی شائع کر چکا تھا جس میں مری میں ممکنہ صورتحال کے بارے میں تفصیل سے لکھا تھا، یہ تحقیقاتی رپورٹ ریکارڈ پر ہے۔ متذکرہ بالا بجٹ میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت، پیچ ورک، برف صاف کرنے والی مشینری کی مرمت ، برف صاف کرنا، ٹریفک کی روانی کی ممکن بنانا اور نمک کا چھڑکائو وغیرہ شامل تھالیکن سب اچھا ہے کی رپورٹ پیش کرکے افسرشاہی فنڈز پر ہاتھ صاف کرتی رہی اور نوبت سانحہ مری تک آ پہنچی ۔

قارئین کرام! مری کا نوحہ بھی وہی ہے جو پورے پاکستان کا نوحہ ہے اور یہ نوحہ کرپشن ہے۔ اگر آپ نے برف میں پھنس کرخاندان سمیت وفات پا جانے والے مرحوم اے ایس آئی کی آخری کال ریکارڈنگ سنی ہو تو آپ میر ا مدعا سمجھ جائیں گے کہ مرحوم یہی شکایت کرتا رہا کہ 9 گھنٹے سے برف میں پھنسے ہیں اور محکمہ ہائی کی برف صاف کرنے والی مشین دور دور تک نظر نہیں آئی۔ مری میں جو کچھ ہوا اس کا سب سے بڑا ذمہ دار پراونشل ہائی وے ڈیپارٹمنٹ ہے جس میں ایک خاص افسر نے نا تجربہ کار نئے بھرتی شدہ ملازمین کو اپنے اثر رسوخ کی وجہ سے ڈویژن میں صرف اس لئے رکھا ہوا ہے کہ بندر بانٹ میں آسانی رہے۔ بطور بیٹ رپورٹر حقائق حکام بالا کے سامنے پیش کرنے اور شفاف تحقیقات کے عوامی مطالبے کے باوجود اس ”عجب کرپشن کی غضب کہانی ” پر کان نہیں دھرے گئے۔ میں اپنا صحافتی فریضہ سر انجام دیتے ہوئے مزید حقائق ارباب ختیار اور عوام کے سامنے لاتا رہوں گا۔

اب آتے ہیں تصویر کے دوسرے رخ کی طرف، محکمہ ہائی کے بعد دوسری بڑی غلطی ضلعی انتظامیہ یعنی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور ان کی ٹیم کی ہے، اس غلطی میں اسلام آباد کی انتظامیہ نے بھی اپنا حصہ ڈالا ۔ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ جب مری میں موسم کی سنگینی اور حالات کی خرابی کا ادراک ہو گیا تھا تو 60 ہزار گاڑیوں کے مری میں داخل ہونے کے بعد مزید گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا جاتا لیکن بقول ہمارے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری ”عوامی خوشحالی” کا کس طرح پتہ چلتا؟ ضلعی انتظامیہ نے سنگین غلطی کرتے ہوئے 1 لاکھ سے زائد گاڑیوں کو مری میں داخل ہونے دیا جس سے پوری تحصیل کا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا اور ان ایک لاکھ گاڑیوں میں سوار تقریباََ4 لاکھ سیاحوں کومری کی شاہرات کو بند کئے محکمہ ہائی کی نا اہلی اور کرپشن منہ چڑائے استقبال کر رہی تھی، ایسے واقعات سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ کرپٹ افسر شاہی کو نکیل ڈالی جائے۔ دیر آئے درست آئے کے مصداق وزیر اعلیٰ پنجاب نے مری کو ضلع بنانے اور دیگر انتظامی اصلاحات کی منظوری دی ہے۔ یہ مری کے باسیوں اور ملکہ کوہسار ہونے کے ناطے ایک پرانا مطالبہ تھا۔ امید ہے مری کے ضلع بننے سے حالات میں بہتری آئے گی۔
Faisal Alvi Azfar

تحریر: فیصل علوی

Share this:
Bilawal Bhutto
Previous Post پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ میں ہم خیال اپوزیشن جماعتوں کو شامل کرنے کا فیصلہ
Next Post مری کے ہوٹل میں 3 کپ چائے کا 2 ہزار روپے بل دیا: فضا علی بھی برس پڑیں
Fiza Ali

Related Posts

US-Israel Strikes Escalate as Iran Retaliates, Oil Prices Fluctuate

امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں جنگ چوتھے ہفتے میں داخل

March 20, 2026
Pakistan Accuses India of Water Weaponization at UN Forum

اقوام متحدہ میں پاکستان نے بے بنیاد دہشت گردی کے الزامات پر بھارت کی آبی وسائل کو ہتھیار بنانے کی پالیسی کی سخت مذمت کی

March 20, 2026
Oil Prices Retreat as Hawkish Central Banks Rattle Markets

ایران جنگ کے تناؤ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں، بانڈ مارکیٹ میں ہلچل

March 20, 2026
Pakistan's Economy at High Risk from Hormuz Strait Disruption

ہرمز کے آبنائے میں خلل پاکستان کی معیشت کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے، مطالعہ انتباہ

March 20, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.