geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 22, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ٹرمپ کی مدت صدارت، عالمی سطح پر یکطرفہ امریکی فیصلوں کا دور

November 3, 2020 0 1 min read
United States - Iran
Share this:

United States - Iran

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) سابق صدر اوباما عالمی تنازعات کے حل میں سفارت کاری اور دیگر ملکوں کو ساتھ لے کر چلنے کے قائل تھے۔ لیکن صدر ٹرمپ نے یک طرفہ فیصلوں کو ترجیح دی، جس سے بین الاقوامی سطح پر تعاون اور امریکی ساکھ دونوں کو نقصان پہنچا۔

سابق صدر اوباما اور یورپی ممالک کو ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق معاہدے پر اتفاق کرنے میں برسوں لگے۔ لیکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب اور اسرائیل کے اعتراضات کے باعث امریکا کو یک طرفہ طور پر ہی اس سمجھوتے سے علیحدہ کر دیا۔

ڈیموکریٹ صدر کے دور میں امریکا نے کرہ ارض کی بقا اور ماحولیاتی تحفظ سے متعلق پیرس سمجھوتے پر دستخط کیے۔ صدر ٹرمپ نے امریکی کمپنیوں سے اپنے انتخابی وعدوں کے مطابق اقتدار میں آنے کے بعد اس تاریخی معاہدے سے امریکا کو الگ کر دینے کے احکامات جاری کر دیے۔

چار سال پہلے صدر ٹرمپ نے امریکیوں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ افغانستان میں جنگ ختم کر کے امریکی افواج کو وہاں سے نکال لیں گے۔ اس سال فروری میں ان کی حکومت نے قطر میں طالبان کے ساتھ امن معاہدہ کر بھی لیا لیکن افغانستان میں امن کا دور دور تک کوئی نام و نشان ہی نہیں۔

اس معاہدے کو امریکا کی کمزوری اور مجبوری کے طور پر دیکھا گیا۔ صدر ٹرمپ کی خواہش ہے کہ اگر طالبان اور افغان حکومت کے درمیان معاملات طے پا جائیں، تو اس سال کرسمس سے پہلے افغانستان سے بیشتر امریکی فوجی واپس بلائے جا سکتے ہیں، لیکن اس کا امکان فی الحال کم نظر آتا ہے۔

شام میں صدر ٹرمپ نے پچھلے سال اکتوبر میں کردوں کی حفاظت پر مامور امریکی فوجی نکالنے کا حکم دے دیا۔ ان کے اس فیصلے کے بعد وہاں ترکی کو مزید جگہ ملی اور روس کا اثر پھیل گیا۔

تجزیہ نگاروں کے مطابق اگر جو بائیڈن الیکشن جیت جاتے ہیں تو صدر ٹرمپ کی نسبت ان کی روس سے متعلق پالیسی زیادہ سخت ہو سکتی ہے۔

مشرق وسطیٰ میں صدر ٹرمپ باراک اوباما اور ماضی کے دیگر امریکی صدور کے برعکس کھل کر اسرائیل کے حامی کے طور پر سامنے آئے۔ انہوں نے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا اور امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کر دیا۔

انہوں نے خطے میں اسرائیل کی پوزیشن مستحکم کرنے کے لیے عرب ممالک کو اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کی ترغیب دی، جس کے نتیجے میں اس سال متحدہ عرب امارات، بحرین اور سوڈان نے اسرائیل کے ساتھ باقاعدہ روابط قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔ امریکی حکام کے مطابق سعودی عرب بھی جلد ہی ایسا ایک اعلان کرے گا۔

تجزیہ نگاروں کے مطابق صدر ٹرمپ کے ان اقدامات نے فلسطینی اسرائیل تنازعے سے متعلق برسوں کی امریکی پالیسی کو لپیٹ دیا اور قیام امن کی کوششوں پر پانی پھیر دیا ہے۔

تاہم مبصرین کی نظر میں اس بار اگر ٹرمپ کے بجائے ڈیموکریٹ امیدوار بائیڈن الیکشن جیت بھی جاتے ہیں، تو اس بات کا امکان کم ہے کہ وہ ٹرمپ کے ان یک طرفہ اور متنازعہ اقدامات کا رخ موڑنے کرنے کی کوشش کریں گے۔

صدر ٹرمپ کا شمار اقوام متحدہ کے بڑے ناقدین میں ہوتا ہے۔ انہوں نے پہلے امریکا کو اس عالمی ادارے کی انسانی حقوق کی کمیٹی سے الگ کیا۔ پھر تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے یونیسیف سے بھی امریکا کو نکال لیا۔ اس سال جب دنیا میں کورونا کی وبا اپنے عروج پر تھی، انہوں نے ڈبلیو ایچ او پر بھی الزامات لگاتے ہوئے اس عالمی ادارے کی فنڈنگ روکنے کا اعلان کر دیا۔

صدر ٹرمپ نے عالمی تجارتی تنظیم ڈبلیو ٹی او کی فنڈنگ بھی کم کر دی۔ انہوں نے نیٹو اتحاد چھوڑنے کی دھمکی بھی دی اور دوست ممالک پر بارہا تنقید کی کہ وہ فوجی اخراجات کے لیے امریکا پر انحصار کرنے کے بجائے اپنی فنڈنگ بڑھائیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے یورپ میں امریکا کے روایتی حلیف جرمنی کو خاص تنقید کا نشانہ بنایا، جس کے باعث امریکا اور یورپی یونین کے تعلقات میں سرد مہری آئی۔

صدر ٹرمپ نے چین کے ساتھ تجارتی اختلافات پر کئی یک طرفہ اقدامات کیے اور چینی برآمدات پر نئے ٹیکس اور محصولات عائد کر دیے۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی لڑائی کا اثر دنیا کی دیگر منڈیوں پر بھی پڑا اور عالمی معیشت سست روی کا شکار ہوئی۔

دو طرفہ تعلقات کے تناظر میں ٹرمپ نے بعض ملکوں کے ساتھ نئی شروعات کے دعوے کیے لیکن انہیں بظاہر کوئی خاص کامیابی نہ مل سکی۔ انہوں نے شمالی کوریا کے رہنما کا پہلے مذاق اڑایا اور کم جونگ اُن کو ‘لٹل راکٹ مین‘ کہہ کر بھی پکارا۔

بعد میں انہوں نے شمالی کوریا کے رہنما کے ساتھ ملاقات کی اور نئی تاریخ رقم کرنے کا عندیہ دیا۔ تاہم تین مختلف ملاقاتوں کے بعد بھی شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان عسکری کشیدگی کم کرنے میں کوئی خاص پیش رفت نہ ہو سکی۔

Share this:
Turkey Earthquake
Previous Post ترکی: زلزلے کی وجہ سے اموات کی تعداد 79 تک پہنچ گئی
Next Post یورپی مسلمانوں کو منظم طریقے کے ذریعے مذہبی منافرت کا سامنا ہے : ایردوان
Recep Tayyip Erdogan

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.